Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»‘آپ میرے سے اتنے دور کیوں ہیں؟’؛ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک : مکمل گفتگو
اسلام آباد

‘آپ میرے سے اتنے دور کیوں ہیں؟’؛ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک : مکمل گفتگو

ایڈیٹردسمبر 29, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bushra zulfi audio
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان میں آج کل آڈیو لیکس کا ایک طولانی سلسلہ جاری ہے اور یکے بعد دیگرے نئی سے نئی آڈیو لیکس منظرعام پر آ رہی ہیں۔ تازہ ترین آڈیو لیک میں ‘مرشد’ یعنی سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے ‘خاص’ مُرید زلفی بخاری سے کچھ نہایت ذاتی نوعیت کے گلے شکوے کرتی نظر آ رہی ہیں۔
لیک ہونے والی اس فون کال میں زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کے مابین جو گفتگو ہوئی ہے وہ حرف بہ حرف یہاں پیش کی جا رہی ہے:
زلفی بخاری: السلام و علیکم جی!
بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام، کیسے ہیں آپ؟
زلفی بخاری: میں ٹھیک ہوں مرشد، آپ کیسی ہیں؟
بشریٰ بی بی: اللہ کا شکر، الحمداللہ! اچھا خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں اور آپ ان کو کہیں بیچ وغیرہ دیں۔ آپ ٹھیک تو ہیں آج کل؟ آپ کا کوئی افیئر(معاشقہ) تو نہیں چل رہا؟
نہیں مرشد ابھی تو میرا کوئی افیئر نہیں چل رہا۔
بشریٰ بی بی: جھوٹ تو نہیں بول رہے؟
زلفی بخاری: نہیں نہیں آپ خود چیک کر لیں، ایسی کوئی بات نہیں۔
بشریٰ بی بی: شکل سے تو لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بات پہ یقین ہی نہیں ہے۔
زلفی بخاری: نہیں وہ تو۔۔۔
بشریٰ بی بی: اب یہ چیزیں میں چیک تو نہیں کروا سکتی۔ یہ غلط فہمی ہے اگر آپ یہ سمجھتے ہیں نا کہ مجھے کوئی ایسا نہیں ملا، کوئی بات چیت کرنے والا اور یہ وہ، یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔
زلفی بخاری: لیکن مرشد ہر بندہ ترستا تو ہے نا، خوش نصیب ہوتے ہیں آپ ۔۔۔۔
بشریٰ بی بی: نہیں نہیں۔ وہ سول میٹ (Soul-mate) نہیں مل سکتی، یہ جب ہم لڑتے ہیں نا تو تب بھی ہم سر کو پیٹتے ہیں، ایک دوسرے کو فٹا فٹ مناتے ہیں کہ اپنا بوجھ ہٹا دیں۔ تو سول میٹ ہر ایک کی قسمت میں نہیں ہوتی ہے، یہ میں آپ کو بتا دوں۔
زلفی بخاری: نہیں وہ نہیں ہے۔ لیکن مرشد میں آپ کو بتا دوں چلیں اب بات چھڑ گئی ہے تو۔۔۔۔
بشریٰ بی بی: بہت ایسے لوگ میں نے دیکھے ہیں، بہت انٹیلی جنٹ میاں بیوی ہوتے ہیں، ہر چیز ان کی ایک ہی مطابق چل رہی ہوتی ہے لیکن بیزار ہوتے ہیں اس دنیا سے۔ ہمارے رشتے کی۔۔۔۔
زلفی بخاری: اگر آپ منٹس گنیں تو پچھلے چار پانچ سالوں میں آپ سے میں نے زیادہ بات کی ہوگی جتنی میں نے ایری (زلفی بخاری کی بیوی) سے دس سالوں میں کی ہو۔
بشریٰ بی بی: ہے نا تکلیف؟
زلفی بخاری: صحیح بات ہے۔ بالکل صحیح بات ہے لیکن اس لیے میں نے چھوڑ دیا تھا، لیکن ابھی میں آپ کو قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں، کوئی لڑکی یا ایسا کچھ بھی نہیں، وہ جو تھا پہلے تھا، وہ بھی ایک دو ہفتے یا تین ہفتے تھے، جب فیک (Fake) چیز ایسے نکلی تو میں نے وہ چینج کر لی۔
