Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ماہ طلعت زاہدی : حادثہ کیا ہوا بکھرے ہوئے سناٹے میں ۔۔ڈاکٹر نجیب جمال
اختصاریئے

ماہ طلعت زاہدی : حادثہ کیا ہوا بکھرے ہوئے سناٹے میں ۔۔ڈاکٹر نجیب جمال

ایڈیٹرجولائی 12, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
maah tallat and maqsood zahidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسے ” آگ کا دریا ” کے سو صفحات منہ زبانی یاد تھے۔ ناول کا پہلا جملہ بھی پہلی مرتبہ اسی سے سنا ” گوتم نیلمبر نے چلتے چلتے ٹھٹھک کر پیچھے دیکھا۔راستے کی دھول بارش کی وجہ سے کم ہو چکی تھی ” اسے قرت العین حیدر سے اور اس کی ایک ایک تحریر سے ، میر تقی میر سے ، کرشن چندر سے، بارش سے اور اپنے پاپا ڈاکٹر سید مقصود زاہدی سے عشق تھا۔ قراۃ العین حیدر کے افسانوں ” میں نے لاکھوں کے بول سہے ” ، "آسماں بھی ہے ستم ایجاد کیا ” ، ” کیکٹس لینڈ ” ، ” یہ داغ داغ اجالا ” ،”انت بھئے رت بسنت میرو "،”جلا وطن” ، کے عنوان پہلے پہل میں نے اس سے سنے اور بعد کو پڑھے۔ کرشن چندر کا ناول "غدار” اس کا پسندیدہ تھا۔اپنی پہلی نظم بھی ” کرشن چندر” کے نام سے لکھی۔اپنی غزلوں کے پہلے مجموعے "شاخِ غزل” میں میر کے اس شعر کو سرنامہ بنایا :چپکے ہیں ہم تو حیرتِ حالاتِ عشق سے
کریے بیاں جو واقفِ اَسرار ہو کوئی
بارش اس کی روٹھی ہوئی سہیلی تھی ۔جسے وہ اپنے خوابوں میں من کے ساگر پر برستا دیکھتی تھی :
بارش میں نہا رہا تھا ساگر
کل کیسا عجیب خواب دیکھا
اس کا پہلا اور آخری عشق اس کے پاپا ، جدید رباعی گو شاعر مقصود زاہدی مرحوم تھے،جن کے دائمی رخصت لینے کے بعد وہ زندہ تھی بھی کہ نہیں کچھ پتا نہ چلا۔اس کی آنکھیں ہر منظر، ہر تحریر، ہر چہرے میں بس انہیں ہی ڈھونڈتی تھیں۔ان کی وفات پر اس نے جو غزل لکھی وہ ایک ایسا حزنیہ ہے جسے صرف محسوس کیا جا سکتا ہے :
قبر پہ پھول کھلا آہستہ
زخم سے خون بہا آہستہ
دھیان کے زینے پہ یادوں نے پھر
دیکھیے پاؤں دھرا آہستہ
کہنے کو وقت گزرتا ہی نہ تھا
اور جگ بیت گیا آہستہ
کاٹے سے رات نہیں کٹتی تھی
پھر بھی دن آ ہی گیا آہستہ
آنکھ میں چہرہ بسا رہتا ہے
اس لیے اشک گرا آہستہ
رو کے میں نے یہ کہا دنیا سے
غم کو سہنا ہی پڑا آہستہ
شاید کہ اسے پاپا سے ملنے کی طلب تھی ۔
آج اس کی اس راہِ طلب میں آخری رات تھی۔نہ کسی سے کچھ کہا نہ کچھ سنا بس آہستہ سے اپنے پاپا کی یاد میں کہی ہوئی غزل کی ردیف کی مانند چل دی مگر جاتے جاتے کان میں ہولے سےاپنا یہ شعر کہہ گئی۔
حادثہ کیا ہوا بکھرے ہوئے سناٹے میں
لفظ سے رشتہِ اظہار بھی باقی نہ رہا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ماہ طلعت زاہدی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخدا حافظ : ماہ طلعت زاہدی کی غزل
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : اس تاریخ سے کب جان چھوٹے گی ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آج معروف شاعرہ اور نقاد ماہ طلعت زاہدی کا یوم ولادت ہے

ستمبر 8, 2025

آج ’’ تابِ نظارہ نہیں‘‘ کی خالق ماہ طلعت زاہدی کی پانچویں برسی ہے

جولائی 12, 2025

"کہنا ہی پڑتا ہے خدا حافظ”۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر

نومبر 6, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.