Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اہم خبریں

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایڈیٹراپریل 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bbc
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
بلاول بھٹو کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا جبکہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری 2018 میں ہونے انتخاب میں کامیاب کی بدولت دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے البتہ وہ اب پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بلاول بھٹو کونسا قلمدان سنبھالیں گے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں وزارت خارجہ کا قلمدرا تفویض کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحادی حکومت میں بلاول وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ پارٹی نے اپنی ذمے داریاں اٹھانے کا خود فیصلہ کیا ہے اور کل میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں کا اور بذات خود اتحادی حکومت کا حصہ بنوں گا۔
بلاول نے یہ واضح تو نہیں کیا تھا کہ وہ کس وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے لیکن جب ان سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ وہ خارجہ پالیسی پر تبصرہ کریں تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر الگ سے پریس کانفرنس کریں گے۔
انہوں نے شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ بننے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکطرفہ فیصلہ سازی ممکن نہیں اور ملک کے مسائل کا حل نکالنا تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمے داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے اور ہر کسی کو کردار ادا کرتے ہوئے کچھ بوجھ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے کبھی پیپلز پارٹی کی ترجیحات کو اہمیت دی جائے گی اور کبھی دوسری سیاسی جماعتوں کی ترجیحات کو سامنے رکھا جائے گا تاکہ مل کر حل تلاش کیا جاسکے۔
پیپلز پارٹی چیئرمین نے منتخب حکومت کے خلاف پرامن اور جمہوری جدوجہد پر پورے ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر اعظم کے خلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تاریخ رقم کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خوبصورتی یہ ہے کہ ایک غیر جمہوری شخص کو ہم نے اسے گھر بھیج دیا اور یہ ایک سیاسی معجزہ اور ایک تاریخی سیاسی کامیابی ہے۔
اس سے قبل بلاول کے کابینہ کا حصہ بننے اور ممکنہ طور پر وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں دو آرا پائی جاتی تھیں۔
ایک کیمپ کے اراکین کا خیال تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیوں کہ اس سے اتحادی حکومت میں دوسری بڑی جماعت کے سربراہ کی حیثیت مجروح ہوگی۔
اس کیمپ کا خیال تھا کہ شاید پیپلزپارٹی کے ورکرز اپنے چیئرمین کو مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم کے ماتحت کام کرتا دیکھ کر ناپسند کریں جو سیاست میں پی پی پی کی سب سے بڑی حریف ہے۔
اس کے برعکس ایک بلاول بھٹو کے ایک قریبی اور سینیئر پارٹی رہنما نے کہا تھا کہ ’میں نے اپنے چیئرمین کو ملک کا وزیر خارجہ بننے کا مشورہ دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور وہ نوجوانوں کے نمائندہ ہیں، بلاول کی ان کی والدہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے دنیا میں اچھی ساکھ ہے جو انہیں عالمی رہنماؤں کے ساتھ بین الاقوامی امور پر بات چیت میں مدد دے گی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاری بلوچ کا خاوند لاپتہ نہیں۔ مکران میڈیکل کالج میں پڑھاتا ہے،خودبھی سکول ٹیچر تھی
Next Article شاری بلوچ کئی ماہ سے بچوں سمیت کراچی میں مقیم تھی : ایک سہولت کار گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.