Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم: تعلیمی اداروں میں اسپورٹس لازمی
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم: تعلیمی اداروں میں اسپورٹس لازمی

ایڈیٹراگست 5, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کے انسان نے تعلیمی اور سائنسی حوالوں سے بے شک بہت ترقی کرلی ہو مگر بطورانسان اس کے کردار کی اچھائیوں کا جائزہ لیں تو کچے پکے کمروں والے اسکولوں میں پڑھے لوگوں کی اکثریت معیار پر اترتی ہے ، کچے پکے کمرے تو سامان رکھنے کے لئے ہوتے تھے ، ورنہ قدرتی ماحول میں کلاسیں لگتی تھیں ، دھرتی کی گود میں بیٹھ کر سبق حاصل کیاجاتا ، فطرت کے نظاروں اور لشکاروں سے بھی ہمکلامی بڑھتی اور ہم جماعتوں سےمباحثہ بھی ۔گرمیوں میں گھنے درختوں کے نیچے اور سردیوں میں چمکتی دھوپ میں استاد کی کرسی میز ، تختہ سیاہ اور ٹاٹ پر بیٹھے بچوں نے استاد کے ساتھ فطرت اور ماحول سے بھی گیان پایا ۔ اسکول میں تربیت کیلئے پورا سماج موجود ہوتا تھا، اسکول آتے جاتے ، گلیوں سے گزرتے ، کھیلتے کودتے جہاں کوئی غلطی سرزد ہوتی ، آس پاس موجود لوگوں کی طرف سے سخت سرزنش ہوتی اور اس کا نہ بچے نہ ہی ان کے والدین برا مناتے کہ بچوںکی تربیت اور اخلاق کا خیال کرنا پورے سماج کی ذمہ داری سمجھنے کا رواج تھا ۔اس مجموعی ماحول اور ان اسکولوں سے فارغ التحصیل لوگوں کی شخصیت میں روایتی رکھ رکھائو ، برداشت ، چھوٹے بڑے کا لحاظ اور تعظیم کی قدریں رچ بس گئیں ۔شخصیت کے توازن میں بڑا کردار کھیلوں کا تھا ۔نوجوانوں کے وجود میں موجود طاقت انھیں اْڑنے اور دوڑنے پر اْکساتی ہے ، اس کا بہترین اظہار کھیلوں میں ہوتا ہے جہاں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ مقابلے کی فضا بھی ہوتی ہے ۔ہار یا جیت کی صورت میں خود پر قابو رکھنا اصل امتحان ہوتا ہے ۔کھیل کتھارسز کا وسیلہ بھی ہیں اور صحت کی علامت بھی۔اسپورٹس مین اسپرٹ بھی کھیلوں کی عطا کردہ خوبی ہے جو فرد کو میانہ روی ، برداشت اور دوسرے کی کامیابی کو تسلیم کرنے کا گْر سکھاتی ہے ۔پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن تعداد اور کارکردگی پر ہر فرد نالاں ہے مگر اسباب پر کوئی بات نہیں کرتا ، حکومت ، والدین اور اساتذہ کو سوچنا اور لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔کھیلوں میں خاطر خواہ ترقی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ریٹائرڈ افسران کو مختلف ایتھلیٹکس کا سربراہ بنانا بھی ہے۔ ان عہدوں پر مخصوص لوگوں کو نوازنے کی بجائے ماہر لوگوں کو کسی قاعدے کے تحت منتخب کرنا چاہئے۔
آج ہمارے ارد گرد عجب بدتہذیبی اور فاشزم کا دور دورہ ہے کوئی بھی دوسرے کو سننے اور برداشت کرنے کو تیار نہیں ، ملک کی آبادی میں اکثریت ایسے نوجوانوں کی ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں ، جن کے پاس روایتی ڈگریاں تو ہیں مگر ہْنر کوئی نہیں ، ان کی شخصیت میں عجیب ہٹ دھرمی سرایت کر چکی ہے۔وہ فارغ بیٹھے ہیں کیونکہ اْن کے پاس کرنے کو کوئی سرگرمی نہیں ، اس لئے اپنے غم وغصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے تمام حدود عبور کرجاتے ہیں ۔پاکستان صلاحیتوں سے مالا مال لوگوں کا ملک ہے ۔سب بچوں، ٹین ایجرز اور نوجوانوں کے لئے اسکول ، کالج میں اسپورٹس لازمی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ، ان کے نمبرز ہوں جو طالبعلم کھیلوں کی طرف خاص رحجان رکھتے ہوں ان پر بھرپور توجہ دی جائے ، تعلیمی اداروں میں دیسی کھیلوں اور دیگر ایتھلیٹکس کے مقابلے کرائے جائیں ،بہتر کارکردگی والے بچوں کو قومی سطح پر تربیتی اداروں میں بھیجا جائے۔ ہم نے کرکٹ کو اپنے اوپر فرض کر رکھا ہے جبکہ دیگر کھیلوں سے انسان کی شخصیت اور صحت پر زیادہ مثبت اثرہوتا ہے ،بند عمارتوں میں قائم پرائیویٹ اسکولوں کو کھیل کے میدان کے لئے پابند کیا جائے۔اسکول کالج سے آنے کے بعد اب بچوں اور نوجوانوں کا زیادہ تر وقت موبائل اور کمپیوٹر کے ساتھ گزرتا ہے ، عملی سرگرمی کم ہونے سے اْن کی جسمانی نشوونما اور صحت متاثر ہورہی ہے ، اس لئے اگروہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں سے جْڑیں گے تو یہ جْڑت انھیں چھٹیوں اور فارغ اوقات میں کمرے سے نکال کر میدان اور پارک میں لے جائے گی ، وہ کسی مقصد سے وابستہ ہو کر منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں گے پھر آج کے بچے اور نوجوان جب اسکول کالج میں مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے آپ کو منوائیں گے تو سڑکوں پر ون ویلنگ کرکے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔تمام صوبائی حکومتوں سے گزارش ہے کہ اسکولوں کالجوں میں اسپورٹس کو لازمی قرار دیں اور اس سلسلے میں کھیلوں کا استاد اور مطلوبہ سہولیات فراہم کریں ، بہت سے کھیلوں میں کچھ خرچ نہیں ہوتا جیسے دوڑنا، چھلانگ لگانا ، وزن اٹھانا ، کْودنا، تیراکی ، والی بال ، فٹ بال ، جوڈو کراٹے ، وغیرہ ۔اس طرح آئندہ نسل کو اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی طورپر صحت مندبنایا جاسکتا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تعلیمی ادارے ڈاکٹر صغرا صدف ردوپیش سپورٹس کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم: تضادستانی ڈکشنری!!
Next Article نصرت جاوید کا کالم : سوشل میڈیائی فدائیوں کے ریٹائرمنٹ کے مشورے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.