Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»مشاہیر ادب سے سراج تنولی کے بصیرت افروز مکالمے۔۔ پروفیسر اسحاق وردگ
ادب

مشاہیر ادب سے سراج تنولی کے بصیرت افروز مکالمے۔۔ پروفیسر اسحاق وردگ

ایڈیٹردسمبر 13, 201922 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ishaq wardag
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مشاہیر علم و ادب سے مکالمہ دراصل اپنے عہد کے باطن میں جھانکنے اور ان سوالات کی تفہیم کا عمل ہے جن پر چپ کے تالے لگے ہوں۔۔اسی لیے تحقیقی مقالات میں بھی مکالمے کو مآخذات میں مقدم رکھا جاتا ہے۔۔۔ ”بات کرکے دیکھتے ہیں“ جواں سال و جواں فکر اہل قلم سراج احمد تنولی کے مشاہیر علم و ادب سے مکالموں کی کتابی صورت ہے۔۔”بات کرکے دیکھتے ہیں ” خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جس میں اہل علم و ادب کے مکالموں کو یکجا کیا گیا ہے۔۔میرے نزدیک آج کی ادبی روایت کو سمجھنے کے لیے سراج احمد تنولی کی یہ کتاب طلبائے ادب اور شائقین ادب کی ناگزیر ضرورت ہے۔۔کتاب میں راقم کی یہ رائے بھی شامل ہے۔
siraj book interview
ادبی انٹرویو،ملاقات نگاری یا مصاحبہ نگاری اردو ادب اور ادبی صحافت کا نیا رجحان ہے۔۔اس رجحان کی برکات سے قاری تخلیق کار کی ذات،نظریہءادب،فکری رجحانات، روح عصر سے آگاہی اور ادبی تحریروں کے پس منظر اور پیش منظر میں جھانک سکتا ہے۔۔مصاحبہ نگاری کو روشنی سمجھیے جس میں قاری ادب پارے کی گم شدہ کڑیاں تلاشتا ہوا ان استفسارات کی تشنگی دور کر سکتا ہے۔۔جو ادب پارے کی قراءت کے دوران میں اس کے ذہن میں پیدا ہوئے۔۔ادبی مکالمہ تفہیم ادب کی دلآویز شکل ہے۔ چند برسوں سے اخبارات میں ادبی مکالمے کا رواج اب کم اور بہت کم دیکھنے کو مل رہا ہے۔۔۔یہ ادبی سماج اور تاریخ ادب کی رائیگانی سے کم نہیں۔۔۔خوشی ہے کہ جواں فکر قلم کار سراج احمد تنولی نے قلم قبیلے کے ساتھ مکالمے کی رسم پھر سے تازہ کی ہے۔۔یہ محض مکالمے نہیں ہیں بلکہ تنولی صاحب کے مرتب کردہ علمی و ادبی منظر نامے ہیں۔۔جن میں ادب اور اہل ادب کے ماضی کے خدوخال بھی ہیں اور حال کی تصاویر بھی۔۔۔جن سے ہم مستقبل کے دھندلےنقوش بھی کشید کر سکتے ہیں۔۔
"بات کرکے دیکھتے ہیں” کے مطالعے نے مجھے سرشاری دی ہے۔۔۔ان مکالموں سے شعور کی روشنی طلوع ہوتی ہے۔۔کتاب کو زینت بخشنے والے تخلیق کار معماران ادب میں شامل ہیں۔۔ان شخصیات کا انتخاب بذات خود سراج احمد تنولی کی ادب شناسی کی مثال ہے۔۔خیبر پختونخوا کے تناظر میں تنولی صاحب کی کاوشیں لائق تحسین ہیں کہ اس خطے میں میں ادبی صحافت کی وہ عالی شان عمارت تیزی سے زمین بوس ہو رہی ہے جس کے بنیاد گزاروں میں مرحوم فارغ بخاری،خاطر غزنوی،تاج سعید،حامد سروش،ڈاکٹر طارق ہاشمی اور نسبتاً جدید عہد میں ڈاکٹر ذکاءاللہ گنڈا پور شامل ہیں۔۔۔ دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ خیبرپختوخوا میں ادبی رسائل اور ادبی صفحات کا قصہ بھی اختتامی مرحلے میں ہے۔۔زوال کے ان دنوں میں سراج احمد تنولی کا ادبی مراکز سے دور ایک چھوٹے شہر میں ادبی صفحے کے روپ میں ادب کدہ آباد کرنا ان کی ادب سے کمٹ منٹ کا عکاس ہے۔۔۔ان کی کتاب ایک ایسا جہان معنی ہے جہاں میں محمد حمید شاہد جیسی فسوں گر افسانہ نگار و دانشور نقاد کی بصیرت افروز گفتگو سے لے کر ڈاکٹر طارق ہاشمی جیسے اسلوب نو کے سخن ور اور جید نقاد کا مکالمہ فہم و ادراک کے نئے در وا کرتا ہے۔۔۔”بات کرکے دیکھتے ہیں” صرف اپنے عہد کے تخلیق کاروں سے ہی مکالمہ نہیں یہ ایک روشن تہذیب سے گفتگو کی صورت گری ہے۔اس لیے سراج احمد تنولی کی کمٹ منٹ سراہے جانے کے قابل ہے کہ انھوں خیبر پختونخوا کے ادب میں مصاحبہ نگاری کے پہلے مجموعے کے مرتب کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔۔قبل ازیں مرحوم خاطر غزنوی کی کتاب "داستان امیر حمزہ شینواری” بھی ادبی مکالمے کا کتابی روپ ہے تاہم وہ کتاب ایک ہی تخلیق کار کے گرد گھومتی ہے۔
سراج احمد تنولی کا اختصاص یہ ہے کہ انہوں نے ایک سے زیادہ اہل قلم کی زیست، تصورات اور نظریات کو مکالمے کا پیراہین دیا۔۔۔اور ادب اور اہل ادب پر تحقیقی مقالہ نگاروں کے لیے آسانیاں فراہم کی ہیں۔۔جیسے جیسے وقت کا پہیہ آگے بڑھتا جائے گا۔۔ویسے ویسے "بات کرکے دیکھتے ہیں” کی قدروقیمت بڑھتی جائے گی۔۔اس لیے کہ یہ اپنے عہد کے طرز احساس کی ادبی دستاویز ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ادبی صفحات مکالمہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیدا ہوا وکیل تو شیطان نے کہا ۔۔ ڈاکٹر اختر شمار
Next Article دروازے پر دستک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.