Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سہیل وڑائچ کا کالم : جانشین: بھابی یا باجی!
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم : جانشین: بھابی یا باجی!

ایڈیٹرمارچ 30, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مُلکھ تضادستان کے رنگ نرالے ہیں وہ سیاسی جماعت جو دو بڑے سیاسی خاندانوں کی وراثت ختم کرنے کیلئے میدان میں آئی تھی نیرنگئی سیاست دیکھیے کہ خان صاحب کا جانشین کوئی ورکر نہیں بلکہ انکی اہلیہ ہوں گی یا انکی باجی، مجھے یہ لگتا ہے کہ اب بھی اگرچہ ان دو بیبیوں کو ہنوز پارٹی سیاست میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا مگر وہ اس قدر طاقتور ہیں کہ وہ پارٹی کے جس بڑے سے بڑے لیڈر کو چاہیں اس پر تنقید کرتی ہیں جسے چاہیں عزت دیتی ہیں اور جسے چاہے ذلیل کر دیتی ہیں ۔
حالات و قرائن بتا رہے ہیں کہ جانشین کی دوڑ میں علیمہ باجی، بشریٰ بھابی سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔ علیمہ باجی کا اوورسیز تنظیموں اور نامور موٹے موٹے افراد سے بہت گہرا تعلق بن چکا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایک وقت تھا باجیوں کو بشریٰ کے سامنے چپ کرا دیا جاتا تھا، علیمہ باجی خان کے قریب تو بہت ہیں تاہم وہ انہیں ڈانٹ کر بھی اپنی بات منوا لیا کرتا تھا۔ بشریٰ بی بی کے سیاسی فیصلے مانے جاتے تھے تو ان کی روحانیت اور فراست کے سامنے سب زیر تھے پھر نومبرمیں اسلام آباد لانگ مارچ ہوا مارچ کا انجام المناک تھا، مارچ کی ناکامی کا ولن اگرچہ گنڈا پور ٹھہرا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اِس لانگ مارچ کی ناکامی بھابی کو لیکر بیٹھ گئی ہے، انکی روحانی پیشن گوئیوں انکی سیاسی فراست اور لانگ مارچ کے دوران دکھائی جانے و الی بہادری سب اکارت گئی ۔ اب علیمہ خان ہی وکیلوں کے پیسوں کا انتظام کرتی ہیں خان کے اہم ترین پیغامات بیرون ملک بیٹھے اپنے اہم ساتھیوں کو علیمہ خان کے ذریعے ہی پہنچتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کی قید کے دوران بھابی بشریٰ وٹو کئی بار جلال میں آتی رہیں ایک بار جج پر اتنا غصہ ہوئیں کہ خان کے منع کرنے کے باوجود جج کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ خان لوگوں کے سامنے بھی نہ صرف بھابی کے غصے کو برداشت کر لیتے ہیں بلکہ ان کے سخت الفاظ پر مخالفانہ ردعمل بھی نہیں دیتے لیکن اپنی بہنوں پر انہیں مکمل اعتماد اور مکمل کنٹرول ہے۔ وہ عوامی مقامات پربھی اپنی علیمہ باجی کو ڈانٹ کر اپنی بات منوا لیتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف کو مسلسل ملنے والوں کا خیال ہے کہ پہلے دنوں میں بشریٰ بھابی چھائی ہوئی تھیں مگر اب علیمہ باجی چھائی ہوئی ہیں نومبر کے لانگ مارچ نے بشریٰ بھابی کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ کر دیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی اور انکی اہلیہ کے خلاف چلنے والے مقدمہ کی کارروائی کا مشاہدہ کرنے والے ایک سیاسی قیدی نے بتایا کہ بانی کا بشریٰ بی بی سے رویہ حد درجہ احترام اور احتیاط کا ہوتا تھا، تاہم حیران کن امر یہ ہےکہ بشریٰ بھابی کا رویہ حکومت کے خلاف خان کی نسبت زیادہ جارحانہ ہوتا تھا اور بسا اوقات بانی اپنی روحانی اہلیہ کو عزت و احترام سے ٹھنڈا کرنے کی کوشش بھی کرتے تھے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے لانگ مارچ سے پہلے جب بشریٰ بھابی جیل میںتھیں تو بانی اور بشریٰ بیگم کی متفقہ رائے تھی کہ لوگ باہر تحریک کیلئے تیار بیٹھے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت تساہل یا خوف کی وجہ سے اپنا کردار صحیح طرح ادا نہیں کر رہی۔ بشریٰ بی بی کو جیل سے رہا تو خان کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا تھا لیکن بشریٰ بھابی نے پشاور ڈیرے لگا لئے تب بانی اور بشریٰ بیگم دونوں کی رائے تھی کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا تو کوئی بھی عمران کی رہائی نہیں روک سکے گا لوگ اٹھ کھڑے ہونگے اور ریاست بے بسی سے عمران کو رہا کرنے پر مجبور ہو گی ایسی صورت میں بشریٰ بی بی، بھٹو کی نصرت بھٹو بن کر سیاست میں طلوع ہوتیں مگر افسوس کہ اسلام آباد میں رات کے اندھیرے میں عین لاٹھی چارج کے وقت اپنے تکیے تلاش کرکے وہاں سے فرار نے ان کے سیاسی عزائم کا جلد ہی گلا گھونٹ دیا۔ بعدازاں گنڈا پور اور راجہ سلمان اکرم دونوں ہی بشریٰ بھابی کے رویے کے شاکی رہے۔ راجہ سلمان اکرم نے تو ان کی جھڑکی پر استعفیٰ بھی دے دیا تھا جو بانی نے خود واپس کروایا ۔علی امین گنڈا پور بھی بشریٰ بی بی کے سخت رویے کے مسلسل شاکی رہے یہ وہ چند وجوہات تھیں جن سے بشریٰ بھابی سیاست کے پس منظر میں چلی گئیں اور عمران خان کی مردانہ شکل باجی علیمہ خان سیاست کے پیش منظر پر آ گئی ہیں۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ بانی عمران خان کی پسند ناپسند اکثر تبدیل ہوتی رہتی ہے آج کل ہر معاملہ علیمہ باجی نے سنبھالا ہوا ہے کل کو یک لخت ان سے سب کچھ واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔ ایک مبصر نے کہا کہ خان کے مزاج اور اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی مسلسل جیل اور لبوں پر خاموشی بھی بانی کیلئے ان کا اعتماد بحال نہیں کرسکی ۔تحریک انصاف میں سب سے تجربہ کار پارلیمنٹرین ہونے کے باوجود سیاسی امور پر ان سے سرے سے کوئی مشورہ ہی نہیں کیا جاتا انہیں لیڈر شپ میں سے کوئی بھی بڑا نام ملنے نہیں جاتا ۔ایک طرف علیمہ باجی کی گڈی چڑھی ہوئی ہے تو دوسری طرف سلمان اکرم راجہ بھی بہت مضبوط ہوتے نظر آ رہے ہیں، لطیف کھوسہ کو آل پارٹیز کانفرنس کروانے کا اختیار سونپا گیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ یہ آج کے تین بڑے کل کے بھی بڑے ہونگے یا بانی کی نگاہِ کرم کسی اور کو بڑا بنا دےگی ۔
تحریک انصاف خیبر پختونخواکو کئی سال کے بعد ایک نیا چیلنج درپیش ہے، ایک طرف تو وزیر اعلیٰ گنڈا پور کے خلاف شکایتوں کے انبار لگائے جا رہے ہیں ایک لابی عاطف خان کو متبادل کے طور پر پیش کر رہی ہے، حکومت نے پرویز خٹک کو مشیر وزیر داخلہ بنا کر ایک نئی تلوار لٹکا دی ہے، گنڈا پور کی بھی سرکار سے راہ ورسم ہے تو پرویز خٹک کا بھی سرکار دربار میں رسوخ ہے دیکھنا یہ ہو گا کہ گنڈا پور سہ طرفہ لڑائی لڑ سکیں گے؟ اب انہیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وہ تائید بھی مکمل طور پر حاصل نہیں رہی جس کی بنیاد پر وہ ہر مشکل وقت میں مسیحائی پا کر نکل جاتے تھے۔ سیاسی جانشین پارٹی کا ہو یا خیبر پختونخوا کا، اگلی سیاست میں سب سے اہم یہی بات ہوگی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجھوک فنا دی ہئے : منصور کریم سیال کی یاد میں : لیل و نہار / محمد عامر حسینی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ: سیاسی احتجاج محفوظ رہنے چاہئیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.