Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سہیل وڑائچ کا کالم :کچھ نیا ہونے والا ہے
تازہ ترین

سہیل وڑائچ کا کالم :کچھ نیا ہونے والا ہے

ایڈیٹرنومبر 14, 202467 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نرم لہجے اور میٹھی زبان سے کام لینے والے کو آج تلخ نوائی کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ’’مقطع میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات ‘‘ ،مجھےصاف گوئی سے کام لیتے ہوئے یہ کہنے دیجئے کہ پنجاب اور پختونخوا میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے۔ نون لیگ کی نہ اس وقت کوئی تنظیم ہے اور نہ کوئی بیانیہ، نہ شہباز شریف سیاست کےسٹیج پر چڑھنے کو تیار ہیں اور نہ مریم نواز نے آج تک لاہور یا پنجاب کے پارٹی عہدیداروں سے ایک بھی ملاقات کی ہے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں گیلانی خاندان اور مخدوم خاندان کی وجہ سے چند نشستیں ملی ہیں لیکن پارٹی ووٹ بہت کم ہو چکا ہے اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے پنجاب میں ایک بھی نیا ووٹ نہیں بڑھا۔ سچ تو یہ ہے کہ اس وقت تحریک انصاف ہی ان دو صوبوں کی مقبول ترین جماعت ہے اگر کل الیکشن ہوں تو وہ پورے ملک میں سویپ کر جائیگی، یہ الگ بات ہے کہ تحریک انصاف میں حکومت چلانے کی صلاحیت نہ پہلے تھی نہ اب ہے، اس کے ساتھ ایک ٹھاٹھیں مارتا ہجوم ضرور ہے مگر پنجاب میں نہ صوبائی سطح پر اسکی کوئی تنظیم ہے، نہ کوئی ضلعی سطح پر۔ایک الیکشن تو پی ٹی آئی جیت سکتی ہے مگر اس کے بعد اس کا مستقبل بھی تابناک نظر نہیں آتا ۔نواز شریف، شہباز شریف ،عمران خان اور آصف زرداری سارے ہی پاکستان میں اوسط عمر کے حوالے سے بہت بوڑھے ہو چکے ہیں، اللہ سب کو عمر ِخضر عطا کرے مگر موت اور بیماریاں تو انسانی دائرے کا حصہ ہیں ۔اس لئے ملک کی سینئر قیادت کی رخصتی یا غیر حاضری کے بعد مستقبل میں ایک بہت بڑے سیاسی خلا کاسامنا ہوگا۔اب جبکہ مقتدرہ اپنی طرف سے سب بڑے خطرات کا قلع قمع کر چکی ہے اسے فوری مسئلہ یہ درپیش ہو گا کہ سیاسی خلا کو کیسے پُر کرنا ہے۔عدلیہ کی طرف سے خطرات سے نمٹا جا چکا اور کسی حد تک منصفوں سے موجودہ نظام تلپٹ کرنے کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔آئی ایم ایف پیکیج ملنے سے ڈیفالٹ اور معاشی ابتری کا خدشہ بھی ختم ہو گیا ۔فوجی عہدوں میں توسیع سے مقتدرہ کے عہدیدار پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گئے ہیں ۔نظام کی مضبوطی کے باوجود یہ سوال بہرحال اب بھی موجود ہے کہ عوامی پسندیدگی اور حمایت کے بغیر یہ نظام دیرپا نہیں ہوسکتا۔اس لئے ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ نیا ہونے والا ہے، صورتحال 1988ء جیسی ہے جب پیپلز پارٹی مقبولیت کی انتہا پر تھی اسٹیبلشمنٹ نے بے نظیر بھٹو کی طاقت اور مقبولیت کو روکنے کیلئے آئی جے آئی کی بنیاد رکھ ڈالی تھی گو اس پارٹی کی تشکیل اور اس کا کردار انتہائی متنازع اور ملک کیلئے شدید نقصان دہ تھا مگر حقیقت یہی ہے کہ آئی جے آئی کے پیچھے اس وقت کی آئی ایس آئی تھی۔ یہی معاملہ جنرل مشرف کی 1999ء میں فوجی بغاوت کے وقت درپیش تھا تو ق لیگ وجود میں آئی تھی۔ 2002ء میں پیپلز پارٹی میں سے پیٹریات نکالی گئی تھی، عمران خان کو نکالنے کے بعد تحریک استحکام کھڑی کی گئی مگر وہ ناکام ہو گئی۔ان سب تجربات یا سیاسی مہمات کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا معاشرہ تقسیم در تقسیم ہوتا رہا اور کوئی ناصح بھی ایسا نہ تھا جس کی آواز مقتدرہ تک پہنچے اور وہ اسے مان لے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ایک بار پھر لوہا گرم ہے اسٹیبلشمنٹ نئی سیاسی پارٹی یا گروپ کو میدان میں اتارنا ناگزیر سمجھ رہی ہے یہ نئی کنگز پارٹی تحریک انصاف کے بیانیے اور اگلے الیکشن میں اس کے مقابلےکیلئے بنائے جانے کا امکان لگ رہا ہے۔
