Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اک گناہ اور سہی !
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اک گناہ اور سہی !

رضی الدین رضیجون 19, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ’’اپنی وفات‘‘ پر تین چار کالم پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔ میں آج پھر فوت ہو چکا ہوں ، میں رات کو بھلا چنگا سویا تھا صبح میری بیوی نے حسب معمول جگانے کی کوشش کی اور میں ٹس سے مس نہ ہوا تو اس نے مجھے جھنجھوڑا اور جھنجھوڑنے کے باوجود جب زندگی کی کوئی رمق مجھ میں نظر نہ آئی تو اس نے ایک دلدوز چیخ ماری اور پھر میری جیب میں موجود پیسے نکال لئے اس کے بعد اس نے میرے سرہانے دھرے میرے موبائل فون کو اپنے قبضے میں لیا اور میرے میسجز دیکھنے لگی اس پر میں بے چین ہو گیا اور لپک کر اس سے فون چھیننے کی کوشش کی مگر میں تو وفات پا چکا تھا ،میرا جسم بے حس و بے حرکت تھا میری وفات بہت انوکھی قسم کی تھی سب کچھ دیکھ رہا تھا ، سن رہا تھا مگر اپنا ردعمل نہیں دے سکتا تھا ۔اس دوران میری بیوی نے میری جیب سے نکالے ہوئے پیسے گنے میرے موبائل کے سارے میسجز سنے اور دیکھے پھر الماری کا تالا کھولا اور مال مسروقہ الماری کی ایک دراز میں رکھ کر دوبارہ اسے مقفل کر دیا ۔
اس کے بعد اس نے ایک بار پھر ایک دلدوز چیخ ماری اور غم آلود آواز میں بچوں کو پکارا ’’بچو تمہارے فادر کی ڈیتھ ہو گئی ہے ‘‘ میں لٹی گئی میں برباد ہو گئی ، حالانکہ لوٹا تو میں گیا تھا، اپنی اماں کی آواز سن کر بچے دوڑے دوڑے آئے اور اپنی اماں کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، اس کے بعد لواحقین کو فون پر اطلاع دی جانے لگی مہمانوں کے آنے سے پہلے میری بیوی نے سوائے ٹی وی لاؤنج اور ڈرائنگ روم کےسارے کمرے مقفل کر دیئے اور قیمتی چیزیں ،ڈیکوریشن پیسز وغیرہ ایک کمرے میں رکھ کر تالا لگا دیا ۔سب سے پہلے میرا ایک دور دراز کا رشتے دار روتا پیٹتا آیا اور مجھ سے لپٹ گیا مجھے سخت گھبراہٹ ہونے لگی اس کے کپڑوں کی سخت بدبو اور اس کی دلی خوشی کی لہروں سے مجھے سخت غصہ آ رہا تھا، یہ وہ شخص تھا جس نے ایک بھاری رقم مجھ سے ادھار لی ہوئی تھی اور میری بار بار یاد دہانی کے باوجود واپس دینے کا نام نہیں لے رہا تھا اب اس کی خوش دیدنی تھی کہ رقم کی واپسی کا کوئی سوال ہی نہیں رہاتھا۔
کل گرمی بہت تھی چنانچہ برف کے تین چارتودے میرے ارد گرد رکھ دیئے گئے لاحول ولا مجھے برف کے ہالے میں پرونے کی بجائے کمرے کا اے سی تیز کیا جا سکتا تھا مگر کفایت شعاری بھی تو کوئی چیز ہے ۔چند گھنٹوں کے بعد عزیز واقارب اور دوست جمع ہوگئے تھے الحمدللہ ان میں سے کئی ایک کی زبان سے اپنے لئے پہلی بار کلمہ خیر سنا ،اب غسل دینے کی نوبت آئی پیدائش کے بعد یہ دوسرا موقع تھا جب مجھے نہانے کی لذت کا ادراک ہوا تاہم غسل دینے والے کو خاصی محنت کرناپڑی !
تدفین کے فوراً بعد منکر نکیر آ گئے اور سوالات پوچھنا شروع کر دیئے خداکا شکر ہے کہ مجھے جواب یاد تھے ورنہ علامہ طاہر القادری کو کینیڈا سے بلانا پڑتا جو اپنے مریدوں کی وفات پر ان کی قبر کےسرہانے کھڑے ہو کر پرچہ آؤٹ کر دیتے ہیں اور اپنے مرحوم مرید کو ساتھ ساتھ بتاتے جاتے ہیں کہ اب اس سوال کا یہ جواب اور اس سوال کا یہ جواب دو ،میں نے ان کی اس نوع کی ویڈیو خود دیکھی ہوئی تھی تاہم اللہ کا شکر ہے کہ علامہ صاحب کو زحمت دینے کی نوبت نہیں آئی۔اب اس سے اگلا مرحلہ جزا یا سزا کاتھا جس سے حساب کتاب دائیں بائیں کاندھے پر بٹھائے گئے فرشتوں کی لکھت پڑھت پر منحصر تھا ،ذہن میں یہ خیال آیا تو غالب کا یہ شعر بھی ذہن میں در آیا
