Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»چئیرمین نیب اور طیبہ کی کہانی ، فون ریکارڈ کی زبانی ۔۔اکمل شہزاد گھمن
کالم

چئیرمین نیب اور طیبہ کی کہانی ، فون ریکارڈ کی زبانی ۔۔اکمل شہزاد گھمن

ایڈیٹرمئی 27, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tayaba farooq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے جو سکینڈل آج کل زبان زد عام ہے،اس کی مرکزی کردار کا نام طیبہ گُل ہے۔ گھر میں اسے کرن یا طیبہ کرن بھی کہا جاتا ہے. اس کا فیس بک اکاؤنٹ بھی کرن فاروق کے نام سے ہے۔ طیبہ اپنے خاوند فاروق کی تیسری بیوی ہے جب کہ طیبہ کی کوئی سگی اولاد نہیں۔ فاروق کی پہلی بیوی یا بیویوں سے اولاد ہے اور اس کے بڑے بیٹے کی عمر غالباً 15سال ہے۔ فاروق نول کا چنیوٹ میں ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اعظم بخشی سے لین کا تنازعہ تھا۔ فاروق خود بنیادی طور پر جھنگ کا رہنے والا ہے۔ اعظم بخشی ایک سے زائد پلازوں کا مالک ہے اور خود ماڈل ٹاؤن لاہور کے ایک بڑے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ بارسوخ آدمی ہے، غالباً پنجاب گورنمنٹ میں کسی دور میں مشیر بھی رہا ہے۔ فاروق اور اعظم بخشی کی آپس میں مقدمہ بازی شروع ہوگئی۔ غالباً ڈھائی سال قبل فاروق طیبہ کے ساتھ اسلام آباد کی فضائیہ کالونی میں شفٹ ہو گیا۔ طیبہ اور فاروق کے میاں بیوی کے رشتے میں منسلک ہونے کی کہانی یہ ہے کہ طیبہ بی اے کرنے کے بعد نوکری کے شوق میں لاہور آگئی۔ وہ لاہور میں ایک کمپنی میں ملازم ہو گئ جس کا بظاہر کام ٹیلی فون ٹاور لگانا تھا۔ فاروق نول وہاں مینجر تھا۔ فاروق بہت کہانی کار اور تیز آدمی ہے۔ وہ تعلقات بنانے اور بندے کو شیشے میں اتارنے کا پورا کاری گر ہے۔ طیبہ کو بھی فاروق نے رام کر لیا اور بات شادی تک پہنچ گئی۔ مگر طیبہ کے گھر والے نہ مانے لیکن چند دن بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔ بہر حال اسلام آباد آ کر فاروق اور طیبہ نے اعظم بخشی کے خلاف نیب میں فراڈ کی درخواست دے دی۔ بعدازاں یہ دونوں میاں بیوی کسی طرح جسٹس جاوید اقبال سے ملنے میں کامیاب ہوگئے اور ان کے باہم رابطے استوار ہو گئے۔ جواباً اعظم بخشی نے بھی ان دونوں میاں بیوی کے خلاف نیب کو درخواست دے دی۔

  دریں اثناء فاروق نے ایف آئی اے میں بخشی کے خلاف مقدمہ کردیا۔ ایف آئی اے نے اعظم بخشی پر طیبہ اور فاروق کی

