Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )
  • مزارِ قائد تین سال سے عوام کے لیے بند : لینڈ مافیا کی نظریں : مظہر عباس کا کالم
  • آبنائے ہرمز اور محصول کی وصولی کا سوال ، ٹرمپ کا متضاد طرز عمل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستانی کشمیر میں اداروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم، دو اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»اسد ملتانی ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے مکتوب اور پانی پانی پانی : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
ڈاکٹر انوار احمد

اسد ملتانی ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے مکتوب اور پانی پانی پانی : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ایڈیٹرستمبر 17, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چاروں طرف پانی ہی پانی ہے ڈوبنے والوں کیلئے گریہ ہے جو بچ گئے ہیں وہ پکار رہے ہیں ’پانی،پانی‘ جس مال مویشی کے بغیر نہ وہ پہلے جی سکتے تھے نہ آئندہ کی امید ہے، وہ بھی جو آوازیں نکال رہے ہیں اسکا ترجمہ کرنیوالا ہو یا نہ ہو صاف لگتا ہے کہ ’’چارہ ،چارہ ،بھوسہ بھوسہ‘‘ کہہ رہے ہیں ۔فضا میں ہیلی کوپٹر اڑ رہے ہیں جو مدد مانگنے والوں کی آس امید بڑھا بھی رہے ہیں،گھٹا بھی رہے ہیں، کچھ خیال کرتے ہیں کہ ہمیں دیکھ لیا گیا ہے، انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ سیت پور کی تیسری اور چوتھی کھجور پر وہ اور انکا پورا جھگّا ہے، بے شک انکے اسکول، کتابیں، ماسٹر اور ماسٹرنیاں ڈوب گئے ہیں اس کیساتھ ہی عرضیاں لکھنے کے سارے اسلوب اور القاب و آداب بھی مگر کہیں کہیں سے انہیں جمشید رضوانی کی آواز آتی ہے کہ خطرہ کم ہو رہا ہے، ٹل نہیں رہا، ادھر سے ایک نیک پروین حمیدہ بانو کہہ رہی ہے گنہگارو! سچے دل سے توبہ کرو، گلے میں چاروں قل کا نقش ڈال لو اوروعدہ کرو کہ جیتے رہے تو ووٹ صرف جماعت اسلامی کو دینا ہے، دس بیس کیا سیکڑوں ہوں گے جو سچل،اور شاہ لطیف کے بیت پڑھ رہے ہیں بابا بلھے شاہ، شاہ حسین اور خواجہ فریدکے کچھ مصرعے اور چاہتے ہیں کہ ان کا چینی ترجمہ بلاول بھٹو کو اورانگریزی ترجمہ پنجاب کی افسر شاہی کو پہنچ جائے۔

قیامت کے اس عالم میں بھی مجھے ملتان کے اسد ملتانی(1902-1959ء) یاد آرہے ہیں ،جنکے والد نے انہیں ملتان کی بجائے لاہور بھیجا کہ وہ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کریں۔ انگریز کے زمانے میں نائب تحصیلدار ہوئے، پھر دلی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں آ گئےجو گرمیوں میں شملہ منتقل ہو جاتا تھا، اسد ملتانی شعر کہتے تھے صحافت سے بھی وابستہ تھے انکے اخبار الشمس کی پیشانی پر ایک خاتون محترم کا نام بطور مدیرہ بھی آتا تھا جس نے ہمارے شاعر کو گھائل کیا کہ وہ بے بس ہو کر اس سے شادی کر بیٹھے پھر علیحدگی ہوئی تو اس نے ان پر مقدمے کئےجس سے اقبال کے رنگ میں شعر کہنے والے کے ہاں دردمندی کی ایک لہر آئی بہر طور ہمارے اسد ملتانی فارن اینڈ پولیٹکل ڈیپارٹمنٹ میں آ گئے جو براہ راست وائسرائے کے ماتحت تھا، نور احمد فریدی نے لکھا ہے’’ لارڈ مائونٹ بیٹن نے کچھ خفیہ فائلوں کو جلانے کا حکم دیا مگر جو جہاز اسد ملتانی کے اہل و عیال اور سامان کو پاکستان بھیجنے کیلئے ملا اسی میں یہ فائلیں بھی احتیاط سے بھیج دی گئیں جنہیں دیکھ کے محمد علی جناح نے کہا اسد خان! تم نے پاکستان کو کئی آزمائشوں سے بچا لیا‘‘۔ سو پاکستان بننے کے بعد وہ وزارت خارجہ میں آ گئے اور ڈپٹی سیکرٹری ہو گئے۔

