Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دوستو میں ٹھیک ٹھاک ہوں
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دوستو میں ٹھیک ٹھاک ہوں

ایڈیٹرجون 6, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں جو دوست بھی ملتا ہے پہلے اسکے چہرے پر تشویش کے آثار ہوتے ہیں اور پھر وہ پوچھتا ہے ’’آپ کی صحت کیسی ہے ؟‘‘پہلے تو میں نے انکے اس سوال کوحال احوال پوچھنے کے زمرے میں ہی رکھا مگر انکے چہرے کی تشویش اور پھر صحت کے بارے میں سوال کرنے سے اندازہ ہوا کہ اتنا زیادہ بیمار ہوںکہ دوست احباب میری صحت کے حوالے سے پریشان رہنے لگے ہیں بس یہ کالم محض انکی تسلی کیلئے لکھ رہا ہوں کہ میں اللہ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہوں الحمدللہ میری صحت قابل رشک ہے۔ میری بینائی بہترین حالت میں ہے مجھے ایک فٹ کے فاصلے تک بالکل صحیح نظر آتا ہے میں چونکہ شاعر ہوں، اس کے آگے چیزیں دھندلی دھندلی نظر آتی ہیں جو بہت رومانٹک لگتی ہیں اور میرے جیسا حافظہ تو شاید ہی کسی اور کا ہو۔مجھے اکثر لوگ ملتے ہوئے اپنے تعارف میں کہتے ہیں کہ انہوں نے تیس سال قبل ایک مشاعرے میں مجھے داد دی تھی چنانچہ آپ کو یاد آگیا ہو گا کہ میں کون ہوں اور مجھے فوراً یاد آ جاتا ہے کیونکہ میں ایسے مہربان کو کیسے بھول سکتا ہوں جس کی سخن فہمی کی بدولت مجھے زندگی میں پہلی اور آخری بار کسی مشاعر ے میں داد ملی ہو۔ میرے حافظے کا تو یہ عالم ہے کہ فون پر کئی لوگ اپنا نام بتائے بغیر مجھ سے پوچھتے ہیں ’’پہچانا؟‘‘اور میں کہتا ہوں ’’جناب، یہ کیسے ممکن ہے کہ میں آپ کو آواز سے نہ پہچانوںاسکے بعد وہ کہتے ہیں ’’اگر ایسا ہے تو یہ بتائیں میں کون ہوں ؟‘‘انکی اس بات سے مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھ پر بداعتمادی کا اظہار کر رہے ہیں چنانچہ میں انکے اس سوال کا جواب دینا مناسب خیال نہیں کرتا ۔
میری سماعت بھی الحمدللّٰہ بہترین حالت میں ہے، اللّٰہ جانے کچھ لوگوں کو یہ شک کیوں گزرتا ہے کہ میں اونچا سنتا ہوں چنانچہ وہ میرا کاندھا ہلاتے ہوئے ’’بلند آواز ‘‘ سے مجھے پکارتے ہیں اور اس دوران میری آنکھوں میں بھی جھانکتے رہتے ہیں، صرف یہ چیک کرنے کیلئے کہ میں نے انکی بات سنی بھی ہے کہ نہیں ! مجھے انکی یہ حرکت اچھی نہیں لگتی، چنانچہ میں انہیں کہتا ہوں کہ برادرم میں ’’ڈورا‘‘ نہیں ہوں ’’ذرا آہستہ بولیں ‘‘ اسکے بعد مجھے انکے صرف ہونٹ ہلتے نظر آتے ہیں شاید وہ میری بات کا برا مان کر مجھے برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں! تاہم کبھی کبھی بہت محیر العقول واقعات بھی جنم لیتے ہیں مثلاً میں رات کو اپنے کمرے میں سویا ہوا ہوں اور گھر کا کوئی فرد سخت پریشانی کے عالم میں مجھےمیرے کمرے سے باہرلے جاتا ہے میں باہر آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ سب اہلخانہ اپنے کمروں سے نکل کر