Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ای میل کی منتظر برق رفتار : زندگی ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
ڈاکٹر علی شاذف

ای میل کی منتظر برق رفتار : زندگی ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ایڈیٹرجنوری 23, 202638 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
E Mail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں جس ای میل کا انتظار کرتا ہوں، وہ کبھی نہیں آتی۔ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے اِن باکس چیک کرتا ہوں، پھر جنک میل دیکھتا ہوں۔ کوئی نئی ای میل نہیں ہوتی۔ وہی پرانی، گھسی پِٹی، روایتی ای میلز۔ جب بھی کوئی نوٹیفکیشن آتا ہے، میں فوراً ای میل چیک کرتا ہوں۔ یہ میرا نارمل ریفلیکس بن چکا ہے، چاہے میں کچھ کر رہا ہوں یا کہیں بھی بیٹھا ہوں۔ نوٹیفکیشن کی گھنٹی مندر کی گھنٹی کی طرح کانوں میں بجتی ہے تو امید کی ایک لہر ذہن و دل میں دوڑ جاتی ہے، لیکن ہمیشہ کوئی بیکار پیغام ہی ملتا ہے۔ وہی گھسا پٹا روزمرہ کا پیغام۔ امید وہیں دم توڑ دیتی ہے۔
کئی دفعہ سارا سارا دن کوئی ای میل نہیں آتی، تو میں کسی نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ای میل چیک کرنے لگتا ہوں۔ اِن باکس، اور پھر جنک میل کا خانہ۔ جنک میل چیک کرنا ہمیشہ بہت ضروری ہوتا ہے۔ کئی بار بہت اہم ای میل جنک باکس میں چلی جاتی ہے۔ پھر ہمیں ای میل کمپنی کو بتانا پڑتا ہے کہ یہ بے کار ای میل نہیں ہے اور آئندہ اسے اِن باکس میں ہی بھیجا جائے۔ لیکن کمپنی کو اکثر معلوم نہیں ہوتا کہ جسے وہ غیر اہم سمجھتی ہے، وہ دراصل بہت اہم ہوتی ہے۔ کئی دفعہ تو اس ای میل پر ہماری زندگی کا دارومدار ہوتا ہے، مگر وہ ای میل بہت نایاب ہوتی ہے۔ کئی دن، مہینے اور سال گزر جاتے ہیں، لیکن وہ نہیں آتی۔
کچھ عشرے پہلے چٹھیاں آیا کرتی تھیں۔ محاذِ جنگ پر گئے ہوئے فوجی، بیرونِ ملک کام کرنے والے محنت کش، اور کسی دورافتادہ شہر میں سزا کے طور پر تبادلہ کیے گئے سرکاری ملازم اپنے پیاروں کو یہ چٹھیاں بھیجا کرتے تھے۔ دن کے کسی پہر یا رات کو یہ خط لکھے جاتے، لفافوں میں بند کیے جاتے، اُن پر ڈاک ٹکٹ چپکایا جاتا، اور پھر لیٹر باکس میں ڈال دیے جاتے۔ ڈاکیا انھیں پوسٹ آفس پہنچاتا، وہاں اِن چٹھیوں کی چھانٹی ہوتی اور اُن پر مہریں ثبت کی جاتیں، پھر یہ خط اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ کر دیے جاتے۔ یہ کسی نئے اور اجنبی شہر پہنچتے اور کسی اپنے کا پیغام اُس کے پیاروں تک پہنچا دیتے۔ اِن خطوط کا کئی دن انتظار کیا جاتا، پھر اُن کی آمد کو سیلیبریٹ کیا جاتا۔ خوشی یا غم کے آنسو گالوں پر امڈ آتے، اور پھر اسی محبت سے اُن کے جواب لکھے جاتے۔ اور یہ سلسلہ چلتا رہتا۔
