Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پیدا ہوا وکیل تو شیطان نے کہا ۔۔ ڈاکٹر اختر شمار
کالم

پیدا ہوا وکیل تو شیطان نے کہا ۔۔ ڈاکٹر اختر شمار

ایڈیٹردسمبر 13, 201977 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lawyers lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک پلمبر نے ذرا سی دیر میں نل درست کر کے نوجوان وکیل صاحب کو اپنا بِل تھما دیا۔ بل دیکھ کر وکیل صاحب چراغ پا ہوگئے۔ تین سو روپے فی گھنٹہ ! خدا کی پناہ ۔۔۔۔ ”میں تو دن بھر میں بھی اتنی رقم نہیں کماتا“۔
” تم ٹھیک کہہ رہے ہو؟ پلمبر نے نہایت خلوص سے جواب دیا۔ وکالت میں میرا بھی یہی حال تھا۔ لیکن اب خدا کا شکر ہے۔“ آج کل کے بعض نوجوان وکلاءکچھ ایسے ہی ہیں جن کی وکالت کم ہی چلتی ہے۔ وہ زیادہ تر سیاست کرتے ہیں یا پھر پولیس کے ”فرنٹ مین“ بن جاتے ہیں حالانکہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ ایسے نئے وکلاءکو پلمبر کا کام زیادہ مفید ہوسکتا ہے۔
اگلے روز دل کے ہسپتال ”پی آئی سی “ پر باقاعدہ ”نیک ارادے“ کے ساتھ ڈاکٹروں کو سبق سکھانے کی کوشش کی گئی۔ سینئر سیاستدان اور وکیل چودھری اعتزاز احسن نے درست کہا ہے کہ لاہور میں ہزاروں وکلاءمیں سے تین سو کی تعداد میں وکلاءنے قانون ہاتھ میں لے کر تمام وکلاءکو شرمندہ کیا۔
بات درست ہے کہ قانون کے بیٹے تو قانون کے پہریدار ہوتے ہیں پھر ذاتی جھگڑوں میں اپنی انا کا مسئلہ بنا کر ایک جتھے کی شکل میں پلاننگ کے ساتھ ویڈیو بنا کر ‘ دھمکیاں دیتے ہوئے ڈاکٹروں پر حملہ آور ہونا کہاں کی دانشمندی ہے۔ وکیلوں اور ڈاکٹروں کو پڑھا لکھا قرار دیا جاتا ہے۔ یہ معاشرے کے ذمہ دار لوگ ہوتے ہیں مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری درس گاہوں میں تعلیمی اور تربیتی مراحل میں کہیں بہت سی کجیاں کمیاں اور کوتاہیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے بطور خاص نوجوان نہایت غیر ذمہ دار ، جذباتی اور جلد باز ثابت ہو رہے ہیں۔ انہیں ذرا سی بات پر غصہ آجاتا ہے برداشت کی قوت ختم ہو رہی ہے۔ تعلیم و تدریس بھی کمرشل ہو چکی ہے۔ کوٹھیوں اور چند کمروں پر مشتمل کمروں میں یونیورسٹیاں بنی ہوئی ہیں جہاں سے اسی طرح کے گریجویٹ برآمد ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا اور چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ کی سہولت نے ہمیں ہر وقت موبائل کا قیدی بنا دیا ہے۔ نوے فیصد سے زائد نوجوان ٹچ موبائیل سے چپکے دکھائی دیتے ہیں۔ ہماری خوراک ہی نہیں آب و ہوا بھی خالص نہیں رہی۔ گدھے، مینڈک اور کتے کا گوشت تک کھلایا جا رہا ہے۔ جس کے اثرات سے بیماریاں تو پھیل رہی ہیں ایسی خوراک سے بے جسی ، بے غیرتی، غصہ ، جھنجھلاہٹ اور جذباتیت جنم لے رہی ہے۔ لوگوں میں حوصلہ برد باری ، برداشت ، عنقا ہو چکے ہیں۔ ٹریفک کے نظام سے سارے معاشرے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اور گورننس اور قانون پر عمل درآمد کرنے والے اداروں کا حال بھی نہایت ناگفتہ بہ ہے۔ ڈاکٹروں اور وکلاءکی اس جنگ میں قیمتی جانوں کے علاو ہ ہسپتال کا نقصان بھی ہوا ہے۔ دل کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں پر تشدد اور توڑ پھوڑ سے کیا ثابت ہوتا ہے؟۔ کسی ڈاکٹر کی ویڈیو سے مشتعل ہو کر جلوس کی شکل میں ایک ہسپتال پر حملہ آورہونا کہاں کی شرافت ہے؟ قانون دانوں کو اس ڈاکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہئے تھی اس طرح ینگ ڈاکٹرز بھی اکثر اپنے مطالبات کے لئے سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کرتے ہیں اور ٹریفک کو نشانہ بناتے ہیں۔ وکلاءبھی یہی کچھ کرتے ہیں ذرا سی بات پر ہڑتال کی کال دے کر سڑکیں بند کر دیتے ہیں۔ ان سے تو خود ججز بھی محفوظ نہیں۔ کالا کوٹ ، ”بدمعاشیہ“ کی علامت بنتا جا رہا ہے۔ سینئر وکلاءکو اپنے ضابطے بنانا ہوں گے۔ قانون کی ڈگریاں بانٹنے کی اجازت گلی گلی میں کھلی نام نہاد یونیورسٹیوں کو نہیں ہونا چاہئے۔ اب تو ہر بی اے پاس نوجوان اگر کچھ نہ بھی کرے تو چند گائیڈیں پڑھ کر وکیل بن جاتا ہے اور پھر اپنی کچہری لگا لیتا ہے۔ اب تو بعض وکیلوں کے جتھے صرف اور صرف اسی قسم کی سیاست اور احتجاجوں کے لئے وقف ہو کر رہ گئے ہیں۔
اگلے روز دل کے ہسپتال کی توڑ پھوڑ ڈاکٹرز اور عوام پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دنیا بھرنے دیکھی۔ ہم تو حیران ہیں وکلاءکے جلوس کو ہسپتال تک کھلم کھلا تشدد کے عزائم کے ساتھ ہسپتال تک کیسے آنے دیا گیا؟ کیا پولیس بھی ان کا ساتھ دے رہی تھی؟۔ یہ نئے آئی جی کے اثرات ہیں؟ ہمیں تو یہ سارا تماشا دیکھ کر گلو بٹ یاد آ گیا۔۔۔ اس سانحے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی تو شاید ایسے واقعات کا تدارک ہو سکے مگر لگتا نہیں۔ ساہیوال کے واقعہ کو سامنے رکھا جا سکتا ہے۔ قانون دانوں کو کون سا قانون سزا دے گا؟۔ اکبر الہ آبادی کا شعر بلا تبصرہ قارئین کی نذر
پیدا ہوا وکیل تو شیطان نے کہا
لو آج ہم بھی صاحب اولاد ہو گئے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کارڈیالوجی ہسپتال وکلاء
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک تھا جلال ۔۔ خاور نعیم ہاشمی
Next Article مشاہیر ادب سے سراج تنولی کے بصیرت افروز مکالمے۔۔ پروفیسر اسحاق وردگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

صدر زرداری کی صحت بہتر، پرسوں تک ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائیگا، ذاتی معالج

اپریل 5, 2025

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ

مارچ 30, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.