Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»”وزیرتعلیم کا اہل قلم سے مکالمہ“۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

”وزیرتعلیم کا اہل قلم سے مکالمہ“۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراگست 28, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بات اہل ِ قلم کے مسائل پر ہورہی تھی سال بعد سہی حکومت ِ وقت کو اس نظر انداز ہونے والے شعبے کا خیال آہی گیا۔ اصل میں پی ٹی آئی حکومت کو آتے ہی نہایت گمبھیر مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سے بڑا مسئلہ معاشی تھا، ابھی تک بھی معیشت مضبوط کرنے کی تگ ودو جاری ہے۔ عوام کے مسائل اڈہاک بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے عمران خان ”نظام“ کو درست کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، ایک بار سسٹم چل نکلا تو حکومتیں تبدیل ہونے سے اداروں میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔ لیکن اس ساری تگ ودو میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ادھر ادب زبانِ ثقافت سے وابستہ افراد بھی مایوس ہوگئے۔ اصل میں پچھلے تیس برسوں میں ہوتا یہ تھا کہ دو پارٹیوں کی باری لگی ہوئی تھی۔ سب کو پتہ ہوتا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آتے ہی مختلف سرکاری ونیم سرکاری علمی ادبی ثقافتی اداروں میں کون کون سے اہل قلم کو تعینات کیا جائے گا یوں اہل قلم کی بھی ہمدردیاں اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں سے ہوتی تھیں۔ مسلم لیگ نون یا قاف کے دور میں مسلم لیگ سے نسبت رکھنے والے اہل ِ قلم نوازے جاتے۔ انہیں ہی علمی ادبی اداروں میں تعینات کیا جاتا تھا۔ اب جب تیسری پارٹی وجود میں آئی تو یقیناً اس پارٹی کے بھی کم سہی مگر دانشور تخلیق کار تو موجود ہیں۔اور ان میں بہت سے ایسے ہیں کہ انہیں گزشتہ دونوں پارٹیوں کی حکومت نے نظرانداز کیے رکھا۔ ان ناراض اہل قلم میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ سبھی عمران خان کی حکومت آنے کے منتظر تھے۔ بعض نے کھلم کھلا پی ٹی آئی اور اس کے نظریات اور پالیسیوں پر کالم بھی تحریر کیے۔ ان میں بیشتر کا خیال یہی تھا کہ حکومت بدلتے ہی علمی ادبی ثقافتی اداروں کے سابقہ سربراہوں کو ہٹاکر ان کی جگہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو پسند کرنے والے اہل قلم کو تعینات کیا جائے گا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود بھی کسی ادارے کے سربراہ کو نہیں ہٹایا گیا۔ اورتواور 14اگست کو قومی اعزازات کا اعلان ہوا تو پی ٹی آئی کو پسند کرنے والے اہل قلم اور دانشور انگشت بدنداں رہ گئے۔ وہ سبھی حیران تھے کہ تیس پینتیس برسوں کے بعد بھی ان کی باری نہیں آئی؟۔ کسی حدتک یہ بات درست بھی لگتی ہے کہ پی ٹی آئی کا ”میڈیا“ کا شعبہ ہی کمزور ہے یہاں تو وزیراعظم کی تقریر مناسب انداز میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوسکتی۔ میڈیا پر ابھی تک مسلم لیگی حکومتوں کے اثرات باقی ہیں۔ بیوروکریسی میں بھی یہی حال ہے۔ پی ٹی آئی کے اچھے کاموں کو بھی پروجیکشن نہیں ملتی۔ یہ ونگ خاصا کمزور ہے۔ شفقت محمود وزیرتعلیم بنے تو ان کی سرپرستی میں اکادمی ادبیات پاکستان مقتدرہ قومی زبان (جسے اب فروغ اردوکا نام دیاگیا ہے) قائداعظم ،اقبال اکادمی، چیئرمین ٹیلی ویژن ۔اردوسائنس بورڈ، آرٹس کونسل اور دیگر اداروں میں تبدیلی لانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی ہوچکی ہے۔ قومی اعزازات پر بھی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ قومی سطح پر یکساں نصاف اور بنیادی ذریعہ تعلیم قومی زبان اردو کیے جانے کا اعلان بھی شفقت محمود نے کیا ہے۔ سیکرٹری ندیم شفقی ملک انعام الحق جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ ساری گفتگو یاد بھی اس لیے آتی ہے کہ اگلے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ”سفیران کتاب“ اور لاہور کے اہل قلم سے ملاقات کی۔ جس کا اہتمام نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید بھی پچھلی حکومت ہی میں اس ادارے سے وابستہ ہوئے، انہوں نے اس ادارے کو واقعتاً ایک شناخت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف وفاقی تعلیمی اداروں کی نصابی کتب سستی شائع کیں بلکہ جنرل بکس بھی عام قاری تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ حکومت کا علمی ادبی حوالے سے سب اچھا فیصلہ ہی تھا کہ یہاں ایک متحرک اور ان تھک ادبی شخصیت کو تعینات کیا، ہم پہلے بھی لکھ چکے کہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اس ادارے کو ایک ”کماؤ پوت“ بنادیا ہے۔ اس کو ملک بھر میں فعال کردیا ہے۔ قومی کتاب میلے کی روایت بھی نہایت شاندار رہی۔ اچھی بات یہ ہے کہ شفقت محمود بھی ان کی خدمات کے معترف ہیں اور اہل قلم سے مکالمے کی فضا پیدا کرنے میں بھی انعام الحق جاوید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اہل قلم اردوزبان وادب کو دفتری سطح پر رائج ہونے کے منتظر ہیں۔ اہل قلم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کتابیں سستی اور عام قاری کی دسترس میں ہوں۔ کاغذ سستا ہونا چاہیے، علمی ادبی اداروں میں تقرریاں میرٹ پر ہوں۔ وزیرتعلیم نے کہا یہ سب کچھ میرٹ پر ہوگا ایوارڈ اعزازات ہوں یا کتابوں پر انعامات ، اداروں میں باصلاحیت شخصیات کی تعیناتی کا معاملہ ہو یا اہل قلم کے دیگر مسائل سب کو حل کرنے کے لیے ہم اہل قلم سے مکالمہ کررہے ہیں انہی اہل قلم میں سے فیصلہ لیا جائے گا کہ کیا ہونا چاہیے۔ ایوان اقبال میں منعقدہ اہل قلم سے مکالمہ میں لاہور کے تمام قابل ذکر تخلیق کاروں نے شرکت کی مگر بعض احباب نے اس اجلاس کو بھی حلقہ ارباب ذوق کا تنقیدی اجلاس سمجھ لیا اور خوب چہکے ۔شفقت محمود نے تجاویز دینے والے تمام خواتین وحضرات کو تحمل اور دھیان سے سنا اور تمام مسائل کے حل کا عندیہ دیا۔ اہل قلم میں سے بیشتر کی شکایات اس مرتبہ کے قومی اعزازات کے اعلان کے حوالے سے تھیں کہ ادب کے شعبے کو کسی حدتک نظرانداز کیا گیا، اب بھی 23مارچ تک ادب کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ باتیں تو بہت سی تھیں مگر اردو چیئر اور اس کے مسائل پر آئندہ …. جنہیں بقول وزیر تعلیم بند کردیا گیا ۔ صرف اقبال چیئر کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک بے ربط کالم۔۔خالد مسعودخان
Next Article کشمیریوں کی اذیت، مودی کا شوہد اپن اور وزیراعظم کا خطاب۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.