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق
آدمی کوئی ہمارا دمِ تحریر بھی تھا
سچی بات یہ ہے کہ اللہ بہت غفور رحیم ہے ورنہ بائیں بازو والا فرشتہ بہت محنتی تھا اسے بہت کام کرنا پڑتا تھا ابھی وہ میرا ایک گناہ بھی مکمل طور پر لکھ نہ پاتا تھا تو دوسرے گناہ کی باری آ جاتی تھی دائیں بازو والا فرشتہ چین کی بانسری بجاتا رہتا تھا مگر میں نے ابھی عرض کیا کہ اللہ کی ذات بہت رحیم و کریم ہے ۔
قبر میں استراحت کرتے ابھی تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی کہ مجھے ساتھ والی قبر سے آواز آئی اسلام علیکم قاسمی صاحب آ گئے نا آپ بھی ہمارے ساتھ بالآخر، مجھے اس کا لہجہ بہت برا لگا مگر وہ کہہ رہا تھا آپ میڈیا والے بھی دوسرے خدائوں کی طرح خود کو خداسمجھتے ہیں ،سیاست دانوں ،حکمرانوں اور مراعات یافتہ طبقوں سے زیادہ عیش کی زندگی بسر کرتے ہیں اور ان طبقوں کی ایسی تیسی کرکے آپ عوام کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ آپ نہائے دھوئے ہیں، اب آ گئے نا آپ بھی چھ فٹ قبر میں اس وقت آٹھ بجے ہیں اب ٹی وی پر اپنی نشریات شروع کرکے دکھائیں اور جو جی میں آئے وہ ذرا بول کر تو دکھائیں ،آپ دوسروں سےحساب مانگتے رہتے تھے اب آپ کو حساب دینا ہوگا تب میں سمجھ گیا کہ اس معصوم کا اشارہ ان غریب صحافیوں کی طرف نہیں جنہیں صرف چند ہزار تنخواہ ملتی ہے اور وہ بھی کبھی ملتی ہے اور کبھی نہیں ملتی بلکہ یہ صاحب گنتی کے چند لوگوں کی رعونت کا حساب ان سب کارکنوں سے مانگ رہے ہیں جنہیں آفس سے باہر بہت کچھ اور آفس کے اندر جو کچھ سمجھا جاتا ہے اس سے صرف یہ خود واقف ہیں۔
میں یہ کالم لکھ کر یعنی اپنی وفات کا فرضی اور بے ہودہ سا تذکرہ کرکے اپنی ’’دلہن‘‘ کے پاس گیا اسے یہ کالم دکھایا اور کہا اے میری پیاری زوجہ یہ کالم ایک دفعہ پڑھ لو اگر کسی جملے پر اعتراض ہے تو میں وہ کاٹ کر اشاعت کے لئے بھیج دیتا ہوں ‘‘ اس نیک بخت نے محبت سے میرے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا یہ کالم ایسے ہی بھیج دیں مجھے پتہ ہے آپ نے آج تک نہ سچ بولا ہے اور نہ کبھی سچ لکھا ہے ،مجھے پتہ ہے آپ کا کالم لیٹ ہو رہا ہے ایڈیٹر انتظار کر رہا ہوگا جلدی سے بھیجیں ایک گناہ اور سہی ؟اور پھر اس نے بہت محبت کی نظروں سے مجھے ایسے دیکھا کہ اس بار مرنے کو نہیں سر پیٹنے کو جی چاہا !
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسنین رضوی کا اختصاریہ: پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہ نکل سکا
Next Article یاسر پیر زادہ کا کالم:وہ باتیں جو بیس برس کی عمر میں سیکھنی چاہئیں
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 4, 2025

کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم

دسمبر 4, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی

دسمبر 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.