بشریٰ بی بی: نہیں نکلی نہیں، نکل گئی تھی آپ کی چیز، ایک چیز نکلی نہیں، پورے زمانے میں آپ مشہور ہو چکے تھے۔
زلفی بخاری: تو پھر میں بھی چاہتا ہوں کہ کوئی ہو جس کے اوپر، میں دن میں دس دفعہ فون پہ آپ سے بات کرتا تھا پہلے، کسی سے تو کچھ بولوں۔
بشریٰ بی بی: یہ جو لوگ، یہ جو آج کل کی لڑکیاں ہیں یہ صرف دیکھنے میں چند مہینے بات کرنے کے لیے تو ٹھیک ہیں، لیکن ویسے ان کے ساتھ اگرآپ اپنی زندگی۔۔۔۔
زلفی بخاری: نہیں یہ سو فیصد صحیح ہے سو فیصد صحیح ہے۔
بشریٰ بی بی: یہ کوئی مذاق نہیں ہوتا، یہ کوئی عام چیز نہیں ہے، نیک بیوی ملنا بہت مشکل ہے۔
زلفی بخاری: مرشد آپ بھی کچھ عرض تو کریں کہ بہتر ہوں ہم دونوں کے کنکشنز، تھوڑا سا بہتر ہو۔
بشریٰ بی بی: میں نے تو بہت کی، عرض تو نہیں کی تھی لیکن ایک دفعہ کوشش کی تھی لیکن پھر میں کیا کروں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں میں خود ہی نہیں بولنا چاہتی۔ وہ جو کچھ روحیں جو اس دنیا میں، جن کا آپس میں کنکشن ہے انہوں نے ملنا ہی ملنا تھا۔
زلفی بخاری: مرشد کبھی کبھی میں بہت لونلی (Lonely) محسوس کرتا ہوں۔
بشریٰ بی بی: لیکن پھر کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ پھر آپ میرے سے اتنے دور کیوں ہیں؟
زلفی بخاری: مرشد آپ نے مجھے دور کیا ہوا ہے۔
بشریٰ بی بی: ہمیشہ یاد رکھیں کہ کیا چیز اللہ کو پسند نہیں آتی، پتہ ہے؟ بے وفائی، وہ پسند نہیں آتی اللہ کو۔۔
زلفی بخاری: ہوں۔۔۔۔
بشریٰ بی بی: وہ پسند نہیں ہوتی اللہ کو۔
یاد رہے کہ اس پہلے بھی بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی ایک مختصر آڈیو کال منظر عام پر آئی تھی جس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے کو کہہ رہی تھیں۔ لیکن اس تازہ ترین آڈیو میں وہ زلفی بخاری سے گلہ کر رہی ہیں کہ زلفی نے ان سے فاصلے پیدا کر لیے ہیں جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں کہ میں نے نہیں بلکہ آپ نے مجھے خود سے دور کر دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ایک اور آڈیو لیک نہیں ہے بلکہ اس میں اشارے مل رہے ہیں کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری میں خاصی قربتیں پائی جاتی ہیں یا جس زمانے کی یہ آڈیو کال ہے اس زمانے میں دونوں خاصے قریب تھے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی بھی آڈیو لیکس ملک بھر میں موضوع گفتگو بن چکی ہیں جن میں وہ سیاست دان اور صحافی عائلہ ملک کے ساتھ جنسی نوعیت کی گفتگو کر رہے ہیں۔
( بشکریہ : نیا دور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#audio leak #Bushra Bibi and Zulfi Bukhari #zulfibukhari بشریٰ بی بی زلفی بخاری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : وزیر خزانہ صاحب معیشت کی بحالی کے ثبوت کہاں ہیں؟
Next Article استعفوں پر واضح مؤقف کیلئے عمران نے شاہ محمود کو بلالیا، اسپیکر کے انکشافات پر پی ٹی آئی وفد حیران
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

مارچ 7, 2025

عمران اور بشریٰ بی بی کو کھانا نہ دینے کا بیان مسترد، عظمیٰ بخاری نے ہفتے بھر کا مینیو بتادیا

مارچ 4, 2025

190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد

جنوری 29, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.