Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:درود اس پر کہا جس نے کہ انساں سب برابر ہیں
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:درود اس پر کہا جس نے کہ انساں سب برابر ہیں

ایڈیٹراکتوبر 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ شخصیات کو حیران کرنے کی اضافی خوبی ودیعت ہوتی ہے جو ان کی تحریر تقریر کے علاؤہ شخصیت کے ہر اظہار میں پوری توانائی سے جھلملاتی ہے۔ منصور آفاق بھی ایسا ہی شاعر بلکہ انسان ہے جس کی شخصیت کا ہر پہلو حیران کن ہے۔بظاہر پُر سکون دکھائی دینے والے کے دل و دماغ میں خیالات کا طلاطم بپا رہتا ہے۔ لفظ ’’منصور‘‘ کی انفرادیت اور ’’آفاق‘‘ کی ہمہ گیر تاثیر اس کے وجود کے ہر اظہار پر غالب ہے، اسکی چشمِ بینا آنکھوں سے اوجھل جزیروں کی زرخیز زمینوں سے مشترک مزاج کی حامل زبانوں کے حرف چنتی، سلیقے سے یوں اظہار کا وسیلہ بناتی ہے کہ آخر تک ایک تجسس ساتھ ساتھ چلتا ہے۔
مجھے یہ تو خبر تھی کہ وہ نعت کے حوالے سے ایک ممتاز شاعر شمار کیا جاتا ہے کہ اُس کا پہلا شعری مجموعہ’’آفاق نما‘‘ جو 1984ء میں شائع ہوا تھا، نعتیہ شاعری پر مبنی تھا یعنی تخلیقی سفر کا آغاز ہی نعت سے کیا گیا مگر یہ خبر نہ تھی کہ اس کی نعت کی تاثیر سے دلوں میں براجمان قیصرو کسری کے لات و منات ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہونے لگتے ہیں۔ اس حیران کر دینے والے شاعر نے گزشتہ دنوں اس وقت پوری محفل کو اپنے لفظوں سے پھوٹتے نور کی تاثیر سے باندھ لیا جب پلاک میں عشرہ رحمتہ اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں،،منصور آفاق بحیثیت ایک نعت گو شاعر،، تقریب منعقد ہوئی جس میں وہ ڈیڑھ گھنٹہ تک اپنی سوزوگداز میں گندھی نعتیہ شاعری سناتا رہا اور سننے والے سبحان اللّٰہ کا ورد کرتے رہے۔ نعت کا حرف حرف جذبوں سے بھرا، احساسات میں پرویا اور درد دل کے سیک میں پسیجا ہوا روح میں اترتا رہا۔ اگرچہ اُس کے ہر لفظ میں محبت اور عقیدت کی سرشاری ہے مگر وہ صرف اِس روایتی بیان تک محدود نہیں بلکہ رحمت اللعالمین ﷺکو مخاطب کرتے ہوئے وہ ذات و کائنات کے معاملات کو عالم کی سی وسعت بخش رہا ہے۔اس کی نعت خیر کا پیغام بن کر دل پر دستک دیتی دکھائی اور سنائی دیتی ہے اس میں عجب قسم کی دلاویزی سما گئی ہے جو سچے عشق کی دین ہے۔ روح کی سرشاری اور دل کی وارفتگی کو مختلف لب و لہجے اور چنیدہ لفظوں میں پرو کر درود کی تسبیح بنانے والے کا لمحہ موجود میں کوئی مقابلہ نہیں۔
اس نے سیرت النبی ﷺ سے استفادہ کرکے جو نعت کشید کی ہے وہ پہلے کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ اُس کی نعت میں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کے کئی گلستاں کِھلے ہوئے ہیں۔مصرعہ مصرعہ ان کی تعلیمات کی تقلید کے عزم سے بھرا ہوا ہے۔لفظ لفظ میں عاشق کے دل کی کُوک دھڑکتی ہے۔اُس کا تقریباً ہر شعری صنفِ سخن پر نعت کہنا سعادت بھی ہے،کمال بھی اور عطا بھی ۔ آزاد نظم سے پابند نظم تک اور پھر غزل کا دلکش پیرہن نعت کی روشنی اور خوشبوسے مہک رہا ہے۔ نعتیہ غزلوں کے نئے قافیہ ردیفوں اور بحروں کے علاوہ اس نے بارگاہ ِ رسالت میں استغاثہ کے طور پر اپنے دکھ جس دلکش پیرائے میں پیش کئے ہیں وہ سُن کر ہر دل میں دِیے جلنے اور آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں۔ زندگی نبی ﷺ کی اطاعت کی روشنی میں آگے بڑھے تو سرخرو ہوتی ہے۔منصور کی نعت میں ویسا ہی تنوع ہے جیسا زندگی میں ہے۔ سرورِکائنات ﷺکی زندگی کے مختلف گوشوں کو نعت کی صورت میں نمایاں کر کے اس نے مبلغ سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کی ہے ۔اگرچہ نعتوں کے زیادہ تر مضامین احادیث اور قران حکیم سے لئے گئے ہیں مگر انداز بیان کی خوبصورتی نے انھیں نئے رنگ عطا کئے ہیں۔
منصور آفاق کی نعتیہ شاعری مروجہ خدو خال سے الگ اور منفرد ہے۔ انداز جدید تر ہے، طرز بیان میں ندرت ہے،عشق کی وارفتگی ہے مگر اظہار میں ایسی عقیدت کہ لفظوں کے ہاتھ بندھے اور گردن جھکی محسوس ہوتی ہے۔ اُس کی نعت جذبہ ایمانی کا دیا دل میں یوں فروزاں کرتی ہے کہ بے حسی کی برف میں جکڑی فضا نعرۂ رسالت کی گونج سے معمور ہو جاتی ہے۔ عشق رسول کی اسی توانائی نے منصور کو حلیمی، بردباری اور تمکنت عطا کی ہے، دعا ہے وہ یونہی ابر کرم میں بھیگتا رہے اور اس کا کلام پڑھنے والے دل بھی موم ہونے کی طرف سفر آغاز کریں۔ درود کے کچھ اشعار دیکھئے
درود اُس پر کہ جس نے سر بلندی خاک کو بخشی
تجلیٰ آدمی کی قریہ افلاک کو بخشی
درود اس پر کہ جو جمہوریت کا دین لایا تھا
جو لوگوں کی بھلائی کیلئے لوگوں میں آیا تھا
درود اس پر کہ جو جاگیرداری کا مخالف تھا
جہاں میں مال و زر کی شہر یاری کا مخالف تھا
درود اس پر کہ جس نے سود فرمایا بٹائی کو
کہا جائز فقط اپنی ہی محنت کی کمائی کو
دروداس پر کہا جس نے کہ انساں سب برابر ہیں
زمیں پہ سب لکیریں کھینچنے والے ستم گر ہیں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ:امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان
Next Article فاروق عادل کاکالم:تشنگی مزاحمت کی تمام ہوئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

جون 8, 2026

آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 8, 2026

اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات

جون 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.