خط کا انتظار شاید اُس بے چینی سے کہیں کم ہوتا ہوگا جس سے ای میل کے منتظر لوگ گزرتے ہیں۔ پہلے لوگوں کو وقت پر خط نہ آنے پر مایوسی ہوتی ہوگی، اب درست ای میل نہ آنے پر ہوتی ہے۔ پہلے کئی دنوں میں کوئی امید ٹوٹتی تھی، اب دن میں کئی بار نئی امید بنتی اور ٹوٹ جاتی ہے۔ دکھی لوگوں میں دکھ کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے؛ یہ شاید بہت سے عظیم دکھوں کی توہین ہو۔ لیکن اگر دکھوں کو شمار کیا جائے تو جدید دنیا کا وہ انسان جو ای میل کا منتظر ہے، شماریاتی لحاظ سے شاید خط کے منتظر انسان سے زیادہ دکھی ہے۔
پہلے عمریں عددی لحاظ سے لمبی نہیں ہوتیں تھیں، مگر خط کا انتظار وقت کی رفتار سست کر دیتا تھا۔ دن کاٹے نہیں کٹتے تھے اور راتیں آنکھوں میں کٹتی تھیں۔ اب وقت برق رفتار گھوڑے کی طرح دوڑتا چلا جاتا ہے۔ ہمیں پتا بھی نہیں چلتا اور ہم اپنی مطلوبہ ای میل کے انتظار میں محبت بھری جوانی سے ناخوشگوار بڑھاپے میں قدم رکھ دیتے ہیں۔ عمریں عددی اعتبار سے بڑھ گئی ہیں، مگر پلک جھپکتے میں بیت جاتی ہیں۔ یہ اچھا ہی ہے، لیکن بے چینی اور بے قراری سے بھرے دن اور رتجگوں سے عبارت راتیں اسی طرح قائم ہیں۔
گاڑی بہت تیز چل رہی ہے، وقت بہت تیزی سے کٹ رہا ہے۔ ہمارا اسٹاپ جلد ہی آنے والا ہے، مگر نیند آنکھوں سے کوسوں دور ہے۔ اور تب تک وہ نوٹیفکیشن، جو لمحوں میں بننے والی امید کو لمحوں میں توڑ دیتا ہے، یوں ہی آتا جاتا رہے گا: کبھی موبائل فون پر، تو کبھی ڈیسک ٹاپ کی اسکرین پر۔ ہاتھوں کی انگلیاں تھک چکی ہیں، مگر انھیں اسی طرح حرکت میں رہنا ہوگا۔ پلکیں بوجھل ہو سکتی ہیں، مگر انگلیوں کی رفتار کم نہیں پڑ سکتی۔ وہ انگلیاں جو کبھی قلم تھاما کرتی تھیں، اب بٹن دباتی رہتی ہیں۔ کبھی حرفوں اور ہندسوں سے بھرے کی بورڈ پر، تو کبھی ای میل کے بٹن پر۔
انگلیاں محبت سے بھری ای میل ٹائپ کرتی ہیں اور “سینڈ” کا بٹن دباتی ہیں۔ کبھی کبھی پیغام ارسال نہیں ہوتا اور خودکار پیغام آتا ہے کہ مطلوبہ صارف نے آپ کی ای میل مسترد کر دی ہے۔ مگر اکثر ای میلز چلی جاتی ہیں، اُن منتظر لوگوں کے پاس جن کے لیے ہماری ای میلز زندگی کا سرمایہ ہوتی ہیں اور ہمیں اس کا ادراک تک نہیں ہوتا۔ ہمیں اُن لوگوں کی قدر نہیں ہوتی جو ہمیں بآسانی میسر ہوتے ہیں اور ہر وقت ہم سے محبت کرتے ہیں۔ ہم انھیں اسی طرح مسترد کرتے رہتے ہیں جیسے کوئی ہمیں مسترد کرتا رہتا ہے۔
میں اپنی کئی ای میلز “سینٹ آئٹمز” یا کسی دوسرے فولڈر میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتا ہوں۔ یہ اکثر وہی ای میلز ہوتی ہیں جن کا جواب کبھی نہیں آتا، وہی جواب جس کے انتظار میں مجھے دن میں کئی بار جینا اور مرنا پڑتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ای میل ڈاک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعالمی جنگ کی طرف بڑھتے ٹرمپ کا مسخرہ پن : نصرت جاوید کا کالم
Next Article ہائبرڈ نظام کی نوآبادیاتی جڑیں : اوسلو سے ارشد بٹ کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.