Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»کشور ناہید کا کالم : کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں
تازہ ترین

کشور ناہید کا کالم : کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں

ایڈیٹرجولائی 12, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یاد ہے کل رسول اکرم ﷺنے منع فرمایا تھا کہ لڑکیوں کو زندہ نہ دفن کرو اور آج سندھ میں ڈیڑھ سال کی بچی کو زندہ دفن کرنے والے با پ نے جواز پیش کیا کہ اس کی دوائی کے پیسے نہیں تھے۔
یادہے کل جب سعودی شہزادے کو عمران خان خود گاڑی چلا کر ائیر پورٹ سے پی ایم ہائوس لائے تھے۔اور آج وزیر اعظم شہباز کو گورنر سندھ جو کل تک ایم ۔کیو ۔ایم کے ساتھ کھڑے تھے۔ وہ سارا دن وزیر اعظم کے ساتھ خوش گپیاں کرتے رہے ۔
یادہے کل ایران میں مہسہ ا مینی ،جو 17 سال کی تھی، کو سر نہ ڈھکنے کی بنا پر اتنا مارا کہ وہ جانبر نہ ہو سکی۔اور آج ایران میں رجعت پسندی کو پیچھے چھوڑ کر اصلاح پسند مسعود پیزشکیان جو کہ ٹول میکر کا بیٹا اور خود ہارٹ سرجن ہے ایران کا صدر منتخب ہوا ہے اور وہ پہلا ایرانی صدر ہے جو بیگم کے ساتھ تصویر اتروا رہا ہے اور لوگ بہتر انسانی ماحول کی امید رکھتے ہیں۔
یاد ہے 15برس تک برطانیہ کی حکومت کنزریٹو چلاتے رہے اور یورپین یونین سے الگ ہو گئے۔ ملک کے معاشی حالات بگڑتے رہے ۔ نفرتیں بڑھتی رہیں اور آج لیبر پارٹی بھاری اکثریت نے منتخب ہو کر ایک ہی دن میں بادشاہ سے اجازت لے کر پہلے عوام سے خطاب کیا اور اسی دن کابینہ بنائی، اس کا اجلاس کیا۔آج تک پاکستان میں کابینہ میں ہر روز ایک دو افراد شامل ہوتے رہتےہیں۔ جب کہ کئی محکمے سادگی کا کہہ کر بند کیے جا رہے ہیں۔
یادہے کل سے آج تک برطانیہ کی حکومت میں کل 215گاڑیاں ہیں۔ پاکستان میںآج سادگی سادگی کا کہہ کر ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں ہیں جو سرکاری ہیں۔
یاد ہے 76برس سے اعلان ہو رہا ہے کہ ہم ملک سے اندھیرے مٹا ئیں گے اور یہ بھی ہر حکومت کہتی چلی آئی ہے کہ ہم بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اور آج ٹیکنو کریٹ وزیر خزانہ قوم کو ڈرا رہے ہیں کہ بجلی کے بلوں پر شور مت مچائو ورنہ آئی۔ ایم ۔ ایف ناراض ہو کر اگلی قسط نہیں دے گا۔ آج بھی مریم بی بی کہے جا رہی ہیں کہ دو سو یونٹ بجلی خرچ کرنے والوںکوہم مفت سولر سسٹم دینگے۔ شاید کبھی یہ بھی سچ ہو جائے مگر ابھی تک محض اعلان پہ ہی کامیابی کے اشتہار اخباروں میں مل جاتے ہیں۔
یاد ہے کل جب نواز شریف کی حکومت تھی تو بہت سے نئے محکمے بنائے اور لوگ رکھے گئے تھے۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں۔ اپنا ٹیکس دے کر اپنا ملک چلائیں۔ اور آج بہت سے محکمے ختم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم سول سروس سے بہت ناراض ہیں اور ان کی تعداد کم کر کے احد چیمہ کی پلاننگ کو آگےبڑھا رہے ہیں۔ اور کل یہی صاحب ڈھائی سال جیل میں بلا کسی جرم (بظاہر) قید رہے ہیں۔