Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 20, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم
  • بھوک کے ’’ آداب ‘‘ ارون دھتی رائے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے
  • ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( دوسرا حصہ ) : محسن نقوی ، مختار اعوان اور مظفر گڑھ کی جٹی
  • وسعت اللہ خان کا کالم : حمیرا اصغر اور سماجی بیگانگی: ہم بے بس ہیں یا بے حس؟
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ:کیا مضبوط معیشت کے لیے سیاسی آزادی قربان کرنی چاہیے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : فضول خرچ لوگ!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : فضول خرچ لوگ!

رضی الدین رضیجولائی 12, 20241 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ لوگ عزت دینے میں بہت فضول خرچ ہوتے ہیں، انہیں دراصل عزت ملی بہت ہوتی ہے، چنانچہ وہ اسے خرچ بھی بےدریغ کرتے ہیں حالانکہ عزت ملنے والوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں عزت سے الرجی ہوتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کئی لوگوں کو پھولوں کی الرجی ہوتی ہے، چنانچہ اگر انہیں کوئی محبت سے پھول پیش کردے تو وہ چھینک چھینک کر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں چنانچہ یہ لوگ ساری عمر خوشبو کیلئے ترستے رہ جاتے ہیں۔ عزت سے الرجک لوگوں کی اگر کوئی عزت کرے تو وہ اسے عزت دینے سے روک تو نہیں سکتے، چنانچہ اپنی شخصیت کے ایسے پہلو سامنے لانے لگتے ہیں کہ عزت دینے والا سوچنے پر مجبور ہوجائے کہ یار یہ میں کس کی عزت کرتا رہا ہوں؟ عزت ہضم نہ کرسکنے والوں کی ایک قسم اور بھی ہے، یہ کم ظرف لوگ ہیں۔ انہیں جب ان کے حصے سے زیادہ عزت ملتی ہے تو انہیں’’اپھارہ‘‘ ہوجاتا ہے اور یوں عزت کی بدہضمی کی وجہ سے ان کا پیٹ غبارہ بننے لگتا ہے، چنانچہ وہ عزت دینے والے کی عزت گھٹانے میں لگ جاتے ہیں، اور یوں جو لوگ عزت کے مستحق نہیں ہوتے اور آپ ان کی عزت کرتے ہیں تو وہ آپ کے خلاف سازشیں کرنے لگ جاتے ہیں، اگر آپ بے وقوف ہیں اور ان سازشوں کے سدباب کیلئے ان کے مقابل کھڑے ہوجاتے ہیں تو ان کا مقصد پورا ہوجاتا ہے۔جب آپ کسی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ محسوس کرنے لگتا ہے کہ شاید وہ آپ کے ’’تھلے‘‘ لگ گیا ہے،چنانچہ وہ اپنی آستین سے طعنوں اور کمینگیوں کا خنجر نکال کر آپ پر حملہ آور ہوجاتا ہے، چنانچہ کسی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے پہلے اس کی سوچ کا الٹرا سائونڈ ضرور کرالینا چاہئے۔
یہ ساری باتیں میں یوں کررہا ہوں کہ میری ساری زندگی رنگ برنگے لوگوں کے درمیان گزری ہے۔ میں نے ہر طرح کی زندگی گزاری ہے، لیکچر ر سے لے کر سفیر پاکستان اور سفیر پاکستان سے متعدد علمی و ادبی اور ثقافتی اداروں کی سربراہی تک کا سفر بھی میں نے طے کیا ہے۔ بطور مزاح نگار مجھے بے انت لوگوں کی بےپناہ محبت حاصل رہی ہے، چھ بہنوں کے اگر دو بھائی ہوں اور اللہ کی رضا کے تحت ان دو میں سے ایک ہی رہ جائے تو بہنوں کی محبت کا اندازہ بآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ والد اور والدہ کی محبت کا تو ذکر ہی کیا؟ اس کے علاوہ بھی بہت سی محبتیں ملی ہیں مگر ان میں سے کوئی ایک محبت بھی ایسی نہیں یا میری کوئی ایک خوبی بھی ایسی نہیں جس میں میرا کوئی ذاتی کمال ہو۔ مجھے میرے دوست آگے لے کر آئے وہ میرے راستے کے کانٹے چنتے رہے، ان میں سےجو فوت ہوگئے ہیں، میں ان کی قبروں پر پھول چڑھانے جاتا ہوں اور جو زندہ ہیں، میں ہر لمحہ ان کی خوشبوئوں کے حصار میں رہتا ہوں۔ زندگی میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ایک وہ جن کے راستے میں کانٹے بچھائے گئے ہوتے ہیں، چنانچہ جب وہ کسی اعلیٰ منصب پر پہنچتے ہیں تو ان میں سے کچھ کم ظرف ہر نئے آنے والے کے راستے میں کانٹے بچھا کر اپنے ماضی کا انتقام لیتے ہیں اور دوسری طرح کے لوگ پسے ہوئے طبقوں کیلئےاسی طرح آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جیسے ان کیلئے دوسروں نے آسانیاں پیدا کی تھی۔
