Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
کالم

جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم

ایڈیٹرمارچ 14, 202627 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رواں صدی میں پیدا ہونے والی پاکستانی نسل کا ناپسندیدہ ترین لفظ لبرل ہے۔ اگرچہ قوی گمان ہے کہ اس نسل کی اکثریت نہ تو اس اصطلاح کا مفہوم سمجھتی ہے اور نہ اپنی اس نفرت کا تاریخی پس منظر جانتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 1999 سے قبل لبرل کا لفظ پاکستان کی سیاسی لغت کا حصہ ہی نہیں تھا۔ اکتوبر 1999 میں پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تو پاکستانی سیاست دو واضح دھاروں میں منقسم تھی۔ ایک قلیل دھارا سماجی روشن خیالی اور وسیع تر جمہوری بیانیے سے تاریخی وابستگی کے کارن فکری تنگ نظری نیز سیاسی اختیار پر ہیئت مقتدرہ کی بالادستی کا مخالف تھا۔ دوسرا دھڑا عددی اعتبار سے اکثریت میں تھا، سماجی طور پر قدامت پسند اور مغرب نواز پالیسیوں کا حامی تھا، عشروں سے وطن دوستی کے نام پر پیوستہ مفادات کا خوشہ چیں تھا۔ مذہب پسندی کا دعویٰ رکھنے والے اس دھڑے کو ہیئت مقتدرہ کی کھلی سرپرستی بھی حاصل رہی تھی۔
1970 میں ملک کے پہلے عام انتخابات میں بزعم خود اسلام پسند کہلانے والے دھڑے کو یحییٰ آمریت کی مکمل مدد کے باوجود بری طرح شکست اٹھانا پڑی۔ مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ اور مغربی پاکستان میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی۔ یہ دونوں جماعتیں معاشی اور سیاسی نقطہ نظر کی بنیاد پر انتخاب لڑ رہی تھیں۔ ان کے مقابل ریاست کے پسندیدہ نظریاتی بیانیے کے بل پر انتخاب لڑنے والے دائیں بازو کو بری طرح شکست ہوئی۔ ہارنے والی ان جماعتوں کو یحییٰ آمریت سے مالی امداد ملنے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
ہمارے ملک میں جمہوری امنگوں اور ریاستی مفادات کے مابین کشمکش کی کہانی بہت پرانی ہے۔ دسمبر 1925 میں انڈین کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تو ہندوستان پر حکمران برطانوی حکومت سرمایہ دار دنیا میں رہنما طاقت کا درجہ رکھتی تھی اور اشتراکی سوویت یونین سے برسرپیکار تھی۔ ہندوستان میں برطانوی حکومت کے دست و بازو مقامی فوجی اور غیر فوجی انتظامی ڈھانچے کو روز اول ہی سے اشتراکیت مخالف بیانیے کی تلقین کی گئی۔ آل انڈیا کانگرس میں پنڈت نہرو بائیں بازو کے ایک نسبتاً کمزور دھڑے کے نمائندہ سمجھے جاتے تھے۔ کانگرس کی فیصلہ سازی میں اصل کردار ہندو سرمایہ داروں کے نمائندے سردار پٹیل کا تھا جنہیں کانگرس میں ڈاکٹر محمد اشرف جیسے دانشور کی موجودگی بھی قبول نہیں تھی۔ برطانوی حکمرانوں کی اشتراکیت دشمنی کا یہ عالم تھا کہ بھگت سنگھ اور اس کے مٹھی بھر ساتھیوں پر بھی کمیونسٹ ہونے کا لیبل چسپاں کیا گیا۔ اشتراکی رہنما ایم این رائے، منصور الدین فیروز، اقبال شیدائی اور دادا امیر حیدر کو قید و بند کی طویل سزائیں کاٹنا پڑیں۔
اس ماحول میں تربیت پانے والے عسکری اور انتظامی اہلکاروں کی اشتراکیت دشمنی اس قدر پختہ تھی کہ 1941 میں سوویت یونین کا اتحادی طاقتوں سے اشتراک بھی اس فکری رجحان پر اثر انداز نہیں ہو سکا۔ آزادی کے بعد ہندوستان میں مستقل انتظامیہ مضبوط سیاسی قیادت کی اطاعت پر مجبور ہو گئی۔ پاکستان میں کمزور سیاسی قیادت نے برطانوی ہند میں انتظامیہ کی اشتراکیت دشمنی ورثے میں پائی۔ 1954 میں پاکستان کی کمیونسٹ پارٹی پر پابندی لگا دی گئی۔ پنڈی سازش کیس کی آڑ میں اشتراکی رجحان رکھنے والے دانشور، صحافی اور اساتذہ زیر عتاب آئے۔ اعلیٰ سرکاری مناصب کے حصول کا آسان راستہ مغرب نوازی کی شہرت رکھنا تھا۔ سی آئی ڈی کے ایک طاقتور عہدیدار انور علی نے ’مغربی پاکستان میں کمیونسٹوں کی سرگرمیاں‘ کے عنوان سے ایک کتابچہ تک لکھ ڈالا۔ مشرقی پاکستان میں معاشی اور سیاسی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو اشتراکی ایجنٹ قرار دینا سکہ رائج الوقت قرار پایا۔