یاد ہے ایک زمانے میں عالم لوگوں سے فیملی پلاننگ پر کتابیں لکھوائی جاتی تھیں، جب کہ آج پانچ برس میں7ارب آبادی بڑھی ہے۔ ہم 146 بڑی آبادی کے ملکوں میں145نمبر پر ہیں۔یاد ہے 124 ارب ڈالر کے مقروض ملک میں کروڑوں کی گاڑیوں میں کبھی وزیر اعلیٰ کبھی کمشنر ٹماٹر اور پیاز کی قیمت چیک کرنے جاتے ہیں ۔ٹی وی پر شو لگاتے ہیں اور کل اتوار بازار میں دیہات سے آئی عورتیں بہت کم قیمت پر چھیلا ہوا لہسن اور ہاتھ سے کٹی مرچیں بیچتی تھیں۔
یاد ہے جب سیاحت کیلئے اشتہاری مہم نہیں تھی۔ اس وقت لوگ شمالی علاقوں میں ٹینٹ کرائے پر لیکر مزے کرتے تھے۔ اوراب جب بڑے بڑے سیاحت کے محکمے اور بھاری کرائے والے کمرے ہیں ہر روز ایک یا دو بس اور گاڑی گڑھوں میں گر کر، دس بارہ بندوں کے وفات پانے کی اندوہناک خبریں سنتے ہیں۔یاد ہے میلہ چراغاں ہو کہ بابا خواجہ فرید کا عرس اور بہشتی دروازے کا کھلنا، عورت اور مرد الگ الگ خانوں میں تقسیم نہیں ہوتے تھے۔ ہم سب بلھے شاہ کے مزار سے لے کر ہر عرس اور ہر مزار پر عقیدت سے فاتحہ پڑھنے جاتے تھے۔ میرے ساتھ میرے بیٹے اور شوہر بھی ہوتے تھے اور آج مزاروںمیں عورتوں کا داخلہ ممنوع ۔ داتا صاحب اور بی بی پاک دامن میں بھی عورتوں کیلئے الگ خانے بنا دیئے گئے ہیں مگر یہ صرف پنجاب کی وزارت اوقاف کے کارنامےہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب یہ حکم بدلیں۔
یاد ہے کل تک چاند دیکھنے کی چھوٹی سی کمیٹی ہوتی تھی۔ جو دوربین سے چاند کی تلاش کرتی تھی،اب ہر صوبے کی کمیٹی میںلا تعداد حضرات ہیں اور لطف کی بات یہ ہے کہ صوبے بدل بدل کرچاند دیکھنے کی میٹنگ کرتے ہیںجس میں سائنس اور موسمیات کے ماہرین کوصرف چہرہ دکھانے کو بلایا جاتا ہے۔ آج کیا پچاس برس سے چاند پر جا رہے ہیں۔ سائنس دان بتاتے ہیں کہ کتنے گھنٹوں کا چاند انسانی آنکھ سے نظر آ سکتا ہے۔ تو پھر ہم یہ محکمہ بھی پی ۔ ڈبلیو۔ ڈی کی طرح بند کر کے سادگی اپنا سکتے ہیں۔یاد ہے کل تک شاتم رسول کہہ کر لوگ خود ہی گناہ کرنے والے کو بوٹی بوٹی کر کے خود کو زندہ باد کہتے رہے ہیں۔ مگر جڑانوالہ میں تو مسیحیوں کے گھر اور گرجا جلائے گئے او راس کی سزاکیلئےوہ بھی پھانسی دینے کو ایک مسیحی نوجوان کو سزادی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں شور مچاتی رہیں۔یاد ہے ہر حکومت تعلیم اور صحت کیلئے خصوصی فنڈ رکھنے کا کہتی ہے اور آج ابھی تک 2کروڑ 60لاکھ بچے اسکولوں میں نہیں ہیں۔4 ملین نوجوان نوکری کیلئے بھٹک رہے ہیں۔ آج اسمبلی ممبران کی مراعات بڑھائی جا رہی ہیں۔ جبکہ 10کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں اور رات ختم نہیں ہورہی ۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم کشور ناہید گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں ؟ سپریم کورٹ آج دوپہر فیصلہ سنائے گی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم : فضول خرچ لوگ!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.