گھر کے لان میں جمع ہیں مجھے بھی فوراً لان میں لے جایا جاتا ہے پتہ چلتا ہے کہ گیس کہیں سے لیک ہو رہی ہے اگرچہ مین سوئچ آف کر دیا گیا ہے مگر گیس کی بو پورے گھر میں پھیل چکی ہے مجھے یقین ہے کہ کسی بدروح نے مجھے اس صورتحال سے غافل رکھا ورنہ یہ کیسے ممکن تھا کہ میری قوت شامہ جو حیرت انگیز طور پر تیز ہے اور مجھے اس بو کی ہوا تک نہ لگی خدا کا شکر ہے کہ وہ بدروح جو میرے اعصاب کو پوری طرح اپنے قابو میں لے چکی تھی وہ مجھے سگریٹ سلگانے پر بھی اکسا سکتی تھی ۔اب اگر میں باری باری اپنے تمام اعضاء کی بہترین کارکردگی بیان کرنے لگوں تو یہ خودستائی کچھ زیادہ ہی ہو جائے گی اور یہ جو تھوڑا بہت میں نے اپنی قابل رشک صحت کے حوالے سے لکھا ہے یہ بھی محض دوستوں کی پریشانی رفع کرنے کی غرض سے تھا مجھے اسکی بے حد خوشی ہے کہ صرف میری ہی نہیں، ہماری قوم کی معاشرتی صحت کا احوال بھی صرف ایک ’’ماشاءاللّٰہ ‘‘ کہنے سے بیان ہو جاتا ہے آپ ہماری صحافت ہی کو دیکھ لیں کالم پڑھ لیں ،ٹی وی میزبانوں اور تجزیہ کاروں کو دیکھ لیں ،سب کی صحت پوری دنیا کیلئے ایک مثالی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان میں سے کوئی کسی ایجنسی کا ملازم نہیں ہے کوئی کسی کے ہاتھ کی چھڑی نہیں ہے ہر ایک کو آزادی اظہار کی نعمت حاصل ہے۔چنانچہ وہ ہر شخص پر ہر طرح کا الزام عائد کر سکتے ہیں ان الزامات کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں نہ کسی عدالتی فیصلے کے انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے کیونکہ ان کا فرمایا ہوا مستند ہوتا ہے اسی طرح ہمارے کاروباری حضرات کی اخلاقی صحت بھی قابل رشک ہے ملاوٹ نہیں کرتے ناجائز منافع خوری نہیں کرتے، حکومت کو ٹیکس کا ایک ایک پیسہ ادا کرتے ہیں، اسکے باوجود انکی جائیداد ہر سال چار گنا ہو جاتی ہے، انہیں نظر لگنے کا بہت خوف ہوتا ہے چنانچہ آپ جب بھی کسی کاروباری شخص سے اسکے کاروبار کے بارے میں پوچھیں کہ وہ کیسا جا رہا ہے تو وہ کہے گا’’مندا جا رہا ہے ‘‘ ایسا کہنا انکی مجبوری ہے ورنہ ان پر تو ’’فضلِ ربی ہی ،فضلِ ربی ہے ! ‘‘ہمارے علمائے کرام ،بیوروکریسی، ہمارے تعلیمی ادارے، غرضیکہ جس طرف نظر اٹھائیں پھول کر کپا ہو رہے ہیں مجھے ڈر ہے کسی دن پھٹ نہ جائیں، اتنی اچھی صحت بھی اچھی نہیں ہوتی ،میری خواہش ہے کہ وہ کم از کم کچھ عرصہ کیلئے ’’بدپرہیزی‘‘ شروع کر دیں تاکہ حاسدوں کی بری نظر سے بچ سکیں۔ میں خود بھی اپنی عمدہ صحت کے حوالے سے انہی لائنوں پر سوچ رہا ہوں اور یوں میں نے بدپرہیزی کا پختہ ارادہ کر لیا ہےتاکہ روزروز کے اس سوال سے تو بچ سکوں کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحت عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت، محمد بن سلمان نے انکی گاڑی خود ڈرائیو کی
Next Article وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.