Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں چیئرمین سینیٹ بنوں گا!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں چیئرمین سینیٹ بنوں گا!

ایڈیٹرجون 22, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا ایک دوست ہر الیکشن میں کبھی صوبائی اور کبھی وفاقی نشست کا امیدوار ہوتا ،وہ کافی لڑاکا تھا، ہر ایک سے بلاوجہ الجھنا اس کا وطیرہ بن چکا تھا،روزانہ کسی کو راستے میں پکڑ لیتا اور معمولی سی بات پر اسے پھینٹی لگا دیتا ،انتخابات ہوتے تو وہ ہار جاتا مگر وہ اپنی شکست کبھی نہ مانتا اور کہتا اسے ’’اوپر‘‘ سے ہرایا گیا ہے، اسے یقین تھا کہ وہ اکثریتی ووٹوں سے جیتا ہے۔ اس حوالے سے اس کی دلیل یہ تھی کہ عوام مولا جٹ قسم کے لیڈروں کو پسند کرتے ہیں جو بدتمیز بھی ہوں جن میں ’’آکڑ‘‘ بھی ہو ، خودپسند بھی ہوں، چنانچہ کس طرح ممکن تھا کہ ایسی صفات کے حامل لیڈر کو عوام مسترد کر دیتے ،بس اوپر والوں نے اس کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، اپنے اسی یقین کے حوالے سے اس دور کی تمام جماعتوں کے سربراہوں کو للکارتا اور ان کا نام بہت تضحیک سے لیتا۔اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ وہ صرف صوبائی یا وفاقی اسمبلی کا رکن بننے کا خواہاں ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، اس کی اصل منزل وزارت عظمیٰ تھی۔
وزیر اعظم بننے کی صورت میں وہ جو اپنا منشور عوام کے سامنے رکھتا تھا وہ کچھ اس قسم کا تھا کہ وہ تمام جماعتوں کے سربراہوں کو چوک میں الٹا لٹکا دے گا۔ ان کی تمام جائیدادیں ضبط کر لے گا اور وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔البتہ وزیر اعلیٰ بننے کی صورت میں اس کا کہنا تھا کہ وہ لڑائی مارکٹائی کو پسند نہیں کرتا بلکہ شریفانہ زندگی بسر کرے گا اور اس کے پاس جو کاغد بھی آئے گا وہ آنکھیں بند کرکے اس کی منظوری دے دیا کرے گا۔ تاہم وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے اپنا یہ ’’منشور‘‘ اس نے صرف میرے ساتھ شیئر کیا ورنہ وہ جلسے جلوسوں میں صرف وزیر اعظم مارکہ منشور بیان کیا کرتا تھا۔
تاہم چند دن پہلے اس سے ملاقات ہوئی تو اس کے خیالات بدلے ہوئے تھے اس نے مجھے بتایا کہ اس کے دل میں وزارت ِعظمیٰ کی خواہش دم توڑ چکی ہے کیا فضول سا عہدہ ہے ،سابق وزیر اعظم یا قتل ہو جاتا ہے یا جیل کی تنگ وتاریک کوٹھری میں بند کر دیا جاتا ہے یا اس کے ساتھ ساتھ اسے جلاوطن بھی ہونا پڑتا ہے اور یا پھر اسے اپنے گھر سے باہر نکلنے جوگا چھوڑتے ہی نہیں، اس نے اس موقع پر قائد ملت لیاقت علی خان کا حوالہ بھی دیا کہ انہیں تو ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ہی شہید کر دیا گیا تھا۔میں اس کے خیالات سن کر حیران ہو گیا اور اس وقت تو بہت زیادہ جب اس نے کہا کہ یہ دنیا کُتی ہے ،میرے دل میں اب اس کی کوئی خواہش نہیں رہی۔میں چاہتا ہوں چیئرمین سینیٹ بن جائوں اور باقی زندگی یاد اللّٰہ میں بسر کر دوں، اس کی بات سن کر مجھے ہنسی آ گئی کیونکہ میں نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کی خبر اسی روز پڑھی تھی جس پر پارلیمینٹ کی تمام جماعتوںمع تحریک انصاف نے متفقہ طور پر بخوشی دستخط کئے تھے اور یہ مراعات نہیں قومی خزانے پر ڈاکہ تھا ،میں اس کی تفصیلات یہاں بیان کرکے خود کو اور آپ کو بدمزہ نہیں کرنا چاہتا یہ انتہائی شرمناک ہیں، اوپر میں نے جو جملہ اپنے دوست کے حوالے سے لکھا کہ ’’بس میں چیئرمین سینیٹ بننےکے بعد باقی زندگی یاد اللّٰہ میں بسر کر دوں گا کہ یہ دنیا کُتی ہے ‘‘ اس کا پس منظر یہ ہے کہ بھٹو مرحوم کے زمانے میں ایک جید عالم ایک مرکزی وزیر سے ملنے اس کے آفس گئے ان کے ساتھ ایک اور عالم دین بھی تھے انہیں بہت دیر تک باہر بٹھائے رکھا گیا جس پر یہ بہت پریشان ہوئے اور اپنے ساتھی سے کہنے لگے ’’ہم ننگ اسلاف ہیں ہمارے اکابرین کے در پر یہ لوگ خود چل کر آیا کرتے تھے اور ایک ہم ہیں کہ خود چل کر ان کے پاس آئے ہیں اور یہ دو گھنٹے سے ہمیں انتظار کرا رہے ہیں، میں کل وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خط لکھوں گا کہ وہ مجھے کسی اچھی جگہ دس بیس ایکڑزمین الاٹ کرا دیں جہاں بیٹھ کرمیں اللّٰہ اللّٰہ کروں کہ یہ دنیا کُتی ہے ‘‘ مجھے سمجھ آ گئی کہ میرا یہ سیاسی دوست بھی ’’درویش ‘‘ ہو گیا ہے اور اب دنیا داری سے تائب ہونا چاہتا ہے ۔ اللّٰہ میرے وطن کی معیشت پر بوجھ بننے والے موجودہ اور سابق چیئرمینوں کے دل میں اپنا خوف پیدا کرے اور وہ خود یہ اعلان کر دیں کہ ان مراعات کی منظوری دینے والے سب دوستوں کا شکریہ، مگر ہمیں یہ منظور نہیں کہ ہمارا آخری قیام تو دو گز زمین کا ٹکڑا ہے !آپ یقین کریں کہ یہ آخری جملہ لکھتے ہوئے میری اپنی ہنسی نکل گئی ہے۔اب ہم لوگ ہنسنے کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:تلاش گمشدہ
Next Article سید مجاہد علی کا کالم:سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں مقدمات پر مناسب اقدام کرے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.