ماہ طلعت زاہدی کے لئے بھائی کا نوحہ۔۔ڈاکٹر انورزاہدی
خواب یادیں ہوگئیں دن خاک کیسے ہوگئے؟
لفظ زندہ ہیں تو دن پیچاک کیسے ہوگئے؟
کل تو نکہت باغ میں خوشبو لٹاتی تھی مگر
آج دن اک دم سپرد راکھ کیسے ہوگئے؟
اہل دل بتلائیں یوں جانا کسی کا چھوڑ کر
کس طرح ممکن ہے سینے چاک کیسے ہو گئے؟
شہر تو پہلے وبا کے دام میں محصور تھے
بےبسی اپنی یہ ہے غمناک کیسے ہوگئے؟
اب تو انور زندگی کا وہ مزہ جاتا رہا
دن لٹے کیسے اذیت ناک کیسے ہوگئے؟
فیس بک کمینٹ