سیٹو اور سینٹو کا رکن بننے کے بعد تو پاکستان گویا مغربی بلاک کا سکہ بند شراکت دار بن گیا۔ خواجہ ناظم الدین کے بعد محمد علی بوگرہ کو وزارت عظمیٰ پیش کی گئی جو اس وقت امریکا میں پاکستان کے سفیر تھے۔ ملک غلام محمد اور فوج کے سربراہ ایوب خان کی امریکی سفارت کاروں سے خفیہ ملاقاتوں کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ یہ تاثر کچھ غلط نہیں کہ امریکا میں پاکستان سے تعلقات کی ذمہ داری سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے زیادہ سی آئی اے اور پنٹاگون کے ذمہ رہی۔ پاکستان میں وزارت خزانہ کے لیے امریکا سے برآمدہ محمد شعیب سے شروع ہونے والا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوا۔ دسمبر1971 میں بھٹو صاحب کو بچے کھچے پاکستان کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے اسلام آباد بلایا گیا تو انہوں نے صدر نکسن سے ملاقات کر کے اپنی وفاداری کا یقین دلانا ضروری سمجھا۔ دسمبر 1979 میں افغانستان میں سوویت فوجوں کی آمد ضیاالحق کے لیے غیبی نعمت ثابت ہوئی۔ اندرون ملک ضیاالحق کو قدامت پسند مذہبی، تجارتی اور سماجی حلقوں کی حمایت حاصل تھی اور بیرونی دنیا میں امریکا اور سعودی عرب کی سرپرستی۔ ضیا آمریت کے ہر مخالف کو کمیونسٹ قرار دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ اور تدریس کے شعبوں میں وسیع تطہیر کی گئی۔ اس طویل عرصے میں ہونے والی ذہن سازی سے قوم کا اجتماعی مزاج انتہا پسند قدامت پسندی کے سانچے میں ڈھل گیا۔
پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالا تو اسے ضیا آمریت سے فاصلہ اختیار کرنے کے لیے روشن خیالی کا نقاب اوڑھنا پڑا۔ اس موقع پر قدامت پسندی کے مزمن مریضوں نے اپنے مخالفین کے لیے لبرل کی اصطلاح اختیار کی۔ ہر روشن خیال، روادار اور ترقی پسند آواز کو لبرل کا خطاب دے کر اخلاق باختہ اور مغرب زدہ قرار دیا گیا۔ 2008 کے بعد پراجیکٹ عمران شروع ہوا تو عمران خان کے ذاتی پس منظر کو پس پشت ڈال کر انہیں مغرب مخالفت کا مکھوٹا پہنایا گیا۔ نومبر 2011 میں عمران خان نے ایک انٹرویو میں خود کو لبرل قرار دیا تھا لیکن نومبر 2017 آتے آتے عمران خان نے ’خونی لبرل‘ کی اصطلاح اپنا لی۔ برسوں تک طالبان کی کھلی حمایت کرنے والے عمران خان کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کی سیاست میں حقیقی مقتدر طبقہ کسی بھی وقت اپنے گھوڑے تبدیل کر سکتا ہے۔ اپریل 2022 کے بعد آنے والی تبدیلیاں عمران خان کے سیاسی حیطہ خیال سے ماورا ہیں۔ عمران خان تو آج بھی مقتدرہ کے دریوزہ گر ہیں لیکن ان کے حامی نوجوانوں کی اکثریت اس تاریخی پس منظر سے واقف ہے اور نہ اس کے فکری پہلو سمجھتی ہے۔ ان کی نظر میں عمران خان کو مسیحا نہ سمجھنے والا ہر پاکستانی لبرل اور گردن زدنی ہے۔
( بشکریہ :ہم سب ۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم لبرلزم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
Next Article ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.