یہ وہ پس منظر ہے جس نے زندگی میں میرے رویے متعین کئے ہیں۔ میرے پاس ہر طرح کے لوگ آتے ہیں دوست بھی، دشمن بھی، منافق بھی، بہت کم عرصے میں ان کی سوچ اور عمل کے مختلف پہلو مجھ پر عیاں ہوجاتے ہیں، مگر میں دوستوں کے علاوہ دشمنوں، حاسدوں، منافقوں اوراس نوع کے دوسرے لوگوں کے ساتھ یہ سوچ کر پورے خلوص سے ملتا ہوں کہ کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ میں انہی لوگوں میں سے ہوں جو عزت دینے میں بہت فضول خرچ واقع ہوئے ہوتے ہیں بلکہ جب کبھی کوئی’’دوست‘‘ چہرے سے نقاب اتار کر کھلم کھلا دشمنی پر اتر آتا ہے تو بھی میں اس کے مقابل نہیں آتا، بس اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں۔ میں سوچتا ہوں کہ اس کی منفی سوچ نے اسے آج تک کیا دیا ہے اور میں اگر مثبت نظر سے چیزوں کو دیکھتا ہوں تو کیا زندگی میں مجھے اس سے کوئی نقصان پہنچا ہے؟ جواب یہی ملتا ہے کہ منفی سوچ آپ کو مسلسل پیچھے لے جائے گی اور اگر آپ کا کوئی دوست ہے بھی تو وہ بھی ہاتھ سے نکل جائے گا جبکہ مثبت سوچ کے نتائج بھی مثبت ہی برآمد ہوں گے!
مجھے زندگی میں جن بےشمار کرداروں سے ملاقات کا موقع ملا ہے، ان میں آج سے30برس پیشتر میرا ایم اے او کالج کا ایک کولیگ تھا جس میں بہت خوبیاں تھیں۔ وہ ذہین تھا، خوش کلام تھا، شعر و ادب کا عمدہ ذوق رکھتا تھا، اچھی نثر لکھنے کی بھی اس میں بھرپور صلاحیت تھی، وہ اپنی عملی زندگی کے آغاز ہی میں زندگی کی تمام آسائشیں حاصل کرنا چاہتا تھا، جو ممکن نہیں ہوتا چنانچہ اس کی ذہنی پریشانیوں نے اسے زندگی میں اس مقام پر فائز نہ ہونے دیا جس مقام کا وہ مستحق تھا۔ وہ ایک روز مجھے ملنے آیا تو شدید ڈپریشن کا شکار دکھائی دیتا تھا، میں چونکہ خود بھی ڈپریشن کا ہلکا پھلکا مریض ہوں، چنانچہ میں اس کی کیفیت سمجھ گیا، میں نے اس روز اس کی ’’تحلیل نفسی‘‘ کی ٹھانی اور بالآخر اس کی ’’رپورٹ‘‘ اسے پیش کرتے ہوئے کہا’’ تمہارے ذہن پر ایک خلش کا بہت ز یادہ بوجھ ہے جو تمہاری زندگی میں زہر گھول رہی ہے یا یہ خلش ذہن سے نکال دو یا اس خلش کے ساتھ زندہ رہنا سیکھو‘‘ اس نے پوچھا ’’یہ خلش کیا ہو سکتی ہے؟‘‘ میں نے کہا ’’میں نے اس ضمن میں اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے لیکن کچھ کہا نہیں جا سکتا، تم اگر جانتے ہو تو اس کا مداوا وہی ہے جو میں نے ابھی بیان کیا ہے!‘‘
میں نہیں جانتا میرا یہ دوست آج کل کہاں ہے، وہ زندگی میں جو چاہتا تھا، وہ اسے مل گیا یا اس کی ذہنی الجھن نے اس کے عمل کی ڈوریں مزید الجھا دی ہیں؟ خدا کرے اس نے منزل تک پہنچنے کے لئے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہو۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی فضول خرچ کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہید کا کالم : کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں
Next Article نصرت جاوید کا کالم : نجی پاور کمپنیوں اور گردشی قرضے کا گورکھ دھندہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بے نظیر کا قتل ۔۔ وہ رات ہمیں کبھی نہیں بھول سکتی : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار

جولائی 18, 2025

صائمہ ملک کا کالم : ہائے قیامت! چائے لاؤ ذرا، بہت بے حیائی ہے!

جولائی 14, 2025

سہیل وڑائچ کا کالم : تلاش گم شدہ

جولائی 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم جولائی 20, 2025
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 20, 2025
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جولائی 19, 2025
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا جولائی 19, 2025
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم جولائی 19, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.