Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بنوں میں ہیڈ ماسٹر ، سائنس ٹیچر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دو اہلکار اغوا
اہم خبریں

بنوں میں ہیڈ ماسٹر ، سائنس ٹیچر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دو اہلکار اغوا

ایڈیٹراکتوبر 8, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bannu map
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بنوں : خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول کے ایک ہیڈ ماسٹر اور ایک استاد کو اغوا کرلیا ہے۔
مقامی اساتذہ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ سکول کے ہیڈ ماسٹر رفیع اللہ اور سینیئر سائنس ٹیچر نثار علی شاہ اپنے سکول میں موجود تھے جب مسلح افراد انھیں اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
یہ واقعہ منگل کی صبح تھانہ ہوید کی حدود میں موسیٰ خیل کے قریب شیر مندائی ہائی سکول میں پیش آیا ہے۔
مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے مضافات میں واقع ہے جس کی حدود ایک طرف شمالی وزیرستان اور دوسری جانب لکی مروت سے ملتی ہے۔
بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
بنوں میں اساتذہ کی تںطیم کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں مغویوں کی بازیابی کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بنوں میں آج مسلح افراد نے ایک ٹیلیفون ایکسچینج کے احاطے میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دو عہدیداروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا اور ساتھ میں رقم بھی لے گئے ہیں۔
یہ واقعہ تھانہ میریان کی حدود میں نورڑ کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا اور وہ اے ڈی صفی اللہ اور سپروائزر شاہ خالد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
ضلع بنوں میں سرکاری ملازمین کے اغوا کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
گذشتہ مہینے ستمبر میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پانچ ملازمین کو اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ بکّا خیل کے مقام پر ایک ہائی ولٹیج سپلائی لائن پر کام کر رہے تھے۔ ان ملازمین کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے۔
اس سے قبل بھی دو سرکاری ملازمین کو اغوا کیا گیا تھا جنھیں بعد میں مقامی افراد کی مدد سے بازیاب کیا گیا تھا۔
رواں برس اپریل میں بھی ایک سکول ٹیچر کو اغوا کیا گیا تھا جنھیں مئی کے مہینے میں بازیاب کروایا گیا تھا۔
اس سے قبل ان ہی علاقوں میں سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، جنھیں مقامی لوگوں کی کوششوں سے بازیاب کروایا گیا تھا۔
اغوا کے یہ واقعات صرف ضلع بنوں میں ہی پیش نہیں آ رہے بلکہ شمالی وزیرستان، لکی مروتم ٹانک، جنوبی وزیرستان اور کلاچی میں بھی تواتر سے ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
جنوبی اضلاع کے انتظامی افسران کی جانب سے ایسی ہدایات گاہے بگاہے جاری کی جاتی رہی ہیں جن میں سرکاری ملازمین کو ان علاقوں میں سفر نہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی ۔۔ اردو)

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بنّوں بنوں اغوا ضلع بنوں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدریائے نیلم کا رنگ کیوں بدلا ؟ کوچہ و بازار سے /ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
Next Article زمین بیٹوں پر مہرباں تھی : رضی الدین رضی کی نظم ۔۔ زلزلہ آٹھ اکتوبر 2005 ء
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بنوں میں تراویح کے دوران مسجد سے اغوا ہونے والے دو پولیس اہلکار بھائیوں کا قتل ، تیسرا مغوی لا پتا

فروری 26, 2026

بنوں: اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی سمیت چار افراد شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک

دسمبر 2, 2025

بنوں : پولیس اہلکار کے اغوا کے بعد امن کمیٹی نے طالبان کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو ’یرغمال‘ بنا لیا

نومبر 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.