Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»کورونا :محنت کشوں کو بھوک سے بچائیں ۔۔تنویر صادق
تجزیے

کورونا :محنت کشوں کو بھوک سے بچائیں ۔۔تنویر صادق

ایڈیٹراپریل 11, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poor charity
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا ( کرونا ) نے حکومت کو عجیب حالات سے دو چار کر دیا ہے۔ کرونا کو پوری طرح روکنا ہے تو بہت سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے جس کا نتیجہ بے روزگاری، بھوک اور افلاس ہے اور اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہے تو بیماری اور موت کا سامنا کرنا ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آتا، ایک طرف اونچا پہاڑ ہے اور دوسری طرف گہری کھائی۔ صورت حال کو بہت زیادہ بگڑنے سے بچانے کے لئے کہیں کچھ توازن رکھنا ہو گا کہ بیماری کی شدت کو بھی روکا جائے اور لوگوں کو بھوک افلاس اور بے روزگاری سے بھی بچایا جا سکے۔
اس وقت بھوک،افلاس اور بے روزگاری کی یلغار کرونا سے بھی شدید ہے۔ اگر روزگار کی کوئی صورت نہ نکلی تو امن و امان کی صورت حال بگڑ سکتی ہے۔اس لئے کہ بقول ساحر،”بھوک آداب کے سانچے میں نہیں ڈھل سکتی“۔حکومت کو کچھ سخت شرائط کے ساتھ جلد یا بدیر لوگوں کو بھوک اور ملک کو بد نظمی سے بچانے کے لئے کاروباری طبقے کو کاروبار کا پہیہ چلانے کی اجازت دینی ہو گی۔حکومت نے اس وقت تک جو فیصلہ کیا ہے اس کے مطابق ایکسپورٹ سے متعلقہ بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو چلانے کے لئے 14 اپریل کو بڑے بڑے صنعت کاروں کو اجازت دی جا رہی ہے۔یہ ساری انڈسٹری ملک کے تقریباً ایک دو فیصد سے بھی کم مزدوروں کے روزگار کی حامل ہے۔ ٹیکسٹائل مزدوروں کی بڑی تعداد چھوٹی اور لوکل انڈسٹری سے وابستہ ہے جس کی بحالی کا کوشش کے باوجود جلدکوئی امکان نہیں۔
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کا نہری نظام دنیا میں سب سے بڑا ہے۔انتہائی زرخیر علاقہ جو گندم، چاول، گنے، کپاس، سبزیوں اور دنیا کے میٹھے تریں پھلوں کے لئے مشہور ہے۔یہاں سال میں دو فصلیں ہوتی ہیں۔مئی سے نومبر تک خریف کی فصلیں جن میں کپاس، چاول اور گنا اہم ہیں اور نومبر سے مئی تک ربیع کی فصلیں جن میں اہم ترین فصل گندم ہے اس لئے کہ گندم اس ملک کے باشندوں کی روزانہ مجموعی خوراک کا 60 فیصد حصہ ہے۔
اس ملک کا ہر باشندہ سالانہ اوسطاً 125 کلو گندم استعمال کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک کی معاشیات اور دیگر پالیسیوں میں گندم سب سے اہم جانی جاتی ہے۔ملک کی 75 فیصد آبادی کسی نہ کسی انداز میں اس فصل سے وابستہ ہے۔ایکسپورٹ کی آمدن میں گندم اور اس کی بنی اشیا کا ایک بڑا حصہ ہے۔ہماری GDP کا 25 فیصد سے زاید حصہ گندم سے جڑا ہے۔ گندم پاکستان کے کل زیر کاشت رقبے کے40 فیصد حصے یعنی نو ملین ہیکٹر زمین پر کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی اوسط پیداوار 4.49 میٹرک ٹن فی ہیکٹر ہے اور 2020 میں ہماری کل پیداوار کا تخمینہ 252 ملین میٹرک ٹن ہے۔
