واشنگٹن : امریکہ میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی جگہ آگ لگ گئی ۔فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ۔
دھماکہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں ہوا جہاں ایک گاڑی میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا ۔دھماکے کے بعد فائربریگیڈ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔دھماکے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
( تفصیلات ابھی آ رہی ہیں ) ۔
فیس بک کمینٹ

