Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک اور کربلا؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک اور کربلا؟

ایڈیٹرنومبر 4, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت دنوں سے فلسطینیوں پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کی خبریں پڑھ رہا ہوں اور ان کی فوٹیجز دیکھ رہا ہوں، دنیا بھر میں پھیلے ہوئے 1.8 بلین مسلمانوں کی طرح عملی مدد نہ کرسکنے کی وجہ سے اسرائیل کی تباہی و بربادی کی دعا مانگتا رہتا ہوں، دنیا کے انچاس ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت اور وہ مختلف زبانیں بولتے ہیں تاہم الحمد للہ فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا عربی ہی میں مانگتے ہیں، عالم اسلام میں سے تین مسلم ملکوں نے یہ ’’جسارت‘‘ کی ہے کہ اسرائیل کے سفیر کو اپنا بوریا بستر لپیٹنے کا کہہ دیا ہے، مگر اس سے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ کچھ غیر مسلم ممالک نےبھی اسرائیل کے سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے تاہم ہم سب مسلمان مجموعی طورپر یہ امید رکھے ہوئے ہیں کہ آسمان سے فرشتے اتریں گے اور وہ اسرائیلی فوج کے وہ بم دبوچ لیں گے جو عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں پر پوری بے رحمی سے برسائے جا رہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ فرشتے یہ بم دبوچ کر ہمارے بی ہاف پر اسرائیلی فوج پر پھینک کر ان کو تباہ وبرباد کردیں گے۔ غیر مسلم ممالک کے حکمران اسرائیل کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں لیکن ان ممالک کے عوام کی انسان دوستی کو سلام کہ انہوں نے ان مظالم کے خلاف اتنے پرہجوم اور پرجوش مظاہرے کئے ہیں کہ ہم ان کاشکریہ ادا نہیں کرسکتے۔
اس سےزیادہ انسان دوستی اور کیا ہو گی کہ امریکہ میں مقیم یہودیوں نے بھی اسرائیل کی انسانی دشمنی کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا ہے، انڈیا میں بھی فلسطینیوں کی جنگ آزادی کے حق میں ایک بھرپور مظاہرہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے ہیں تاہم غیر مسلم ممالک میں کئے جانے والے مظاہروں کے مقابلے میں عوام کی شرکت بہت کم تھی۔ہم تو کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت کے حق اور ان پر ہونے والے مظالم پر جو مظاہرے ارینج کرتے ہیں ان کی تعداد اتنی کم ہوتی ہے کہ جی چاہتا ہے مظاہروں کی بجائے کشمیری بھائیوں کیلئے صرف دعا پر اکتفا کرلیا جائے۔
میں عموماً ایسے مناظر دیکھنے سے پرہیز کرتا ہوں، جس میں کسی بھی قسم کی بربریت کا مظاہرہ ہو، جس سے لوگوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جا رہےہوں، عورتوں اور بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہوں، لیکن ان دنوں ایسے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں جو اس سے پہلے نظر سے نہیں گزرے تھے، اسرائیل کے فوجیوں نے ہسپتالوں پر بم گرائے ہیں، آبادیوں پر بم گرائے ہیں، شہرکے شہر ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں اور یوں یہاں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان نظر آ رہا ہے، مائیں اور باپ اپنے شدید زخمی بچوں کو ہاتھوں میںاٹھائے کسی ہسپتال یا ڈاکٹر کی تلاش میں نظر آتے ہیں، مگر ان کی یہ آخری آس بھی ختم کردی گئی ہے کہ انہیں ملیامیٹ کردیا گیا ہے۔ والدین نے اپنے بچوں کے ہاتھوں پر ان کے نام تحریر کردیئے ہیں تاکہ بمباری کےبعد ان کی لاش ہی کہیں سے مل جائے تو وہ اسے پہچان سکیں۔
