Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک تھا ، ایک ہے سر فراز شاہد !
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک تھا ، ایک ہے سر فراز شاہد !

ایڈیٹرجنوری 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب ہمسفروں میں سے کوئی آدھے سفر میں راہی ملک عدم ہو جاتا ہے تو پاؤں من من کے ہو جاتے ہیں اور گزشتہ دو تین برسوں سے میرے ساتھ یہ مسلسل ہو رہا ہے ۔میرے شاعر دوستوں میں سے خالد احمد مجھ سے بچھڑ گیا۔ نجیب احمد چلا گیا ،حسن رضوی، ناصر زیدی اور اجمل نیازی بھی راہی ملک عدم ہوئے۔ جب میراکوئی دوست مجھ سے بچھڑتا ہے تو مجھے لگتا ہے میرے جسم کا کوئی حصہ مجھ سے الگ ہوگیا ہے اور یوں میں کچھ برسوں سے قسطوں میں مر رہا ہوں!
اور کچھ دن پہلے میری نظر اچانک ایک خبر پر پڑی ،’’سرفراز شاہد انتقال کر گئے ‘‘ مجھے اس خبر پر یقین نہ آیا ایک ’’زندہ شخص‘‘ کیسے مر سکتا ہے، مردہ دلی کو خوش دلی میں بدلنے والا شخص کیسے مر سکتا ہے۔ لوگوں کو مسکراہٹ کا تحفہ دینے والا لوگوں کی آنکھوں میں آنسوؤں کی لڑی کیسے پرو سکتا ہے ؟ میں نے برادرم انعام الحق جاوید کو اسلام آباد فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت سرفراز شاہد کی تدفین میں شرکت کے لیے قبرستان آئے ہوئے ہیں ۔چلو جی میری یہ خوش فہمی تو دور ہوئی کہ مرتے صرف وہ ہیں جو زندگی کے کاندھوں پر بوجھ ہوتے ہیں اور جو لوگوں کے دلوں کے بوجھ کم کرتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے!مگر اگلے ہی لمحے میں نے سوچا کہ انعام الحق جاوید نے تو مجھے سرفراز شاہد کے فانی جسم کی تدفین کی خبر سنائی ہے ۔مگر لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا، زندگی کی ناہمواریوں کی نشاندہی کرنے والا، ظالموں پر طنز کے تیر چلانے والا سرفراز شاہد تو زندہ وتابندہ ہے اور اپنی کتابو ںمیں سے ہمیں جھانک رہا ہے ۔ ابھی ابھی اس نے مجھے آنکھ مار کر کہا ہے عطا جی میرا نوحہ نہ لکھو ،میری کتابیں آپ کے پاس ہیں وہ کھولو اور مجھ سے ملاقات کرو۔میں کل بھی زندہ تھا، آج بھی زندہ ہوں اور آنے والے کل میں بھی زندہ رہوں گا ۔
میرے برادر بزرگ ضیاالحق قاسمی خود تو دنیا سے چلے گئے مگر مزاحیہ شاعری کو ایک تحریک کی صورت میں اپنے ورثے کے طور پر چھوڑ گئے۔ چنانچہ ٹی وی چینلز کے توسط سے شہر شہر اور ملکوں ملکوں مزاحیہ مشاعرے منعقد ہونے لگے جس کے نتیجے میں بعض سنجیدہ شاعر بھی مزاح کی طرف آ گئے۔مزاحیہ شاعری کے اساتذہ میں سید ضمیر جعفری، دلاور فگار مرحومین تھے اور انور مسعود اللہ تعالیٰ انہیں عمرِ خضر عطا کرے، مزاحیہ شاعری کی آن اور بان ہیں اس وقت پاک وہند میں ان کے برابر کا کوئی نہیں۔ انسان بھی بہت اعلیٰ، شاعر بھی بہت اعلیٰ اور پرفارمر بھی بہت اعلیٰ ۔ان کے بعد سرفراز شاہد کا نمبر آتا تھا خالص شاعری کے ’’لوازمات‘‘سے پوری طرح آگاہ، نفسِ مضمون کے بیان پر مکمل قدرت حاصل اور اس کے ساتھ گہری سوچ میں ڈھلا ہوا بلند آہنگ قہقہہ بھی ۔میرے پاس ان کے تمام شعری مجموعے موجود ہیں جو میں کبھی خوشی اور کبھی اداسی کی کیفیت میں کھول کر بیٹھ جاتا ہوں ۔خوشی کے لمحوں میں غمزدہ کرنے والی سوچیں بھی سامنے آتی ہیں اور اداسی کے لمحوں میں میرے دل سے غم کے غنچے بھی پھوٹنے لگتے ہیں ۔سرفراز شاہد محکمہ موسمیات میں اعلیٰ افسر تھا وہ جب کبھی ہمیں متوقع موسم کے بارے میں بتاتا تو ہم اسے ایک مزاح نگار کی پھلجھڑی سمجھ کر لفٹ نہ کراتے مگر جب بارش کی پیش گوئی کو نظرانداز کرتے ہوئے گھر سے سیٹیاں بجاتے ہوئے نکلتے تو رستے میں بارش آبستی،تب ہمیں سمجھ آتی کہ سرفراز صرف شعر ہی نہیں موسم کے رموز سے بھی پوری طرح آگاہ ہے۔
اور اب ہمارے پاس مزاح نگاروں کی ٹیم میں سے انعام الحق جاوید، خالد مسعود،سید سلمان گیلانی، سعید اقبال سعدی، زاہد فخری، ڈاکٹر بدرمنیر، حکیم ناصف اور بہت سے دوسرے انور مسعود کی قیادت میں شاعری کرتے نظر آتے ہیں ۔آئندہ جب کبھی کسی ٹی وی چینل پر مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہو گا مجھے یقین ہے کہ ان شعرا کے پس منظر میں سرفراز شاہد بھی مسکراتا نظر آئے گا اور بھائی جان ضیا الحق قاسمی بھی کہ ان کے ہاتھوں لگایا ہوا پودا اب ایک گھنا درخت بن چکا ہے جو غم زدہ لوگوں پر مسکراہٹوں کا سایہ کئے ہوئے ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:کیا تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے؟
Next Article آمنہ مفتی کا کالم : ’گڈ گورننس‘ چھوڑیے، ’گورننس‘ بھی کہیں نظر نہیں آ رہی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.