Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میرے کپتان!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میرے کپتان!

ایڈیٹرفروری 29, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برادرم منصور علی خان نے جب کبھی عمران خان کا ذکر کرنا ہوتا تھا تو وہ گفتگو کا آغاز ’’میرا کپتان‘‘ سے کرتے تھے سو میں بھی آج انکی تقلیدکرتے ہوئے عرض کروں گا کہ میرا کپتان اپنی ہر تقریر کا آغاز ’’ایاک نعبدو وایاک نستعین ‘‘کی ایک آیت مبارکہ کے اس ٹکڑے سے کیا کرتا تھاجس پر مختلف حلقوں سے مختلف قسم کے تبصرے تعریفیں اور تنقیدیں ہوتی تھیں مگر میں واحد شخص تھا جس نے اس حوالے سے کبھی لب کشائی نہیں کی کہ میں چھوٹا موٹا شاعر بھی ہوں اور جانتا ہوں کہ ایک شعر میں ہزار جہاں چھپے ہوتے ہیں۔ قرآن تو خیر ایک گنج ِمعانی ہے اس کی ایک ایک آیت کی سینکڑوں تفسیریں لکھی جا چکی ہیں۔ میرا کپتان آج کا ولی آخر زماں ہے اگر آپ کو میرا یہ دعویٰ برا لگے تو کسی بھی انصافی دوست کی رائے لے لیں وہ ’’ولی ‘‘کی بجائے ’’نبی‘‘کے اضافے کو زیادہ بہتر قرار دے سکتا ہے۔ خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ میرا کپتان جب ’’ایاک نعبدو‘‘کہتا ہے تو اس مفسرِقرآن کے ذہن میں ’’تیری ہی عبادت کرتے ہیں کے ’’لفظ‘‘کی کتنی ہی شکلیں ہوسکتی ہیں ،مثلاً 2018ء کے الیکشن میں ’’تیری‘‘ کا مخاطب کوئی اور تھا اور جب وہ کہتا تھا ’’وایاک نستعین‘‘ یعنی صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں تو نہ صرف وہ خود بلکہ جن سے مدد مانگی جا رہی تھی وہ بھی ساری بات سمجھ جاتے تھے اور یوں میرے کپتان نے اس دعا کی برکت سے اپنے دل کی مرادیں پوری کیں۔
میرا کپتان بہت پہنچا ہوا ہے وہ جانتا ہے کس وقت کس لفظ کو کن معنوں میں استعمال کرنا ہے، مجھے حیرت ہے کہ میرے کپتان نے لفظوں کو مختلف معانی پہنانےکے فن میں یکتا ہونے کے باوجود شاعری شروع کیوں نہ کی اگر وہ ایسا کرتا تو اسے انصافیوں کی شکل میں جتنی زرخیز زمین ملی ہوئی تھی وہ اس کے ایک ایک شعر کا موازنہ غالب اور اقبال سے کرتے اور بالآخر یہ حق بات کہنے پر مجبور ہو جاتے کہ یہ دو شاعر اگر کپتان کے عہد میں ہوتے تو اس کے سامنے زانوےتلمذ تہہ کرتے اور آپ کا شمار دنیا کے عظیم شعرا میں ہو رہا ہوتا،اگرچہ کہا آج بھی یہی جا رہا ہے مگر یہ ’’پٹواریوں‘‘ کا پروپیگنڈاہے۔ بات میرے کپتان کی لفظ شناسی پر ہو رہی تھی اور ایک ایک لفظ میں ہزار معانی دریافت کرنے اور پھر بوقت ضرورت اس کے مطابق لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے کی جا رہی تھی مثلاً ایک راوی کا کہنا ہے اور واضح رہے یہ راوی پرلے درجے کا جھوٹا ہے اس کا بیان ہے کہ اس نے ایک دن کپتان سے کہا اے میرے کپتان اگر جان کی امان پاؤں توآپ کے بارے میں یہ تاثر کیوں عام ہو گیا ہے کہ آپ بہت مکرسے کام لیتے ہیں، کہتے کچھ اور ہیں کرتے کچھ اور ہیں، آپ کے دشمنوں نے آپ کی پارٹی کا نشان بلے کی بجائے یوٹرن رکھ دیا ہے، یہ سن کر میرے کپتان نے کہا تم نے وہ آیت نہیں سنی جس کا مطلب ہے کہ بے شک اللہ بہترین مکرکرنے والا ہے جیسا کہ میں شروع میں بتا چکا ہوں کہ یہ راوی پرلے درجے کا جھوٹا ہے اس کے جھوٹے ہونے کا ایک اور ثبوت اس وقت ہی مل گیا جب اس نے کہا کہ کپتان کے منہ سے قرآنی آیت کے معانی میں اس در ج تحریف پر اس کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور اس نے غصے سے لال پیلا ہو کر کہا’’ تم لوگوں کو جتنا چاہے فریب دو ان سے ایک کروڑ نوکریوں، پچاس لاکھ گھروں ، سارے گورنر ہاؤسز کو ملیا میٹ کرکے وہاں یونیورسٹیاں بنانے اور اس نوع کے پرفریب دعوے کرتے رہو لیکن خبردار اگر آئندہ تم نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے مذہب کا سہارا لیا ،اگر تم نے ایسا کیا تو پھر مجھ سے برا اور کوئی نہیں ہو گا ‘‘اس راو ی کے آخری جملے پر مجھے ہنسی کا دورہ پڑ گیا میں نے اسے کہا یار آئندہ جب کبھی مجھے کوئی پریشان کن لمحہ پیش آئے اور مجھ پر اداسی کی کیفیت طاری ہو تو پلیز میرے فون پر چلے آنا، اس نے میری اس بات کو خراج تحسین تصور کیا اور میرا ہاتھ چومتے ہوئے کہا سر میں آپ کا خادم ہوں اجازت ہو تو روز حاضر ہو جایا کروں۔
یہ کالم لکھنے کے دوران میرے ایک دوست کا فون آیا ہے کہ وہ عمران خان پرایک کتاب لکھ رہا ہے جس کا عنوان ’’میرا کپتان‘‘ ہے میں نے پوچھا اس میں کیا لکھو گے بولا سب کچھ تو نہیں بتا سکتا تم ایسے لوگ پہلے ہی میرے آئیڈیاز چرا کر، ان پر پورے پورے تھیسس لکھ کر لوگوں سے داد وصول کرتے ہو بس اتنا بتا دیتا ہوں کہ میں نے عمران خان سے صرف ایک سوال پوچھنا ہے اور وہ یہ کہ تم ربع صدی سے سیاست میں ہو اور دعویٰ کرتے ہو کہ میری اس طویل جدوجہد کا مقصد صرف عوام میں شعور پیدا کرنا تھا اگر واقعی ایسا ہی ہے تو شریف فیملی کے ساتھ روابط ،انکے قصیدے پڑھنے، فوج سے روابط بڑھانے اور پھر ان کے ذریعے اقتدار میں آنے اور کچھ عرصہ بعد تک فوج کے جتنے قصیدے تم نے پڑھے،شاید شیخ رشید نے بھی کبھی نہ پڑھے ہوں اور جب تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اقتدار سے الگ ہونا پڑا تو تم نے فوج کے خلاف زہر افشانی شروع کر دی تم نے لوگوں کو یہ شعور بھی دیا کہ اگر وہ اقتدار میں ہے تو پاکستان ہے اگر نہیں تو پاکستان بھاڑ میں جائے، تم نے کہا میری حکومت گرانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیاجاتا اور اب تم آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہو کہ اگر پاکستان سے معاہدہ کیا تو اقتدار میں آنے کے بعد تم اس معاہدے پر عمل نہیں کروگے۔
میرا یہ عالم فاضل دوست ابھی اور ایسی باتیں مجھ سے شیئر کرنا چاہتا تھا جو پاکستان کے ہر شہری کے علم میں ہیں مگر پھر یہ آخری جملہ کہہ کر چلاگیا مجھے علم ہے تم قلم پکڑ کر میرے یہ پوائنٹ نوٹ کر رہے ہو لہٰذا اب مزید کچھ نہیں کہوں گا کہ میری یہی باتیں کسی محفل میں بیان کرتے ہوئے اپنی علمیت کا رعب ڈالو گے میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس کی جاری گفتگو کے دوران ہی اپنا فون آف کر دیا ۔
اور آخر میں کپتان سے ایک گزارش ’میرے کپتان‘ میرے کہے سننے کو معاف کرنا لفافہ لیکر لکھنا ہی میری مجبوری اور ضرورت ہے اگر آپ اپنے لفافہ صحافیوں میں میرا نام بھی شامل کر لیں تو پھر میں اس حقیقت سے کیسے انکار کر سکوں گاکہ آپ صرف قائداعظم کے بعد سب سے بڑے لیڈر ہی نہیں بلکہ ایمان کی مضبوطی کے لحاظ سے آپ کا شمارقرونِ اولیٰ کے مسلمانوں میں ہوتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہر ادیا
Next Article انصار عباسی کا کالم:لاہور واقعہ! خرابی کی جڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.