گندم کی بوائی اکتوبر سے دسمبر تک کی جاتی ہے۔ اسے کونپل سے مکمل پودا بننے کے لئے تقریباً چھ سات ماہ لگتے ہیں اور پھر کٹائی کا عمل شروع ہوتا ہے۔یہ عمل موسم کے مزاج کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہو کر مئی تک 110 سے 130 دن جاری رہتا ہے۔پاکستان کے مجموعی Cکا پچاس فیصد حصہ ان مزدوروں کا ہے جو زرعی مزدور کہلاتے اورسارا سال کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔بقیہ آدھے مزدور پورے ملک کی ہزاروں صنعتوں سے جڑے ہیں۔مارچ کے آخری ہفتے سے مئی تک رہنے والے دنوں میں صورت خال بہت مختلف ہو جاتی ہے۔ گندم جنوبی پنجاب اور سندھ کے ایک بڑے حصے میں بوئی جاتی ہے۔ ان علاقوں کے مکین ملک کے کسی حصے میں بھی مزدوری کر رہے ہوں، اپنے کام چھوڑ کر بھی گندم کی کٹائی کے لئے اپنے اپنے گاؤں میں موجود ہوتے ہیں۔جو لوگ گندم کاٹتے ہیں انہیں کٹائی میں سے ایک معقول حصہ بطور مزدوری ملتا ہے۔وہ اتنی گندم اکھٹی کر لیتے ہیں جو ان کی سال بھر کی خوراک کے لئے بہت کافی ہوتی ہے۔ یہی جائزخواہش انہیں ان کے گاؤں کھینچ لاتی ہے۔
گندم کٹائی کے موسم میں زرعی مزدور جو عام دنوں میں کل مزدوروں کا پچاس فیصد ہوتے ہیں بڑھ کر اسی (80) فیصد تک ہو جاتے ہیں۔ گھر میں سال بھر کی گندم موجود ہو تو انہیں بھوک سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ وہ کہیں بھی کام کر رہے ہو انہیں یقین ہوتا ہے کہ گھر میں گندم کی موجودگی میں ان کے بچے بھوک سے بدحال نہیں ہونگے۔
آج مشینوں کی حکومت ہے اور بقول شاعر ”ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت“۔ وہ کھیت جہاں دور دور تک مزدور کام کرتے اور کام کے دوران گیت گاتے، پکی فصل کا جشن مناتے اور لہلہاتے کھیتوں کو دیکھ کر خوشیوں سے مالامال ہوتے نظر آتے تھے،مشینوں کی زد میں ہیں۔گندم کٹائی کے ہزاروں مزدوروں کی جگہ ایک ہارویسٹر نے لے لی ہے۔ کھیتوں میں خوشیاں اور رونقیں نہیں، وہاں دل اور دل والے نہیں۔ فقط مشینوں کی گڑگڑاہٹ ہے، ویرانی ہے۔
اب گاؤں بھی بے روزگاری کی زد میں ہیں۔ شہروں میں روزگار نہیں، لاک ڈاؤن ہے۔ زمیندار اس زعم میں ہے کہ دو دن ہی میں کھڑی فصلوں کے خوشوں کو لمحوں میں دانوں میں بدل لے گا اس لئے کہ تیز رفتار مشین اس کے پاس ہے۔وہ یہ نہیں دیکھ رہا کہ بد تریں بے روزگاری، بھوک اور افلاس بھی اس کے دائیں بائیں ہے۔ اس سے پہلے کہ بد حال لوگ لوٹ مار اور افراتفری پر اتر آئیں۔ اور ہر خوشی اپنا رنگ بدل لے،آج خوش ہونے والا کسان خود اور اپنی فصل دونوں کو بچا لے تو زیادہ بہتر ہے۔ حکومت سے میری گذارش ہے کہ کسانوں کو امسال ہارویسٹر کے استعمال سے روک دے۔ لوگ فصلیں کاٹیں، ان کو سال بھر کا راشن ملے تاکہ وہ کسی حد تک مطمن ہو کر امن و امان کا مسئلہ نہ بنیں۔خدارا لوگوں کو بھوک سے بچائیں ورنہ اس بھوک سے کچھ نہیں بچے گا۔قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور میرے دوست،جن کا جنوبی پنجاب سے تعلق ہے، جو درد دل رکھتے ہیں اور حالات کا احساس کرتے ہیں اس مہم میں پیش پیش ہیں۔ میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس محنت کش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسعید اظہر بندہ نہیں ” نشہ “ تھا ۔۔ حسن نثار
Next Article وسیم اکرم اور میری وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ تعلقات میں بہتری ہوئی ،مائیکل ایتھرٹن کا انکشاف : عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

طبقاتی تقسیم ، مارکسزم ، مذہبی طبقہ اور لبرل دانشور : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اکتوبر 21, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.