ارنا کے مطابق ایرانی وفد نے امریکی تجاویز کے جواب میں اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جنھیں جمع کرانے سے قبل ایرانی قیادت نے تقریباً دو ہفتوں تک تفصیلی جائزے کے بعد حتمی شکل دی۔
Browsing: عالمی خبریں
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل تک آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایران پر جہنم برپا کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو اس کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔
خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی حالت میں ایف 15 طیارے کے افسر کو بچانے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی امریکی طیارے کے کسی عملے کے رکن کو زندہ پکڑے گا اسے 10 ارب تومان (تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ) انعام دیا جائے
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا امریکا کے ایف-35 طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، صدارت کا عہدہ من آنگ ہلینگ کی دیرینہ خواہش تھا۔ ان کی بطور صدر نامزدگی سے قبل میانمار کی مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل بھی کیا گیا، جن کی قیادت وہ 2011 سے کر رہے تھے۔
عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے رپورٹر کے اغوا کاروں کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں اغوا کاروں میں سے ایک کار الٹ گئی اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
کیرولین لیویٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اب تک ایران میں 11000 سے زیادہ فوجی اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے۔
لیویٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ ’صدر ٹرمپ نے ایران میں فوج بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کیا، تاہم سفارت کاری اب بھی اُن کی پہلی ترجیح ہے۔‘
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حکومت جنگی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی قیدیوں سے انتقام لے رہی ہے۔ دیگر سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔
روس دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، اگرچہ اس پابندی کا اطلاق یوریشین اکنامک یونین کے رکن اور ان ممالک پر نہیں ہو گا جن کے ساتھ روس کے خصوصی معاہدے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ باقی دنیا کے لیے پیٹرول کی عالمی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
علا
’نو کنگز‘ کی تحریک گذشتہ برس جون میں صدر ٹرمپ کی سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھی جس میں ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 2100 مقامات پر 40 سے 60 لاکھ افراد شریک ہوئے۔
