Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:رومی کا نظریہ فراق
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:رومی کا نظریہ فراق

ایڈیٹرفروری 26, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا پر فراق کی حکمرانی ہے،اسی کے باعث دل کے صحن میں اداسی اور ملال کا مستقل ڈیرہ ہے۔ شادمانی وقتی اور مصنوعی جبکہ تڑپ مستقل اور کیفیت ہے۔ حاصل وصول کرب ہے۔ کائنات کے ہر مظہر اور ہر ذرے میں فراق سمایا ہوا ہے۔ باطنی طور پر ہر پل ادھورے پن کی اذیت جھیلتے انسان کو ظاہر میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ وہ ہوا، روشنی اور جینے کے لوازمات کے ساتھ زمین و آسمان اور خلا میں رکھی تشنگی بھی وجود میں اتارتا ہے۔ یوں اس کا دکھ دو آتشہ اور شدید تر ہے۔ رومی کے مطابق انسان روح کی حالت میں یکتا اور جسم کی غلاظت سے پوری طرح پاک صاف تھا سورج کی طرح روشن اور پانی کی طرح شفاف تھا پھر جب روح کا نور جسم کے پنجرے میں مقید ہوا تو برج کے سائے کی طرح بہت سے حصوں میں تقسیم ہو گیا۔
یہ تقسیم ہی اصل مسئلہ ہے۔ وحدت کو مجروح کرنیوالی تقسیم انسانی روح کو درد ِفراق سے یوں لبریز کر دیتی ہے کہ وہ تڑپ اٹھتی ہے۔ یہی رب کی منشا ہے کہ بندہ اس کی محبت میں ریاضت کا ایک لمبا سفر طے کر کے دوبارہ اس سے وصال کرے۔ زندگی ایک عجیب سفر ہے۔ روح کو جسم کے پنجرے میں قید کرکے اجنبی دنیا میں بھیجا جاتا ہے اس شعور اور تڑپ کیساتھ کہ واپس اپنے گھر پہنچنا ہے۔ رومی کے نزدیک روح مطلق سے انسانی روح کی جدائی شدید تشنگی اور تڑپ کا باعث ہے۔ وہ مثنوی کے آغاز میں بانسری کی ایک حکایت سے کائنات اور انسان کی ازلی حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ بانسری کو بانس کے درخت سے کاٹ کے بنایا جاتا ہے۔ کٹنے یعنی اصل سے دور ہونے اور محدود ہونے کا درد اس کے گیت میں سرایت کئے ہوئے ہے۔ یہی حال انسان اور خدا کا ہے۔ ایک لافانی وجود میں موجود ہونا انسانی روح کیلئے زیادہ معتبر ہے۔ رومی تڑپ کیساتھ جدوجہد کو جوڑ کر ترقی کا راز سمجھاتا ہے۔رومی کے نظریہ ارتقاء کے مطابق جب خدا نے انسانی روح کو خود سے جدا کیا تو وہ اگرچہ شعور کے سب سے نچلے درجے جمادات کی شکل میں ظہور پذیر ہوئی مگر اس کے اندر فراق کا درد اتنا شدید تھا جس نے اسے جدوجہد پر اکسایا۔ طلب اور اشتیاق اسے نباتات تک لے آئے جہاں حرکت اور سبزے کی برکت اسے نصیب ہوئی مگر یہ اس کی منزل نہیں تھی۔ ایک لمبے سفر کے بعد وہ حیوانات اور پھر انسانی وجود میں آئی تو تڑپ، ادھورے پن اور ہجر کی شدت نے جنون کا روپ دھار لیا۔ کیونکہ اس سطح پر اپنی اصلیت سے شعوری آگاہی نے اسے شدید کرب سے آشنا کر دیا۔ رومی اس کرب، تشنگی اور جنون کو عشق کہتا ہے۔اس کے نزدیک کائنات کشش ثقل نہیں بلکہ عشق کے ضابطوں کے باعث قائم ہے اور مسلسل ترقی پزیری کے عمل سے گزر رہی ہے۔
کائنات کا ہر مظہر عشق کا اظہار ہے۔ ذات مطلق نے اپنے عاشقوں کے من میں ہجر و فراق پیدا کرکے انھیں ہر پل وصل کیلئے جدوجہد پر مائل کر رکھا ہے۔مطلب یہ کہ معشوق نے گھر کا پتہ اور رستے کی نشانیوں کے ساتھ سفر کا اصل زاد راہ یعنی پختہ ارادہ بھی عنایت کیا ہے۔ یہ بتدریج کمتر سے برتر کی طرف کا سفر ہے۔ جس میں طالب اپنے مطلوب کی ذات میں ڈھلتا یا مطلوب کی صفات اپناتا ہوا آگے بڑھتا جاتا ہے۔ کوشش کے اس لگاتار عمل کی کئی سطحیں ہیں۔ترقی صرف انسان تک محدود نہیں بلکہ زمین، آسمان، سیاروں اور ستاروں میں جذب و کشش کی کیفیت کے باعث ہر ذرہ اپنے برتر کی طرف بڑھ رہا ہے یا برتر،کمتر کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ ترقی کے اس سفر کی وجہ فراق ہے، اپنی اصل سے دوری انسان کو بیقرار اور متحرک رکھتی ہے۔انسانی سطح پر فراق میں شدت کا مطلب یہ ہے کہ جدوجہد اور طلب کا سفر رکا نہیں بلکہ زیادہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سطح کی آزمائش اپنے من میں خیر اور شر کی قوتوں میں سے خیر کو اپنا کر لطافت کا حصول ہے ۔ رومی کے نزدیک فراق سے جڑا عشق کا سفر جو جمادات سے شروع ہوا تھا ظاہری موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ لیکن چونکہ اس مقام پر مٹی اور مادی جسم نہیں رہتا اسلئے انسان اسکا ادراک کرنے سے قاصر ہے۔موت خاتمہ نہیں اسی طرح اگلے درجے میں انتقال ہے جیسے جمادات سے انسان تک ہوتا رہا۔ اسلئے صوفی موت سے خوفزدہ نہیں ہوتا کیونکہ اسے خبر ہوتی ہے یہ اگلی اور اعلیٰ منزل میں انتقال ہے۔ نظریہ فراق کو سمجھنےکیلئے اپنے من میں جھانکنے اور وجدانی آنکھ سے کائنات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگل نو خیز اخترکاکالم:ناقابل برداشت خوشبو
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ:مقتدر قوتیں‘ متروکہ روایات اور نئے حقائق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.