اسد ملتانی نے پاکستان کے بانی کو 7جون 1947ء کو خط لکھا کہ ملتان کی ایک تاریخی اور تہذیبی حیثیت ہے بہتر ہوگا کہ اسے پاکستان کا دارالخلافہ بنایا جائے۔ (تب اسد ملتانی بھی خیال کرتے تھے پاکستان کا صدر مقام دارالحکومت نہیں دارالخلافہ ہو گا) اس سے پہلے وہ اردو اور فارسی اشعار میں یہ مقدمہ پیش کر چکے تھے:

کیوں نہ شاداب ہو کہ ملتا ہے…پانچ دریائوں کا اسے پانی
مرکزِ مستقل تو ملتاں ہے… پھرحکومت یہاں پہ ہے آنی

کوئی چودہ برس ہوئے میں نے… کہہ دیا تھا بہ کشف روحانی

گر کنوں تشکیل پاکستان شود… مرکز آں مملکت ملتاں شود (اسد ملتانی، مولاناعبدالباقی بزم ثقافت)

٭٭٭٭

سیلاب کی تباہ کاریاں سب کو دکھائی دے رہی ہیں ،کشتیوں کے الٹنے کے واقعات بھی کم الم ناک نہیں تاہم پولیس اور فوج کے اہلکار بھی اپنی جان کی پروا کئے بغیر ستم رسیدہ افراد کے دکھ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ شکوہ بھی ہو رہا ہے کہ چور اچکوں کی کشتیاں اور اس کے چپو زیادہ مضبوط ہیں پھر بھی آج کے ایک انگریزی اخبار میں ہے کہ ایک کم سن بچے ریحان کے والدین اور بہن بھائی کشتی الٹنے سے پانی میں ایسے ڈوبے کہ باہر نہ نکل سکے۔اب اس کم سن بچے کے چچا نے بیس لاکھ روپے کے امدادی چیک لینے کے لئے کچھ حلف نامے دیئے مگر اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ریحان کے نام پر بیس لاکھ روپے ایک بینک میں فکسڈ ڈیپازٹ میں رکھوائے ہیں کہ ماہانہ منافع کی رقم سے بچہ تعلیم بھی پائے اوراس کی کفالت بھی ہو۔ یہ مثال قابل تقلید ہے ہمارے بینکوں کی منافع خوری کے قصے مشہور ہیں بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ اس علاقے کے معززین کو بھی کفالتی کمیٹیوں میں شامل ہونا چاہئے پھر کہیں جا کر ہمارے ارد گرد بیٹھے اداس لوگوں کی یاس انگیز گفتگو کا اثر زائل ہو گا۔

٭٭٭٭

ہمارے ملک میں پھر مکتوب نگاری کا چرچا ہے کچھ عزت مآبوں نے بھی خط لکھنے شروع کئے ہیں مگر مجھے نجانے چوہتر برس کی کینسر کی مریض ڈاکٹر یاسمین راشد کے اس خط نے ہلا کے رکھ دیا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر لکھا گیا ہے کہ آپ قانون دان ہیں میں اپنی جیسی اسیر عورتوں کی طرف سے آپ سے مداخلت کی توقع رکھتی ہوں۔۔ ادھر میں توغریب مدرس ہوں مجھے اندرونی یا بیرونی حالات کا اتنا پتہ ہے جو اخبار پڑھنے والے کو معلوم ہوتے ہیں پھر میری اوقات کیا ہے کہ میں خان اعظم کو خط لکھ سکوں کہ ایسے وقت میں جب پانی ہمارا محاصرہ کر رہا ہے ،ماہرین موسمیات کہہ رہے ہیں کہ زیادہ بڑی تباہی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے آپ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے اپنے اراکین کو مستعفی کروا رہے ہیں کچھ مہربانی کریں تو اسمعیل میرٹھی کی نظم آپ کو سنا دوں

ع ۔گھنگھور گھٹا تلی کھڑی ہے

یا حالی کی مناجات کے کچھ بند آپ کی خدمت میں پیش کروں یا پھر حارث خلیق کایہ شعر آپ کی نذر کروں۔

ماضی کی حکایات ہیں فردا کی امیدیں
کھولے کوئی امروز کاامکاں سرِ بازار
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسد ملتانی ڈاکٹر انوار احمد ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیدمجاہد علی کا تجزیہ : مسلم امہ کا اتحاد اور پاکستانی خواہشات کی فہرست
Next Article نصرت جاوید کا کالم: زلمے خلیل زاد کی موقع پرستی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )

جولائی 15, 2026

فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( پہلا حصہ )

جولائی 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم جولائی 16, 2026
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور جولائی 16, 2026
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا جولائی 16, 2026
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.