Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر فرزانہ کوکب»بیمار ہوئے جس کے سبب ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب
ڈاکٹر فرزانہ کوکب

بیمار ہوئے جس کے سبب ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب

ایڈیٹردسمبر 15, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cartoon-patient
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہا جاتا ہے کہ جیتی جان کےساتھ سو سکھ ،ہزار دکھ”اور انہی دکھوں میں ایک "بیماری”بھی ہے۔بیماری تو ہر کسی کو تکلیف دیتی ہی ہے لیکن اکثر تیمارداری بھی جی کا آزار بن جاتی ہے۔کیونکہ ہر کسی کے دیکھے سے منہ پر رونق نہیں آتی کہ وہ سمجھے کہ "بیمار کا حال اچھا ہے”بلکہ اکثر تو یہ بھی ہوتا ہے
افواہ تھی کہ میری طبیعت خراب ہے
لوگوں نے پوچھ پوچھ کر بیمار کر دیا
اورجب تیماردار ایسا شوہر نامدار ہو کہ بیماری سے عاجز لیکن خود کو اپنےشوہر کے دل کی ملکہ سمجھنے والی بیوی نے ایک دن شوہر سے بڑے مان سے پوچھا کہ”اگر میں مر گئی تو آپ بھی میری یاد میں تاج محل بنوائیں گے؟تو شوہر نے بھرپور محبت اوراعتماد سے جواب دیا”کیوں نہیں جان من،میں نے تو زمین بھی خرید لی ہے۔تم ہی دیر کر رہی ہو”۔
ویسے یہ بات تو دو سو فی صد درست ہے کہ بیوی سے زیادہ شوہر کو کوئی نہیں جانتا اور سب سے زیادہ دکھتی رگیں بیوی کو ہی پتہ ہوتی ہیں اپنے شوہر کی۔ یہ الگ بات کہ بہت زچ آکر وہ کوئی رگ پکڑتی ہے جیسے ایک زوجہ محترمہ نے گھر کے سودا سلف کی ایک لمبی فہرست اپنے سرتاج کو بذریعہ ایس ایم ایس لکھ بھیجی اور آخر میں لکھا”شمع کے لئے سر درد کی کوئی اچھی دوائی بھی خرید لیجئے گا”فورا” ہی شوہر کا جواب آگیا۔شمع کون؟؟۔بیوی نے جواب میں لکھا۔کوئی نہیں بس اس لئےلکھا کہ کنفرم کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے۔
قسم لے لیں کچھ لوگوں کو تو ایسی عادت ہوتی ہے کہ بیماری میں بھی دو نمبری اور چالاکی دکھانےسے باز نہیں آتے کوئی اور نہ ملے تو خود پر ہی طبع آزمائی شروع کر دیتے ہیں
بس اک ترا نام چھپانے کی غرض سے
کس کس کو پکارا دل بیمار نے میرے
ویسے تو ہم اس بات پر جی جان سے ایمان رکھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی شفاء نہ ہو۔لیکن اس ضمن میں اغلب گمان یہ ہے کہ یہ سراسر جسمانی بیماری کے متعلق کہا گیا ہے۔کیونکہ جس بیماری دل کا میر صاحب نے رونا رویا وہ جسمانی تو کیا انسانی بیماری بھی نہیں ہے جس میں سب تدبیریں بھی الٹی پڑ جائیں اور دوا بھی کچھ کام نہ کرے بلکہ” آخر کام تمام کیا” والے حتمی اور منطقی انجام تک پہنچے بغیر کوئی راہ فرار نہ ہو۔
اس نوعیت کی بیماری کو اکثر و بیشتر آسیبی” بھی قرار دیا جاتا ہے۔اور یہاں بھی غیر جانب داری سے دیکھیں تو صنفی امتیاز صاف صاف جھلکتا ہے کہ صنف نازک کو ایسی علامات والی بیماری لاحق ہو جائے تو گھر والے فورا”آسیب”قرار دے کر "جن اتارنے” کے واسطے جعلی عاملوں اور پیروں کے حوالے کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں بیچاری مریضہ کو کبھی عزت سے اور کبھی زندگی سے ہاتھ دھوناپڑتے ہیں۔اور یہاں مریض دہائی دئیے جا رہا ہے
کوئی تعویذ ہو رد بلا کا۔۔۔۔۔۔۔
محبت میرے پیچھے پڑ گئی ہے
مگر مجال ہے کہ اس کے "جن اتارنے”کا کوئی حیلہ وسیلہ کریں۔تب بھی مورد الزام صنف نازک ہی۔۔کہ "فلانی کم بخت چڑیل کی طرح بچارے کو چمٹ گئی ہے”
اب انہیں کیسے یقین دلایا جائے کہ میر صاحب نے اگر اس عارضے کو بیمارئ دل کہا تو مرزا غالب نےاپنے ہی دماغ کا خلل بھی قرار دیا۔ آپ ہی منصفی کیجئے کہ یہاں” ابن مریم” بھی ہو توکیا کرے۔
اس حقیقت کو بھی بھلے مانسوں کی طرح مان جائیں کہ مرض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جب دماغ کا خلل یہ صورت اختیار کر جائے
وہ کسی اور کا بیمار ہوا ہے اور ہم
اک بیمار کے بیمار ہوئے بیٹھے ہیں
لیں جی بیماری نہ ہوئی "زبردستی”ہوئی۔بلکہ زیادتی ہوئی اپنے ساتھ بھی اور دوسرے فریق کے ساتھ بھی۔
پھر بچارے میر صاحب کو بھی کب پتہ تھا کہ ان جیسے "سادہ "ہر دور میں دہائی دیتے پائے جائیں گے کہ جس کے سبب بیمار ہونگے اسی "عطار کے لونڈے”سے دوا لیں گے۔تو پھر "بیماری” ناقابل علاج ہوکر مہلک تو ہو جائے گی نا اورایک دن "حضرات ایک ضروری اعلان سنئیے”کی صور اسرافیل جیسی دل دہلا دینے والی آواز بتا دے گی کہ آخر "کام تمام "ہوا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مرزا غالب میر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروپے کی قدر اور بے قدری ۔۔ زبیر دھریجہ
Next Article جنگ گروپ کے چھ اخبارات بند : سیکڑوں ملازمین بے روزگار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زاہدہ حنا کا کالم : مرزا غالب اور عصمت چغتائی کا جنت سے فرار (آخری حصہ)

جون 23, 2022

مرزا غالب اور عصمت چغتائی کا جنت سے فرار (پہلا حصہ)

جون 22, 2022
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.