Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غیرت غیرت غیرت!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غیرت غیرت غیرت!

ایڈیٹرجنوری 18, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلاشبہ انگریزی ایک بہت امیر و کبیر زبان ہےمگراتنا وسیع دامن رکھنے کے باوجود اس میں کچھ لفظوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مثلاً انگریزی میں ’’غیرت‘‘ کے لئے کوئی لفظ نہیں ہے۔ میں نے ایک انگریز سے’’غیرت‘‘ کی انگریزی پوچھی، اس نے ’’آنر‘‘ بتائی مگر میرے نزدیک یہ لفظ’’غیرت‘‘ کا صحیح مفہوم اپنے اندر نہیں رکھتا، چنانچہ میں نے اسے مزید کریدنے کی غرض سے پوچھا’’اگر تم اپنی بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھو تو تمہیں کیا آئے گا؟‘‘۔
بولا’’غصہ آئے گا‘‘۔
میں نے جھنجھلا کر کہا ’’غیرت نہیں آئے گی؟ ‘‘۔
اس نے بھی میری ہی طرح جھنجھلا کر کہا’’ وہ کیا ہوتی ہے؟‘‘۔مگر ہمارے ہاں غیرت کی ’’پیداوار‘‘ اتنی زیادہ ہے کہ ہم یہ جنس برآمد کرسکتے ہیں اور بیرونی دنیا میں اگر اس کا کوئی خریدار ہو تو ڈھیروں زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔ ہمیں بات بات پر غیرت آتی ہے، چنانچہ ہم دن میں کتنے ہی قتل غیرت کے نام پر کرڈالتے ہیں۔ ہماری غیرت تو اس وقت بھی جاگ جاتی ہے جب کوئی کار زن سے ہمارے آگے نکل جائے، چنانچہ ہم اس وقت تک اس کا پیچھا کرتے ہیں جب تک دونوں گاڑیاں کسی تیسری گاڑی سے ٹکرا نہیں جاتیں اوپر سے یار لوگ بھی ہمیں ذرا ذرا سی بات پر غیرت دلاتے رہتے ہیں ’’تمہارے ’’شریکوں‘‘ نے اپنے والد کے چہلم پر دو ہزار لوگوں کی دعوت کی تھی اگر تم میں غیرت ہے تو تمہارے والد کے چہلم پر کم از کم تین ہزار افراد کے لئے کھانا پکنا چاہئے۔‘‘ بہرحال غیرت ہمارے کلچر کا بنیادی جزو ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
میں اپنے اس فخر کا اظہار اپنے اسی انگریز دوست سے کررہا تھا جس سے میں نے ’’غیرت‘‘ کی انگریزی پوچھی تھی۔ جب میں نے اپنے ہاں پائی جانے والی غیرت کی بیسوں مثالیں معہ سنسنی خیز واقعات سنائیں تو اسے’ ’غیرت‘‘ کا مفہوم صحیح طور پر سمجھ آگیا۔ تب اس نے مجھ سے پوچھا’’تمہارے ہاںہر تیسرے چوتھے سال ٹی وی سے قومی ترانہ بجتا ہے تم اس وقت کیا کرتے ہو؟۔‘‘
میں نے جواب دیا’’ہم اپنے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔‘‘
اس نے کہا’’قومی ترانے کے فوراً بعد ایک شخص ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ’’میرے عزیز ہم وطنو؟‘‘ تم اس وقت کیا کرتے ہو۔‘‘میں نے جواب دیا’’بیٹھ جاتے ہیں۔‘‘
’’ان لمحوں میں تمہیں غیرت نہیں آتی؟‘‘
میں نے پوچھا’’وہ کیا ہوتی ہے؟‘‘
انگریز نے ایک سوال اور کیا ’’تمہاری حکومت حکم ملنے پر پاکستانیوں کو پکڑ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کردیتی ہے تم اس پر کیا محسوس کرتے ہو؟‘‘میں نے کہا’’ہم خوش ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں اس کام کے پیسے ملتے ہیں!‘‘
بولا’’تمہیں غیرت نہیں آتی؟‘‘
میں نے حیران ہو کر پوچھا’’وہ کیا ہوتی ہے؟‘‘