مسلمان آج تک کربلا کا سانحہ نہیں بھول پائےجہاں یزیدیوں نے آل رسول ﷺکو بے رحمی سے شہید کیا، بچوں کے سینوں پربھی تیر چلائے مگر فلسطینی بھی تو اسی رسول ﷺکے امتی ہیں ان کی اس طرح نسل کشی پر ہماری آنکھوں سے آنسو اس طرح نہیں ٹپکتے جس طرح ٹپکنے چاہئے تھے۔ امام حسین رضہ اللّٰہ عنہ اور ان کے عزیز و اقارب اور ان سے محبت کرنے والوں کا بدلہ تو مختار ثقفی نے چکا دیا تھا اور امام کے قاتلوں کو چن چن کر جہنم رسید کیا تھا، فلسطینی مسلمانوں کے قتلِ عام کا بدلہ کون لے گا،مسلمان تو شاید نہ لے سکیں کہ بقول اقبالؒ؎
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کریگی
جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا
اقبال کے اس شعر کی تشریح یہ ہے کہ اس جنگ کے دوران دنیا کی بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے دفاتر بند کرکے واپس چلی گئی ہیں اور یوں آگے چل کر بدبخت اسرائیل کی معیشت تباہی کی زد میں آئےگی اور اسے سنبھلتے سنبھلتے وقت لگے گا۔ یہ ہمارے آج کے دور کے مختار ثقفی کی طرف سے نئے یزیدیوں سے بدلے کی صورت ہوگی۔
اب آخر میں رحمان فارس نے اس حوالے سے میرے اور آپ کے جذبات کی جس طرح ترجمانی ایک نظم میں کی ہے، وہ بھی سن لیں۔
بچہ ہے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال‎
ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال
‎کپڑے اِسے پسند نہیں ہیں کُھلے کُھلے
‎چھوٹی سی لاش ہے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال
‎دفنا اِسے حُسَین کے غم میں لپیٹ کر‎
یہ کربلائی ہے، اِسے کالے کفن میں ڈال
‎ننّھا سا ہے یہ پاؤں، وہ چھوٹا سا ہاتھ ہے
‎میرے جگر کے ٹکڑے کے ٹکڑے کفن میں ڈال‎
مُجھ کو بھی گاڑ دے مرے لختِ جگر کے ساتھ
‎سینے پہ میرے رکھ اِسے، میرے کفن میں ڈال
‎ڈرتا بہت ہے کیڑے مکوڑوں سے اِس کا دل
کاغذ پہ لکھ یہ بات اور اس کے کفن میں ڈال
عیسٰیؑ کی طرح آج کوئی معجزہ دکھا
‎یہ پھر سے جی اُٹھے، اِسے ایسے کفن میں ڈال
‎سوتا نہیں ہے یہ مِری آغوش کے بغیر‎
فارس! مُجھے بھی کاٹ کے اِس کے کفن میں ڈال‎
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)بہت دنوں سے فلسطینیوں پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کی خبریں پڑھ رہا ہوں اور ان کی فوٹیجز دیکھ رہا ہوں، دنیا بھر میں پھیلے ہوئے 1.8 بلین مسلمانوں کی طرح عملی مدد نہ کرسکنے کی وجہ سے اسرائیل کی تباہی و بربادی کی دعا مانگتا رہتا ہوں، دنیا کے انچاس ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت اور وہ مختلف زبانیں بولتے ہیں تاہم الحمد للہ فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا عربی ہی میں مانگتے ہیں، عالم اسلام میں سے تین مسلم ملکوں نے یہ ’’جسارت‘‘ کی ہے کہ اسرائیل کے سفیر کو اپنا بوریا بستر لپیٹنے کا کہہ دیا ہے، مگر اس سے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ کچھ غیر مسلم ممالک نےبھی اسرائیل کے سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے تاہم ہم سب مسلمان مجموعی طورپر یہ امید رکھے ہوئے ہیں کہ آسمان سے فرشتے اتریں گے اور وہ اسرائیلی فوج کے وہ بم دبوچ لیں گے جو عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں پر پوری بے رحمی سے برسائے جا رہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ فرشتے یہ بم دبوچ کر ہمارے بی ہاف پر اسرائیلی فوج پر پھینک کر ان کو تباہ وبرباد کردیں گے۔ غیر مسلم ممالک کے حکمران اسرائیل کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں لیکن ان ممالک کے عوام کی انسان دوستی کو سلام کہ انہوں نے ان مظالم کے خلاف اتنے پرہجوم اور پرجوش مظاہرے کئے ہیں کہ ہم ان کاشکریہ ادا نہیں کرسکتے۔
اس سےزیادہ انسان دوستی اور کیا ہو گی کہ امریکہ میں مقیم یہودیوں نے بھی اسرائیل کی انسانی دشمنی کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا ہے، انڈیا میں بھی فلسطینیوں کی جنگ آزادی کے حق میں ایک بھرپور مظاہرہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے ہیں تاہم غیر مسلم ممالک میں کئے جانے والے مظاہروں کے مقابلے میں عوام کی شرکت بہت کم تھی۔ہم تو کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت کے حق اور ان پر ہونے والے مظالم پر جو مظاہرے ارینج کرتے ہیں ان کی تعداد اتنی کم ہوتی ہے کہ جی چاہتا ہے مظاہروں کی بجائے کشمیری بھائیوں کیلئے صرف دعا پر اکتفا کرلیا جائے۔