موجودگی میں تشدد کیا۔ جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ بخشی نے فاروق کو لاکھوں روپے دے کر ایف آئی اے سے اپنی جان بخشوائی۔ ان دنوں چئیرمین نیب طیبہ فاروق کو فتح کرنے کے درپے تھے جب انھیں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کا اندیشہ ہوا تو وہ طیبہ سے ناراض سے ہو گئے۔ اسی دوران اعظم بخشی نے نیب میں طیبہ اور فاروق کے خلاف درخواست دے دی ۔یاد رہے کہ اعظم بخشی بھی پورا گھاکھ بیان کیا جاتا ہے۔ نیب کے چیئرمین صاحب نے مبینہ طور پر ڈی جی نیب پنجاب سلیم کو کارروائی کا حکم دیا تو فوراً فاروق کو نیب نے اسلام آباد سے اٹھا لیا۔ اگلے روز طیبہ کسی جگہ شنوائی کے لیے جارہی تھی تو نیب اہلکاروں نے آلیا تو طیبہ نے فوراً چئیرمین نیب کو کال ملائی لیکن انھوں نے پلہ نہ پکڑایا تو نیب نے کارروائی جاری رکھی۔ بعدازاں طیبہ کو وکیل کے ذریعے عدالت سے ہی ضمانت ملی۔ جب کہ فاروق تاحال جیل میں ہے۔ طیبہ اور فاروق نے عدالت میں جج صاحب کو کہا کہ ہم علیحدگی میں کچھ بات آپ کے علم میں لانا چاہتے ہیں لیکن جج نے کہا کہ جو بھی کہنا ہے عدالت کے روبرو کہیں۔ دراصل طیبہ اور فاروق جسٹس جاوید اقبال کے حوالے سے ہی بات کرنا چاہتے تھے لیکن وکیل اور جج نے ملزمان کی حوصلہ افزائی نہ کی۔ جب طیبہ نے کہا کہ اس کے پاس چئیرمین نیب کے خلاف کچھ شواہد ہیں تو مرکزی وکیل نے مقدمہ ہٰذا سے بوجوہ علیحدگی اختیار کر لی تو ملزمان نے نیا وکیل کر لیا۔ ملزمان ہر صورت چئیرمین نیب کو سبق سکھانا چاہتے تھے۔ منظم گینگ کی باتیں سنی سنائی اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ ملزمہ طیبہ مبینہ طور پر کسی طرح مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین سے ملنے میں کامیاب ہو گئی اور پھر ٹی وی ون پر مشہور عام آڈیو، ویڈیو چلوائی گئیں۔ یہ وڈیوز بالکل صحیح ہیں اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پچھلے دو دنوں میں اس معاملے میں مقتدر حلقوں سمیت متعدد پلئیرز کود چکے ہیں۔ کل دن میں طیبہ نےجنگ گروپ کے ایک کالم نگار سے دو گھنٹے ملاقات کی لیکن اسے بہت اوپر، غالباً مالکان کی طرف سے اس معاملے پر لکھنے سے منع کردیا گیا۔ طیبہ گزشتہ کئی دنوں سے متعدد میڈیا گروپس اور صحافیوں سے رابطے کر رہی تھی مگر بات صحیح طرح سے بن نہیں پا رہی تھی۔ معتبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے مقتدر حلقے کے ایک اہم عہدے دار نے طیبہ سے ملاقات کی ہے جس کے نتائج آئندہ دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ کسی حد تک تو نتائج آنا بھی شروع ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو ٹیلی فون ریکارڈ نکلوایا گیا ہے اس میں اگر طیبہ کی طرف سے دن میں ایک دو کال کی گئی ہے تو چئیرمین صاحب کی طرف سے درجنوں کالز کی گئی ہیں۔ آئندہ دنوں میں ہو سکتا ہے منزلِ مراد تک رسائی حاصل کرنے میں کوشاں چئیرمین صاحب کی مزید وڈیوز سامنے آ جائیں۔ یہ ویڈیوز تہلکہ مچا دیں گی۔ چئیرمین نیب متوقع خطرہ کو بھانپ چکے تھے غالباً اسی لئے انھوں نے جاوید چوہدری کے کالموں کے توسط سے حکومتی اور اپوزیشن کے سیاستدانوں کو یہ پیغام دیا کہ نیب کی پٹاری میں ان کے خلاف بہت کچھ ہے اور اگر چئیرمین صاحب کے خلاف کچھ ہوا تو خیر آپ کی بھی نہیں۔ چئیرمین نیب خود کو چاہے جتنا مرضی مضبوط سمجھتے رہیں لیکن قرین قیاس یہی ہے اور حالات اسی امر کی نشاندہی کررہے ہیں کہ جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا۔

نوٹ : اس کالم کے ساتھ تصویر میں طیبہ اپنے شوہر فاروق کے ساتھ کھڑی ہے. اور یہ تصویر آپ میں سے کسی نے بھی پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چئیرمین نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کو فوج کی کالونی نہ بنایا جائے۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ہندوتوا، مودی کا عروج اور توسیع پسند کارپوریٹ انڈیا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا نیب کو حکومتی انتظام میں دے دیا گیا ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی

اکتوبر 7, 2019

طیبہ420 ۔۔محمود احمدچوہدری

مئی 28, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.