اس روزانگریز اللہ جانے یہ بے تکے سوالات کیوں پوچھ رہا تھا۔ اس نے اسی قسم کا ایک اور بے تکا سوال پوچھا’’ کسی غیر ملکی ملزم کو تمہاری تمام عدالتیں غلط یا صحیح طور پر سزا سنا چکی ہوں اور اس کی رحم کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ہو مگر ایک دن باہر سے حکم ملے اور اسے فوری طور پر پھانسی کی کوٹھڑی سے نکال کر خصوصی طیارے میں بیرون ملک بھیج دیا جائے تو کیا اس پر تمہیں غیرت آئے گی؟۔‘‘
میں نے کہا’’اس میں غیرت کی کیا بات ہے، ہم مشرقی لوگ بڑوں کا حکم مانتے ہیں۔‘‘
مگر وہ میرے جوابات پر اپنا ردعمل ظاہر کئے بغیر مجھ سے پوچھے جارہا تھا’’جب امریکہ تمہارے لوگوں کو مجاہد کہتا ہے تم انہیں مجاہد کہنا شروع ہوجاتے ہو جب وہ انہیں دہشت گرد کہتا ہے تم بھی انہیں دہشت گرد کہنے لگتے ہو۔ تمہیں اس پر غیرت نہیں آتی ؟ تم کسی دوسرے کے کہنے پر تعلیمی نصاب بدل دیتے ہو، تمہیں غیرت نہیں آتی؟ تم حکم ملنے پر روشن خیالی کا پرچار شروع کر دیتے ہو، تمہیں غیرت نہیں آتی؟ تم ہر دوسرے تیسرے روز کشمیر پر ایک سے بڑھ کر ایک لچک دار تجویز دیتے ہو اور انڈیا اسے رد کرتا چلا جاتا ہے، تمہیں غیرت نہیں آتی؟ تم لوگوں کی تھانوں میں، عدالتوں میں، دفتروں میں، چوراہوں میں اور چوپالوں میں روزانہ بے عزتی ہوتی ہے تمہیں اپنی اس ذلت پر غیرت نہیں آتی؟ تمہاری آنکھوں کے سامنے قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیری جاتی ہیں، تمہیں غیرت نہیں آتی؟ تمہارے منتخب وزرائے اعظم کے ساتھ نائب قاصدوں جیسا سلوک ہوتا ہے، تمہیں غیرت نہیں آتی؟ تمہیں اپنے لوٹوں پر غیرت نہیں آتی، تمہیں اپنے مولویوں کی برسرعام وعدہ خلافیوں پر غیرت نہیں آتی؟ تمہیں اپنے دانشوروں کی موقع پرستی ا ور بے حسی پر غیرت نہیں آتی؟ غربت مہنگائی اور لاقانونیت نے تمہاری زندگی اجیرن بنادی ہے، تمہیں اس پر غیرت نہیں آتی؟
اس نے جب اس طرح کے سوالات کی بوچھاڑ جاری رکھی اور میں نے محسوس کیا کہ وہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تو میری غیرت جاگ اٹھی۔ میں نے اسے مخاطب کیا اور غصے سے کہا’’خبردار! اب اگر ایک لفظ بھی زبان سے نکالا، اللہ جانے تم غیرت کسے سمجھتے ہو، تم جن باتوں پر ہمیں مطعون کرنے کی کوشش کررہے ہو وہ حقیقت پسندی ہے۔ ہم سب سے پہلے پاکستان کے قائل ہیں۔ ملکی، قومی خود مختاری وغیرہ یہ سب بعد کی باتیں ہیں اوربے عزتی وغیرہ کے الفاظ تمہارے لئے اہمیت رکھتے ہوں گے ہمارے لئے نہیں، کیونکہ ہمارے لئے سب سے اہم پاکستان! اور آخر میں میری ایک بات یاد رکھو، غیرت صرف اسی چیز کا نام ہے جو ایک بھائی کو، ایک شوہر کو اور ایک باپ کو اپنی بہن ، اپنی بیوی اور اپنی بیٹی پر شک کی صورت میں محسوس ہوتی ہے، تم بغیر نکاح کے بچے پیدا کرنے والی قوم کےبےغیرت فرد ہو، تمہیں کیا پتا غیرت کیا ہوتی ہے، لہٰذا خبردار اب اس موضوع پر تم نے ایک لفظ بھی منہ سے نکالا۔‘‘(قند مکرر)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایپل کا دنیا پر راج :سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، سمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت
Next Article انصار عباسی کا کالم:پی ٹی آئی کو نئے چیلنچ کا سامنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 5, 2026

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.