ملتان:اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر ، محقق ، کالم نگار اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اختر شمارکی دوسری برسی 8اگست کومنائی جائے گی ۔ڈاکٹر اخترشمار کا اصل نام محمد اعظم خان تھا۔وہ 17 اپریل 1960ءکو سہال نزد چکری ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی۔ ایم اے اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسے کیا اور ” حیدر دہلوی: احوال و آثار” کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر اختر شمار نے ایف سی یونیورسٹی لاہور میں شعبہ اردو کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کیا۔ اس سے قبل وہ جامع الازہر مصر میں بھی پڑھاتے رہے۔ 8اگست 2022ءکو ان کا لاہور میں انتقال ہوگیاتھا۔معروف شاعر اورصحافی رضی الدین رضی نے ڈاکٹراخترشمار کی برسی کے موقع پرکہاکہ اخترشمار کی جدائی ہم آج تک فراموش نہیں کرسکے ۔اخترشمار اوراطہرناسک میرے دوایسے دوست تھے جن کے ساتھ ملتان اورلاہور میں بہت خوبصورت وقت گزرا،ملتان ان کی کمی محسوس کرتارہے گا ۔
فیس بک کمینٹ