Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:اشرف المخلوقات کا اعزاز
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:اشرف المخلوقات کا اعزاز

ایڈیٹرجنوری 15, 20247 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسان، اشرف المخلوقات ہونے پر سب سے زیادہ اِتراتا اور فخر محسوس کرتا ہے وہ تمام مخلوقات میں افضل شمار کئے جانے کی فضیلت کا تمغہ خوشی سے وصول کرتا ہے مگر اس کے نتیجے میں فرض ہو جانے والی ذمہ داری نبھانے کی کوشش نہیں کرتا۔اسے اپنے ہونے پر بڑا مان ہے، وہ فرشتوں کے سجدوں والی کہانی ہمیشہ خود کو سناتا اور لطف لیتا ہے مگر اس کے پس پشت محرک قوت کو نظرانداز کردیتا ہے۔جس کی بنا پر فضیلت کا معیار طے ہوا تھا۔ وہ اس طرف توجہ کرنے کی زحمت نہیں کرتا کہ اسے فضیلت عطا کرنے والی اکلوتی طاقت عقل تھی جس کے ساتھ سوچنے اور کھوجنے کی صلاحیت بھی عنایت کی گئی تھی۔فلسفیوں، سائنس دانوں اور صوفیوں نے اس خزانے کو برتا اور کائنات کے صحن میں بکھری حیرتوں کو ٹٹولا، پرکھا اور خود کو طاقت ور کرتے گئے۔ سائنسدانوں نے مادی ، دانشمندوں نے اخلاقی اور فلسفیوں نے روحانی کمالات کر کے دنیا کو تہذیب کا گہوارا بنانے کا آغاز کیا۔
بڑی دیر یہ سلسلہ جاری رہا اور آج بھی جاری ہے۔تاہم آج جب کہ انسان نے علمی سطح پر ترقی کی بہت سی منزلیں سرکر لی ہیں تو پھر صورتحال گھمبیر کیوں ہے۔بہت سے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ آخر عقل کا استعمال صرف مادی مفاد تک محدود ہوتا جا رہا ہے۔ انسان نے دیگر سماجی، معاشرتی اور علاقائی معاملات کو سنوارنے کی طرف توجہ کیوں کم کر دی ہے۔ زندگی کا مقصد مادی خواہشات کے حصول تک کیوں رُک گیا ہے۔
کیونکہ جب آپ مادی خواہشات تک محدود ہو جاتے ہیں تو پھر استحصال اور نفرتوں کے رویے پنپتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ روحانی اور اخلاقی ترقی کا سفر بھی ساتھ ساتھ جاری رہے۔عقلی انحطاط اور فکری زوال کا سامنا صرف پاکسان نہیں پوری دنیا کی فضاؤں پر قابض ہو چکا ہے۔اسی لئے دنیا کے بڑے، لوگوں کی فلاح اور بقا کی بجائے دوسروں کو زیر کرنے پر توجہ اور وسائل جھونک رہے ہیں۔ جس کا اثر انسانوں کی زندگیوں میں پھیلی بے چینی ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں کے رویوں میں منفی بدلاؤ کے پیچھے کمی کہاں ہے؟ اس کا ایک ہی جواب ہے کہ یہ کمی سوچ میں ہے،عقل کے غلط استعمال میں ہے۔ عقل تو ایک آلہ ہے، ہتھیار ہے اس کا استعمال انسان کے اختیار میں ہے۔اندھا دھند بھاگ دوڑ کے اس عالم میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو بیٹھ کر سوچتے ہیں اور پھر سوچ کا در کھٹکھٹانے اور رویے سدھارنے کا نسخہ لے کر چوک میں کھڑے ہو کر آواز لگاتے ہیں۔ہم خیال لوگ ملتے جاتے ہیں اور قافلہ آگے بڑھنے لگتا ہے۔ لاہور میں یوں تو بہت سے ادبی اور ثقافتی میلے ہوتے ہیں اور ہوتے رہنے چاہئیں کیونکہ ادب اور ثقافت انسان کی شخصیت کو اجالتے اور سنوارتے ہیں۔ تفریح بھی سانس کی طرح ضروری ہے ورنہ ہستی کا توازن ڈگمگا جاتا ہے ہنسنا اور رونا دونوں کتھارسز کا کام کرتے ہیں۔شاعری، موسیقی اور ڈرامہ یہ دونوں کام کرتے ہیں۔انسان کے سر پر رکھی غم کی پوٹلی کو آنسووں اور قہقہوں میں بہا کر اسے ہلکا پھلکا کر دیتے ہیں۔لیکن فکری مغالطے دور کرنا بھی ضروری، فکری حوالے سے بہت ہی منفرد تہوار تھنک فیسٹ، پانچ سال پہلے ہمارے بہت عزیز یعقوب خان بنگش نے شروع کیا۔ آج یہ فیسٹیول نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ایک نئے رنگ ڈھنگ کا فیسٹیول بن چکا ہے۔ سنجیدہ سوچ والے نامور لوگ مختلف ممالک سے یہاں تشریف لاتے ہیں اور زیادہ فوکس کرنٹ ایشوز پر ہوتا ہے۔ آج کی زندگی کو درپیش مسائل پر بات ہوتی ہے۔آج کو کیسے بہتر کرنا اور کل کے چیلنجز کو کیسے سنبھالنا ہے۔ عالمی امور کے حوالے سے دنیا میں چھپنے والی عمدہ کتابوں پر بحث ہوتی ہے، نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔جذباتی نعروں کی بجائے سوال و جواب کا سلسلہ نئے زاویوں کو وا کرتا ہے۔سیاسی، سماجی، معاشی اور علاقائی رنجشوں کے پس پردہ محرکات پر منطقی گفتگو نئی نسل کو سچی تصویر فراہم کرتی ہے۔مختلف شعبہ ہائے حیات کے قد آور سیاستدان، تاریخ دان، معاشی ماہرین اور دانشمند شرکت کرتے ہیں۔ اس بار 25 غیر ملکی مندوبین کے علاؤہ کئی سفارت خانوں کے نمائندے پورا وقت موجود رہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات اور خطے میں بدلتی صورتحال میں کل کا ہندوستان اور پاکستان کیسا ہونا چاہئے ،پر عمدہ بحث ہوئی۔ دونوں ملکوں کے مندوبین بہت پر امید تھے اور لوگ بھی۔ اس فیسٹیول کی زیادہ تر کارروائی انگریزی میں تھی۔ایک آدھ ادبی اور ثقافتی سیشن اردو اور پنجابی میں بھی تھا۔خصوصاً تھیٹر کے حوالے سے اجوکا کی ٹیم، مدیحہ گوہر اور شاہد محمود ندیم کی 40سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،پنجابی مشاعرہ بھی خوب رہا۔میرے خیال میں ایسے فیسٹیولز کی کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔جدید تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت حوصلہ افزا ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایسے فیسٹیولز کی مالی معاونت کرنی چاہیے تاکہ سوچ کا قافلہ آگے بڑھتا رہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانصار عباسی کا کالم:جسٹس فائز کیسے ’’اچھا جج‘‘بن سکتے ہیں!
Next Article سمیع چوہدری کا تجزیہ:جب فِن ایلن کو تر نوالے ملے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.