میں عموماً ایسے مناظر دیکھنے سے پرہیز کرتا ہوں، جس میں کسی بھی قسم کی بربریت کا مظاہرہ ہو، جس سے لوگوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جا رہےہوں، عورتوں اور بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہوں، لیکن ان دنوں ایسے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں جو اس سے پہلے نظر سے نہیں گزرے تھے، اسرائیل کے فوجیوں نے ہسپتالوں پر بم گرائے ہیں، آبادیوں پر بم گرائے ہیں، شہرکے شہر ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں اور یوں یہاں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان نظر آ رہا ہے، مائیں اور باپ اپنے شدید زخمی بچوں کو ہاتھوں میںاٹھائے کسی ہسپتال یا ڈاکٹر کی تلاش میں نظر آتے ہیں، مگر ان کی یہ آخری آس بھی ختم کردی گئی ہے کہ انہیں ملیامیٹ کردیا گیا ہے۔ والدین نے اپنے بچوں کے ہاتھوں پر ان کے نام تحریر کردیئے ہیں تاکہ بمباری کےبعد ان کی لاش ہی کہیں سے مل جائے تو وہ اسے پہچان سکیں۔
مسلمان آج تک کربلا کا سانحہ نہیں بھول پائےجہاں یزیدیوں نے آل رسول ﷺکو بے رحمی سے شہید کیا، بچوں کے سینوں پربھی تیر چلائے مگر فلسطینی بھی تو اسی رسول ﷺکے امتی ہیں ان کی اس طرح نسل کشی پر ہماری آنکھوں سے آنسو اس طرح نہیں ٹپکتے جس طرح ٹپکنے چاہئے تھے۔ امام حسین رضہ اللّٰہ عنہ اور ان کے عزیز و اقارب اور ان سے محبت کرنے والوں کا بدلہ تو مختار ثقفی نے چکا دیا تھا اور امام کے قاتلوں کو چن چن کر جہنم رسید کیا تھا، فلسطینی مسلمانوں کے قتلِ عام کا بدلہ کون لے گا،مسلمان تو شاید نہ لے سکیں کہ بقول اقبالؒ؎
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کریگی
جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا
اقبال کے اس شعر کی تشریح یہ ہے کہ اس جنگ کے دوران دنیا کی بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے دفاتر بند کرکے واپس چلی گئی ہیں اور یوں آگے چل کر بدبخت اسرائیل کی معیشت تباہی کی زد میں آئےگی اور اسے سنبھلتے سنبھلتے وقت لگے گا۔ یہ ہمارے آج کے دور کے مختار ثقفی کی طرف سے نئے یزیدیوں سے بدلے کی صورت ہوگی۔
اب آخر میں رحمان فارس نے اس حوالے سے میرے اور آپ کے جذبات کی جس طرح ترجمانی ایک نظم میں کی ہے، وہ بھی سن لیں۔
بچہ ہے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال‎
ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال
‎کپڑے اِسے پسند نہیں ہیں کُھلے کُھلے
‎چھوٹی سی لاش ہے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال
‎دفنا اِسے حُسَین کے غم میں لپیٹ کر‎
یہ کربلائی ہے، اِسے کالے کفن میں ڈال
‎ننّھا سا ہے یہ پاؤں، وہ چھوٹا سا ہاتھ ہے
‎میرے جگر کے ٹکڑے کے ٹکڑے کفن میں ڈال‎
مُجھ کو بھی گاڑ دے مرے لختِ جگر کے ساتھ
‎سینے پہ میرے رکھ اِسے، میرے کفن میں ڈال
‎ڈرتا بہت ہے کیڑے مکوڑوں سے اِس کا دل
کاغذ پہ لکھ یہ بات اور اس کے کفن میں ڈال
عیسٰیؑ کی طرح آج کوئی معجزہ دکھا
‎یہ پھر سے جی اُٹھے، اِسے ایسے کفن میں ڈال
‎سوتا نہیں ہے یہ مِری آغوش کے بغیر‎
فارس! مُجھے بھی کاٹ کے اِس کے کفن میں ڈال‎
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:یہ اشتہاری کالم نہیں ہے
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:شفاف انتخابات کے لئے خوف و ہراس کا ماحول ختم کیا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com

kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.