نظم : میرے لئے روئے گا کون ؟ ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
دکھوں کے ملبے پر وہ تنہا
شب بھر بیٹھ کے رونے والی
پرائے غموں کی چادر میں ہی
اپنا آپ سمونے والی
اپنے رستے زخموں کو بھی
اپنے لہو سے دھونے والی
درد کی دھارا میں بہتی ہے
چشم حیراں سے تکتی ہے
سب دکھ دل میں ہی رکھتی ہے
تن کی خاطر من کو مٹاتی
لفظوں سے دل کو بہلاتی
اکثر سوچتی ہی رہتی ہے
میں ہوں ردالی
میرا دکھ سمجھے گا کون ؟
میرے لئے روئے گا کون ؟
۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
فیس بک کمینٹ