ملتان :نامور معالج ، معروف ماہر تعلیم عبدالخالق بزمی کے فرزنداور،معروف سفر نامہ نگار ڈاکٹر شگفتہ فراز کے شریک حیات ڈاکٹر احمد فراز کو سپردخاک کردیاگیا۔ان کا 13جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیاتھا۔
نماز جنازہ اورقل خوانی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف ادبی تنظیموں اور معروف شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ ڈاکٹر شگفتہ فراز اور ان کے بیٹوں اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ادارہ فروغ قومی زبان کے سابق صدرِ نشین ڈاکٹر انوار احمد ،ماہنامہ ادب لطیف کے مدیر محمد مظہر سلیم مجوکہ ،سابق ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شیخ ،وفاقی محتسب کے ایڈوائزر محمود جاوید بھٹی ،سخن ورفورم کے چیئرمین اور سینئر صحافی رضی الدین رضی، فورم کے دیگر عہدیداروں شاکر حسین شاکر،وسیم ممتاز، قمررضا شہزاد، سید سہیل عابدی،ضیاءثاقب بخاری، اکبر ہاشمی، معروف کالم نگار محمد اظہر سلیم مجوکہ، سابق وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عصمت ناز، پروفیسر نسیم شاہد ،ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا ،بزم کتاب دوستاں کے سرپرست سید تاثیر نقوی ، معروف شاعر ناصر بشیر ،بزم اہل قلم کے صدر ڈاکثر فرحت عباس،سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان ملتان ڈاکٹر خالد اقبال، آ صف کھیتران ،راو وحید اسد، اسٹیشن ڈائریکٹر کنٹرولر ریڈیو پاکستان ملتان ریاض میلسی ،ڈپٹی کنٹرولر جعفر بلوچ ،عامر شہزاد صدیقی ڈاکٹر شفیق آ صف ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اصغر خان، لودھراں ادبی سنگت کے چئیرمین عمران علی اعوان، معروف صحافی مظہر جاوید نے ان کی وفات پرگہرے دکھ اور صدمے کااظہارکیا اوران کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

