Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر فرزانہ کوکب»زنانہ آئی ڈیز والے ” مرد حضرات“ : کی جاناں میں کون ؟ ۔۔ڈاکٹر فرزانہ کوکب
ڈاکٹر فرزانہ کوکب

زنانہ آئی ڈیز والے ” مرد حضرات“ : کی جاناں میں کون ؟ ۔۔ڈاکٹر فرزانہ کوکب

ایڈیٹرستمبر 15, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles of dr farzana kokab at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لگ بھگ ڈیڑھ صدی پہلے کا واقعہ ہے کہ جب شرفاء کےگھرانوں کی کچھ پڑھی لکھی خواتین نے ادب کو اپنے احساسات،جذبات اور نظریات کے اظہار کا وسیلہ بنایا۔تب انہیں بوجوہ اپنی شناخت چھپانی پڑتی تھی۔اور بہتیریوں کو تو مردانہ ناموں کو اپنانا پڑتا تھا۔بصورت دیگر خطوط،ٹیلیفون یا دیگر ذرائع سے ان سے رابطہ یا رسائی کی کوششیں کی جاتی تھیں۔اور ان مذموم کوششوں میں ناکامی کی صورت میں ان بےچاریوں اور ان کے اہل خانہ کو فحش گالیوں،الزامات دھمکیوں، اور بدنامیوں کا سامنا کرنا اور سہنا پڑتا۔یعنی کچھ”بات پے واں زبان کٹتی ہے”والا معاملہ درپیش ہوتا یا پھر "جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں”والی صورت حال درپیش ہوتی۔

لیں جناب پھر یہ ہوا کہ سماج میں رفتہ رفتہ واقعی تبدیلی آتی گئی
"زمانے کے انداز بدلے گئے
نیا راگ ہے،ساز بدلے گئے
اب اس سارے منظر نامے میں بہت سی اچھی بری تبدیلیوں کے ساتھ ایک انقلابی تبدیلی جدید ٹیکنالوجی،انٹرنیٹ،گیجٹس،سوشل میڈیا اور سب سے بڑھ کر” فیس بک "کا "انھے وا” استعمال.لیکن خواتین کے لئے مسلہ جوں کا توں کہ بچاریوں کو اپنی شناخت چھپانے کے لئے نہ صرف مردانہ نام رکھنے پڑتے ہیں بلکہ اپنی شناختی تصویر کے طور پر کبھی اپنے شوہروں،بھائیوں اور بچوں کی تصاویر لگانی پڑتی ہیں تو کبھی پرندوں ،پھولوں اور مناظر وغیرہ وغیرہ کی
"بلھیا کی جاناں میں کون”



اور حضرت اقبال کی حقیقی پیروی میں یہ خود بھی اپنے بارے میں خود سے کہتی ہونگی کہ”اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے”اب ان میں کئی اقبال بیگم،اقبال خانم اور اقبال بی بی وغیرہ بھی تو ہونگی نا۔
لیکن ایک بات تو طے ہے کہ ہمارے سماجی ڈھانچے میں مرد حضرات کو ہمیشہ سے من مانی کرنے اور کھل کھیلنے کے تمام تر مواقع اور اختیارات میسر رہے ہیں۔ان کی ہمیشہ پانچوں گھی میں اور سر کیا پیر بھی کڑاہی میں رہے ہیں۔اب فیس بک پر ہی ان کی من مانیاں اور بدمستیاں دیکھ لیجئے۔بڑے دھڑلے سے،سینہ ٹھوک کر ،مولا جٹ اور نوری نت والی بڑھکیں لگاتے دندناتے پھرتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ بڑی شان اور کمال مہارت سے لڑکی بن کر اور کسی لڑکی کی ہوشربا تصویر کے ساتھ بھی اپنی آئ-ڈی بنا لیتے ہیں ۔
"جب بھی چاہیں اک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ”



ویسے یہ خود بھی اپنی ہوشربا اور ہیجان خیز تصاویر دیکھ کر سوچتے ہونگے
"اور سے اور ہوئے جاتے ہو
قابل غور ہوئے جاتے ہو
اور ایسی کیفیت کا بھی ضرور شکار ہوتے ہونگے”دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پے رشک آجائے ہے”



اب یہ تو یہی حضرات بتا سکتے ہیں کہ کن مقاصد کے حصول یا ارداوں کی تکمیل کی غر ض سے یہ شیطانی حرکتیں فرمائی جاتی ہیں۔بہرحال ان حرکتوں کے نتائج بھی وہی ہوتے ہیں جن کے لئے سائبر کرائم جیسے ادارے تشکیل دینے پڑے۔لیکن آج کے دور کے ان مرد حضرات کے شیطانی دماغوں کی تیزی بہرحال حیران کن تو ہے کہ خواتین تک رسائی کے لئے خواتین کی آئی-ڈی ہی بنا ڈالی۔ویسے ان کو کہا جائے کہ” چوڑیاں پہن لو”یا کسی بھی حوالے سے عورت جیسا ہونے کا طعنہ دیا جائےتو ان کی مردانہ انا قتل کرنے پر اتر آتی ہے ۔
بس جناب اب دیدی کے دیوانے دیور نے کڑیوں کو دانہ تو ڈالنا ہی ہے کسی نہ کسی طریقے سے۔انہیں امید بھی تو پکی ہوتی ہوگی نا کہ ان کے بچھائے جال میں کوئی نہ کوئی لڑکی تو چڑیا کی طرح پھنس ہی جائے گی اور اس بچاری کے ساتھ یہی ہوگا
"کسی کے جال میں آکر میں اپنا دل گنوا بیٹھی”
لیکن اب اس مصیبت کا کیا کہئے کہ جب صورت حال ایسی ہو جائے کہ ایسی ہی ایک ہیجان خیز تصویر دیکھ کر ایک صاحب نے اپنے بر انگیختہ جذبات سے بے قابو ہو کر اس تصویر پر کمنٹ کیا”چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو”فورا” ہی ان صاحب کے ان باکس میں جواب آیا کہ آفتاب ہی ہوں آپ کو کیسے پتا چلا۔پلیز کسی اور کو نہ بتائیے گا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوشل میڈیا فیس بک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا قوم کو جنگ میں جھونکنے کی تیاری کرلی گئی ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article انیس احمد کا” نِکا“ ناول نگاری میں ایک منفرد باب کا آغاز ۔۔ مسعود منور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

عابدہ پروین وہیل چیئر پر نہیں : صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ٹیم کی وضاحت

اکتوبر 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.