Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»اک نقطہ یار پڑھایا اے۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
ڈاکٹرصغراصدف

اک نقطہ یار پڑھایا اے۔۔ڈاکٹر صغرا صدف

ایڈیٹراگست 25, 201967 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بُلھے شاہ کی لفظالی میں نقطہ وہی اہمیت رکھتا ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ گویا بات معنی سے بھی آگے کی ہے۔ نقطے کی بات کر کے وہ سفر کو مختصر اور آسان کر دیتا ہے۔ بُلھے شاہ کی تمام شاعری کا مرکزی خیال نقطے کے گرد رقص کرتا ہے۔ کبھی نقطہ آغاز ہے اور کبھی انجام اور کبھی وہ پوری کائنات پر محیط ہو جاتا ہے کہ جس میں کئی جہان آباد ہیں۔ جس طرح دور سے دیکھنے پر زمین اور دیگر سیارے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نظر آتے ہیں مگر وہاں جائیں تو اندر کئی جزیرے، دریا، سمندر، پہاڑ اور طرح طرح کی مخلوق دکھائی دیتی ہے۔ بُلھے شاہ کا نقطہ بھی زمین کی مانند ہے۔ وہ تنوع کو تسلیم کرتا ہے مگر انسانوں میں فرق اور استحصال قبول نہیں۔ جب خالق ایک ہے تو تخلیق میں اعلیٰ ادنی، اُونچ نیچ، ذات پات کا کیا تذکرہ۔ نقطہ وحدت کا استعارہ ہے۔ اگرچہ یہ ایک ایسی اکائی ہے جسے مزید تقسیم نہیں کیا جا سکتا مگر کائنات کے نقطے کے اندر مختلف رنگوں، عقیدوں، نسلوں اور قوموں کے انسان بستے ہیں۔ ان میں کچھ افتخار، کچھ غرور اور کچھ اپنی ذات کے سحر میں کھوئے دنیا کو ہاتھ کی انگلی پر نچانے کے دعویٰ دار بھی ہیں اور کبھی ہر شے اور معاملے سے بے خبر سانس لے رہے ہیں۔ جس طرح خود بخود درخت اُگتے ہیں اور کسی دن آندھی یا آگ کا رزق بن جاتے ہیں۔ یہ بھی جنم سے قبر تک کا سفر طے کرتے ہیں۔ بُلھا انسان کی اِس بے خبری سے نالاں ہے۔ اِس لئے وہ اُس کے شعور کے دروازے پر دستک دے کر اُسے جنجھوڑتا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض سرانجام دے اور تنوع میں مشترک کو تلاش کرے۔ استحصال کرنے والے اور استعمال ہونے والے بھی کائنات کے اسی نقطے میں متحرک ہیں۔ نقطہ ٹھہرا ہوا ہے جامد ہے مگر اس کے اندر آباد دنیا میں ہل چل ہے۔ کم از کم جسمانی حرکت تو ہر جگہ لازم ہے مگر سوال یہ ہے کہ اس عظیم کائنات میں کتنے فیصد لوگ ہیں جو یار سے جڑے ہوتے ہیں۔ بُلھے شاہ نے جس ”یار“ کا ذکر کیا ہے وہ وسیع تر معنوں میں مُرشد سے لیکر حقیقت مطلق تک پھیلا ہوا ہے۔ یار کے سامنے سرنڈر کرنے سے سفر آغاز ہوتا ہے۔ محبت کا پہلا سبق نقطے سے شروع ہوتا ہے اور نفی کے مراحل سے گزرتے ہوئے نقطے پر ہی ختم ہوتا ہے۔ نقطہ توجہ کا ارتکاز بھی ہے، وحدت کی علامت بھی اور اک مِک ہو جانے والی ایسی کیفیت بھی جس میں دوئی کی گنجائش نہیں۔ بُلھے شاہ کا یار جس نکتے پر سوچ کو اُستوار کرتا ہے وہ وصل کا مقام ہے۔ جہاں ہر قسم کے اختلافات اور تعصبات مٹ جاتے ہیں۔ دل کا شیشہ اور سوچ کی حد اِس قدر شفاف ہو جاتی ہے کہ آلودگی لطافت میں ڈھل جاتی ہے۔