ری پبلکن پارٹی اور کنونشن لیگ کے قیام سے یہ ناکام تجربے شروع ہوئے اور اب ایک نیا تجربہ ہونے والا ہے، اصل میں سمجھا یہ جا رہا ہے کہ کمزور پیپلز پارٹی اور بغیر بیانیے کے نون لیگ سے مقتدرہ کو جس عوامی حمایت کی شدید خواہش ہے وہ اسے نہیں مل پارہی، مقتدرہ کو یہ بات بہت گراں گزر رہی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ کارکردگی اور بیانیے کےساتھ نئی لیڈر شپ میدان میں اتاری جائے۔ ماضی کے ایسے تجربات زیادہ تر ناکام ہوئے ماسوائے نواز شر یف اور عمران خان کے۔ نواز شریف بھی اس لیے کامیاب ہوئے کہ پیپلز پارٹی کمزور ہو چکی تھی تو نواز شریف نے اسے مقتدرہ کی مدد سے پنجاب بدر کر دیا ۔عمراں خان اس لیے کامیاب ہوئے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتحاد ہوچکا تھا چنانچہ فوج کی مہربانی سے اپوزیشن کا خلا آسانی سے پُر ہو گیا۔
مقتدر حلقوں میں یہ سوچ ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی موثر بیانیہ، کارکردگی والی لیڈر شپ اور مضبوط شخصیت ہی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔میری رائے میں تو مصنوعی تجربے ناکام ہی ہوتے ہیں خیر دیکھے اس بار کیا ہوتا ہے؟کیا کوئی نواز شریف پیدا ہوتا ہے یا پھر ناکام میاں اظہر یا ناکام رائو سکندر اقبال یا ناکام جہانگیر ترین؟سچ تو یہ ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نون لیگ نے کھا لیا تھا دبائو، سختیاں اور لالچ ہر حربے سے کام لیکر پیپلز پارٹی بتدریج دفن کر دی گئی کارکردگی اور بیانیے نے بھی اثر دکھایا، اب کی بار نون لیگ کو تحریک انصاف پنجاب میں تقریباً کھا چکی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی کارکردگی بھی نہیں دکھائی صرف زوردار بیانیے سے ہی نون لیگ کو کچا چبا گئی۔ اب تحریک انصاف کا امتحان شروع ہے مگر مچھوں نے منہ کھول لیا ہے اور اس بار شکار تحریک انصاف ہو گی ،پارٹی کے اندر کامیابی سے گروپ بندی ہو چکی ہے، یوٹیوبر اور انتہا پسند ایک طرف ہیں اور منتخب اور سنجیدہ قیادت دوسری طرف۔پارٹی کے اندر مقتدرہ کی جڑیں مضبوط ہو چکیں ،دیکھیں وہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو کب ظاہر کرتی ہے؟
برسراقتدار حکومتی پارٹی نون لیگ کا المیہ یہ ہے پارٹی قیادت یعنی نواز شریف اور حکومت یعنی شہباز شریف میں محبت، احترام او رتعلق خاطر کے رشتے کے باوجود سوچ، خیالات اور عمل میں تال میل نہیں ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ مقتدرہ اور وفاقی کابینہ میں ظاہر ہو چکا ہے، وفاقی کابینہ پارٹی اور حکومت کے وفاداروں میں تقسیم ہو چکی ہے، چار وفاقی وزراء اب بھی پارٹی کے مکمل وفادار ہیں جبکہ اکثریتی وزراء کی ہمدردی حکومتی فیصلوں کے ساتھ ہے۔ شہباز شریف وفاقی کابینہ میں توسیع چاہتے ہیں لیکن پارٹی نے فی الحال انہیں گرین سگنل نہیں دیا۔
میرا یہ کالم دراصل سیاسی جماعتوں کا مرثیہ بھی ہے۔ اگر یہ اپنے آپ کو متحرک ،متحد اور مضبوط نہیں کرتیں تو پھر ہمیشہ کی طرح مقتدرہ ہی ان پر حکومت کرتی رہے گی ۔سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے کہ اگر انہیں ملک سنبھالنا ہے تو اسکی تیاری بھی کریں ۔ نون لیگ پارٹی اور حکومت کی دوریاں ختم کرکے سیاست او ربیانیے پر توجہ دے۔ پیپلز پارٹی کے پرانے نعرے دلکشی کھو چکے نیا پروگرام نئی لیڈر شپ اور نئی نوجوان تنظیمیں شاید بہتری لے آئیں۔ تحریک انصاف دبائو اور مشکل میں ہے لیکن اسکی سیاسی حکمت عملی میں دانشمندی کم اور محاذ آرائی زیادہ نظر آتی ہے۔ لمبی محاذ آرائی مضبوط جماعتوں کو بھی کھوکھلا کر دیتی ہے اس لئے حکمت سے کام لیتے ہوئے سنجیدہ فکر، تجربہ کار اور متوازن قیادت سے مشورے کئے جائیں۔ جذباتی کارکنوں، سوشل میڈیا جہادیوں اور بیرون ملک محفوظ ٹھکانوں میں بیٹھے بمباری کرنے والوں کی سننے کی بجائے پارٹی کے اندر مدبر لوگوں سے بات کی جائے تو حل نکل سکتا ہے اگر تینوں جماعتوں نے ہوش سے کام نہ لیا تو ایک نئی سیاسی قوت کا بم کسی بھی وقت ان پر گرپڑے گا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : ناروے کے سامیوں کی جد و جہد اور بلوچ قوم پرستوں کی بغاوت
Next Article کینسر نہیں پیراتھایئڈز کا علاج ہو رہا ہے : مریم نواز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

جون 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.