Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:کچھ محسن نقوی کے بارے میں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:کچھ محسن نقوی کے بارے میں!

ایڈیٹرجنوری 26, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں محسن نقوی کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ اپنے ماڈل ٹاؤن (لاہور) کے گھر میں بہت عظیم الشان ضیافتوں کا اہتمام کیا کرتے تھے، ان ضیافتوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لیڈر شریک ہوتے تھے اور میں کہ جو نو میں نہ تیرہ میں، بھی ان محفلوں میں مدعو ہوتا تھا مجھے حیرت ہوتی تھی کہ اس ’’لڑکے‘‘ کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے کہ ہر کوئی اس کے بلاوے پر چلا آتا ہے ۔یہ جو میں نے محسن نقوی کو ’’لڑکا‘‘ کہا ہے تو اس وقت وہ پچیس تیس سال کے ’’لڑکے‘‘ ہی تھے اور اب بھی زیادہ سے زیادہ وہ چالیس پینتالیس کے نوجوان ہیں ۔
اب ماشااللہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ہیں موصوف غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں، انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو ایک نئے رجحان سے روشناس کرایا اور پھر بہت کم عرصے میں ان کے چینلز مقبول سے مقبول تر ہوتے چلے گئے ۔محسن نقوی سے ملیں تو آج بھی ان کے چہرے پر ایک معصومیت سی نظر آتی ہے، ان میں کوئی ’’پھوں پھاں‘‘ نہیں ہے ۔وہ عام آدمیوں سے بھی عام آدمیوں ہی کی طرح ملتے ہیں ،اپنے اسٹاف کے ساتھ بھی ان کا رویہ مالکانہ نہیں شروع ہی سے دوستانہ رہا ہے، وہ جب اپنے چینلز کے کسی شعبے میں جاتے ہیں تو ’’با ادب ہو شیار ‘‘ کی صدا لگانے والا کوئی نہیں ہوتا ۔وہ ہر ایک سے ہنستے مسکراتے ملتے ہیں تھوڑی بہت گپ شپ بھی لگاتے ہیں اور یوں ان کی آمد سے کوئی سنسنی پیدا نہیں ہوتی ، کارکن ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے کوئی لبرٹی نہیں لیتے بلکہ پہلے سے زیادہ فعال ہو جاتے ہیں ۔
اور ہاں محسن نقوی ہر سال اپنے اسٹاف میں سے دس بارہ یا کم و بیش افراد کو حج، عمرہ اور زیارتوں پر بھیجتے ہیں آپ یہ سن کر بھی حیران ہوں گے کہ ماہ رمضان میں ان کے دسترخوان پر روزانہ دس ہزار افراد کھانا کھاتے ہیں۔ سٹی 42اخبار کے ایڈیٹر نوید چوہدری نے مجھے بتایا کہ اس عظیم الشان ضیافت میں چھوٹے بڑے میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا بلکہ سب ایک ہی صف میں نظر آتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے دو نام اور تحریک انصاف نے غالباً تین نام پیش کئے تھے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے دیئے گئے دو ناموں میں سے محسن نقوی کی منظوری دی ۔ان سےپہلے میڈیا کی دو شخصیات نجم سیٹھی اور حسن عسکری ،مختلف ادوار میں نگران وزیر اعلیٰ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔نجم سیٹھی صحافت کا بہت بڑا نام ہیں اور وہ آل راؤنڈر ہیں چنانچہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں اور ان دنوں بھی اس بڑے عہدے پر فائز ہیں، اصل بات اہلیت کی ہوتی ہے۔نجم سیٹھی نے ان دونوں شعبوں میں کارکردگی کا اعلیٰ معیار پیش کیا اور اب محسن نقوی کا امتحان ہے ۔
ایک شعبے میں وہ خود کو منوا چکے ہیں اب ان کا دوسرا امتحان شروع ہونے والا ہے نگراں وزیر اعلیٰ کو بنیادی فیصلے نہیں کرنا ہوتے ،صرف صوبے کے نظم ونسق میں شفافیت لانے کی کوشش کرنا ہوتی ہے؟ڈے ٹو ڈے پیش آنے والے مسائل حل کرنا ہوتے ہیں تاہم اس کا اصل کام الیکشن میں ’’دو نمبری‘‘ روکنا ہوتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ محسن نقوی اس نئی ذمہ داری کو کس طرح نبھاتے ہیں میں محسن کو جتنا جانتا ہوں ،اس کےپیش نظر مجھے امید ہے کہ وہ یہاں بھی اپنی وہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جو وہ میڈیا کی انڈسٹری کے حوالے سے بروئے کار لائے تھے ۔انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ میڈیا میں عزت اور کامیابی ایک عہد تک محدود ہوتی ہے ۔مگر نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کی کارکردگی انہیں ہمیشہ سربلند رکھے گی۔ مجھے امید بھی ہے اور دعا بھی کہ محسن نقوی کو جو اعزاز حاصل ہوا ہے وہ خود کو اس کا اہل ثابت کریں گے بلکہ بعد میں آنے والوں کے لئے بھی مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:جنگل کا قانون
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:گدھ کہاں چلے گئے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.