Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»”تکیہ فقیر“۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

”تکیہ فقیر“۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرمارچ 22, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دو روز مردِ درویش کے تکیہ پر گزرے۔ اسلام آباد سے ہمارے دوست اور باکمال شخص کمال شاہ ایبٹ آباد سے لینے آ پہنچے، یوں ان کی مہربانی سے دنیاکے ہنگاموں سے دور، اس تکیے تک رسائی ہو گئی الحمدللہ جس مقام پر آپ کا دل سکون سے بھر جائے آپ جن لمحوں میں دنیا سے کسی حد تک کٹ جائیں اور آپ اپنا سب کچھ فراموش کر دیں، وہ ایسی ہی آغوش محبت قرار دیاجائے گا اور میں تو ”آغوش مادر“ بھی کہا کرتا ہوں، کچھ جگہیں اتنی پراثر شاداب اور پرسکون ہوا کرتی ہیں کہ اس کی ساری کیفیات اور اثرات انسانی قلب کو مسخر کر لیتے ہیں، فیس بک پر ”تکیے“ کے مناظر، ”ویڈیو کلپ“ کی شکل میں شیئر کئے تو بہت اطراف سے مسرت کا اظہار کیا گیا بعض احباب نے ایڈریس بھی پوچھا: پتہ بتانے کی ضرورت اس لئے نہ تھی کہ ”جستجو“ بھی تو ایک ”کرنسی“ ہوا کرتی ہے، ڈھونڈنے والوں کو خدا ملتا ہے۔ ایک دوست نے کہا بھئی غلام عباس کا افسانہ ”گوندنی والا تکیہ“ تو سنا تھا آپ نے ”روحانی تکیہ“ دکھا دیا، میں نے صرف یہی کہا افسانے میں بھی صوفی نگینہ ہی کے تکیے کا ذکر ہے“۔
ایک اور دوست بولا : ماڈل ٹاؤن میں عہد ساز نثرنگار مستنصر حسین تارڑ صبح کی سیر کیا کرتے ہیں وہاں صبح کی سیر کے دوران ان کے کئی قارئین بھی ان کے ”حلقہ ارادت“ میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس میں پیروجواں شامل ہیں یہ سب حضرات تارڑ صاحب کے ساتھ سیر کرتے ہیں گپیں لگاتے ہیں کبھی کبھار اسی ”کوچہ چیلانِ تارڑ“ میں اپنے محبوب ادیب کی سالگرہ بھی منا لیتے ہیں۔ یار لوگ اس گوشہ محبان ادب کو ”تکیہ تارڑ“ بھی کہتے ہیں۔
میں نے کہا تارڑ صاحب بھی دنیا کے ”چاروں کوٹ“ دیکھنے کے بعد آدھے ”صوفی“ ہو گئے ہیں، اب ان کی تحریروں میں عشق مجازی ”عشق حقیقی“ کا روپ دھارنے کی منزلوں میں ہے۔
لیکن مجھے یقین ہے کہ مستنصر حسین تارڑ ”تکیہ درویش“ پر جا کر واپس آنے کی آرزو نہیں کر سکیں گے، بلکہ وہیں ٹیلوں کے اندر غار نما کمروں میں بقیہ زندگی گزار دیں گے۔
ہاں تو میں ”تکیہ فقیر“ کی بات کر رہا تھا اس بار وہاں گزرے لمحات میری زندگی کے حسین ترین لمحات قرار دیئے جا سکتے ہیں وہاں جا کر دل پر ”کِن مِن کِن مِن“ کرم کی بارش ہونے لگتی ہے، کہتے ہیں اللہ رب العزت کے دوستوں کو دیکھ کر اس کی یاد آنے لگتی ہے جو اپنا ایک ایک پل مخلوق خدا کی پذیرائی اور بھلائی میں بسر کرے، بغیر دنیاوی حرص، لالچ کے، اسے آپ کیا نام دیں گے، یہاں اکثر آنے والوں میں بھاجی صادق، امجد شاہ، بلال، وقار شاہ، جمیل شاہ، حسنین شاہ، راجا ریاض اور کئی دوسرے محبت کرنے والے شامل ہیں، مستقل رہنے والے ملنگ درویش بھی یہاں نظر آتے ہیں جو کم بولتے ہیں اور چپ چاپ کسی نہ کسی کام میں مشغول دکھائی دیتے ہیں، کوئی چمن کو آراستہ کر رہا ہے پودوں کو پانی دے رہا ہے، موروں پرندوں کی سیوامیں مصروف ہے کوئی لنگر کے نظام کا حصہ ہے لکڑیاں کاٹنا، مچ کو جلائے رکھنا، کھانا پکانا، تقسیم کرنا، بس ہر ایک کسی نہ کسی خدمت میں منہمک نظر آتا ہے، کبھی یہ ویرانہ تھا اب گل و گلزار ہے اب تو آس پاس کچھ آبادی بھی ہے، پہلے ٹیلے اور کھیت ہوتے تھے اور یہ ساری جگہ بھاجی صادق کی تھی اسی نے مرد درویش کے تکیے کے لئے ”رجسٹرڈ“ وقف کر دی۔
میانوالی سے ملک لیاقت علی، احمد پور شرقیہ سے شاکر، حاجی ارشد اور نذیر عرف بھولا آئے ہوئے تھے ویک اینڈ پر قرب و جوار سے ایک ہجوم امڈ آتا ہے مگر یہ عام درگاہوں کی طرح نہیں ہے کوئی شور شرابا یا سرگرمی نہیں، محبت کا میلہ سا کہا جا سکتا ہے، مانسہرہ سے حاجی ارشد زمان، عارف فوجی ان کے بھائی اور شاہ گل جی سے بھی ملاقات ہو گئی ، ہر انسان مختلف خیالات رکھتا ہے ہر شخص کا اپنا مزاج ہے مگر فقیروں سے محبت سے سبھی کے دل معمور ہیں۔
ایک فقیر نے شاہ لطیف کا قول سنایا:
”جس طرح کنڈھی بھینس کے سینگ ایک دوسرے سے لپٹے ہوتے ہیں اسی طرح ”حقیقی محبوب“ میرے دل سے لپٹا ہوا ہے“۔
ایک اور اچھی بات سننے کو ملی:
”بدطینت انسان، شیر اور سانپ کی نیند اچھی کہ لوگ ان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں لیکن سادھو کو جاگنا چاہیئے“۔
فرمایا گیا : ”جو برائی سے دشمنی کرے اور پاک دامن رہے وہ پکا دین دار ہے“
ہر شب اپنا حساب بے باک کرو کہ خود احتسابی سے بڑھ کر کوئی لگام نہیں“
ہر دن یوں گزارو جیسے زندگی کا آخری دن ہو آنکھ والا وہ ہے جو دیکھے۔
میرے اک سوال کے جواب میں باباجی نے میاں محمد بخشؒ کا شعر سنا دیا
میں سئیاں رل پانی نوں ٹریاں کوئی کوئی مُڑ سی بھر کے
جنہاں نے بھر کے سر تے دھریا، پیر رکھن ڈرڈر کے
یعنی : مل جل کر سہیلیاں پانی بھرنے نکلیں اور کوئی کوئی بھر کے واپس آئے گی جنہوں نے پانی بھر سر پر رکھا وہ ڈر ڈر کے پاؤں اٹھاتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

روحانیات مستنصر حسین تارڑ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسارے شاعر دیوانے نہیں ہوتے۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article بینظیر سے بلاول تک!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مستنصر حسین تارڑ ، اظہر لودھی اور ہماری سفر نامہ لکھنے کی تمنا : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2025

نام ور ادیب و دانش ور مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت سنبھل گئی

اپریل 18, 2023

سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف ،مستنصر حسین تارڑ 81 برس کے ہو گئے ۔۔ اسلم ملک

مارچ 1, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.