نقطے پر توجہ مرکوز کرنا اور اس کی حدود کو سمجھنا اشد ضروری ہے۔ اس کی موجودگی اور عدم موجودگی کیا معنی رکھتی ہے بلکہ معنی پر کس درجہ اثر انداز ہوتی ہے یہ جاننا بھی اہم ہے۔ بُلھے شاہ کے مطابق ع اور غ کی طرح انسانی صورتیں بھی ایک سی ہیں۔ نقطے کا فرق انھیں ممتاز کرتا ہے۔ جس کی فکر نقطے کا احاطہ کرے گی، اُس کے اندر شور برپا ہوگا۔ جس طرح دریا میں لہروں کا شور ہوتا ہے اور جس میں یہ نہیں ہوگا اس کی حیثیت مُردے کی سی ہوتی ہے۔ کائنات میں ایک کا حسن جلوہ گر ہے جس کے لشکارے مختلف صورتوں اور رنگوں میں جھلک رہے ہیں۔ جو اشیاء اور صورتوں میں اس کو ڈھونڈھ لے وہ وحدت میں ڈھل جاتا ہے۔ یہ جھلک دیکھنے والوں کو آپس میں جوڑتی جاتی ہے۔ جس آنکھ کو اُس کا جلوہ دکھائی دے جائے اُس کے لئے، ذات پات، طبقات اور تقسیم معدوم ہو جاتے ہیں۔ہمارا آج کا مسئلہ یہ ہے کہ آج کا اِنسان بہت تنہا ہے۔ باہر سے بھلے ایک ہجوم اس کے ارد گرد ہو مگر ڈگر سے ہٹ جانے کے باعث وہ اکیلا بھی ہے، خوف زدہ بھی ہے اور دُکھی بھی۔ اُس نے اپنے اندر اُس نقطے کو متحرک ہی نہیں کیا جو سمت درست رکھتا ہے۔ وہ بہت مصروف ہے۔ اُس کے پاس نہ اپنے لئے وقت ہے نہ یار کے لئے۔ اِس لئے اُس کی زندگی بے کیف اور بے مقصد ہے۔


برصغیر کے عظیم صوفی شاعر بابا بُلھے شاہ کے عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ بُلھے شاہ کا دربار آفاقی فکر کا علمدار ہے۔ اس لئے عرس کے موقع پر یہاں ہر مذہب کو ماننے والے اور مذہب سے بے گانے سب موجود ہوتے ہیں۔ بلھے شاہ سب کا ہے کیوں کہ وہ سب کی بات کرتا ہے۔ اس کی ذات میں کائنات رچی ہوئی ہے۔ اُس کے دِل کا آنگن اتنا وسیع ہے کہ اس میں بھانت بھانت کے لوگ خیمہ ڈالے سستا رہے ہیں۔ یہاں سے انہیں روحانی روشنی کے علاوہ ان تمام سوالات کے جوابات بھی مِلتے ہیں جو ازل سے انسان کے ذہن میں کُلبلاتے چلے آ رہے ہیں۔ خود بُلھے شاہ نے ایک عرصہ ”کی جاناں میں کون“ الاپتے ہوئے الجھنوں کے گرم کوئلوں پر ننگے پاؤں سفر کیا، عشق کی تال پر بے سُد ہو کر برسوں دھمال ڈالی تب حقیقت کھلی۔ پاؤں لہو لہان ہو گئے مگر منظر واضح ہوگیا۔ دھمال بھی نقطے تک رسائی کا عمل ہے۔ الف بھی بُلھے کا محبوب استعارہ ہے۔ جسے ایک کے معنی میں بھی سمجھا جاتا ہے۔ اِک رانجھے کی تلاش میں نکلنے والے ثالق کو اِک الف پڑھنے میں ہی سب نجات مضمر ہے۔ الف وہ کنجی ہے جو تمام خزانوں تک رسائی ممکن بناتی ہے۔ اگر یہ کُنجی ہمراہ نہ ہو تو عمر بھر ٹھوکریں کھاتے گزر جاتی ہے مگر صندوق کے اندر کیا معلوم نہیں ہو پاتا۔ الف باطن کی طرف سفر کا اشارہ بھی ہے اور بُلھے کے نزدیک اصل رہنمائی اور علم ظاہر کی بجائے باطنی رہنمائی سے ممکن ہے۔ تاہم ”اِک نقطہ یار پڑھایا ہے“ سے سفر آغاز کرنے والا بُلھا حقیقت کی منزلیں طے کرتے ہوئے معرفت کے اُس مقام تک پہنچ جاتا ہے جہاں اُسے ”اِک نقطے وچ گل مُکدی اے“ کا نتیجہ نظر آ جاتا ہے۔ یہاں وہ کسے حوالے کی بات نہیں کرتا نہ یار کے سبق کا تذکرہ چھیڑتا ہے بلکہ اپنے باطنی سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کرتا ہے۔ یار نے اُسے جس راہ پر ڈالا تھا اُس کا انجام بھی نقطہ ہی ہے۔ وہ اپنے تجربے کے بنیاد پر دوسروں کو یہ کہتا ہے کہ ظاہریت پرستوں کے بچھائے جالوں میں اُلجھ کر پریشان اور منتشر ہونے کے بجائے نقطے کا دامن تھام لو پھر منزل آسان ہوجائے گی۔
پَھڑ نقطہ چھوڑ حساباں نوں
کر دُور کُفر دیاں باباں نوں
لاہ دوزخ گور عذاباں نوں
کر صاف دِلے دیاں خواباں نوں
گَل ایسے گھر وِچ ڈُھکدی اے
اِک نُقطے وچ گل مُکدی اے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بُلھے شاہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوارث میر انڈر پاس ۔ چاپلوسی اورانتقام کی کہانی ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
Next Article کشمیر کہانی …(14)۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلھا کی جاناں میں کون؟” : عظیم صوفی شاعر اور آگہی کا سفر : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

نومبر 5, 2025

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : بلھے شاہ کا قصور

ستمبر 2, 2024

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : اخوت یونیورسٹی کی انفرادیت

اپریل 8, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.