Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

ایڈیٹرجولائی 15, 202421 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حق و باطل کے معرکے میں حق کے سرخرو ہونے کا مہینہ ہے ، پیغام بڑا مختصر ہے کہ حق اور سچ کے رستے سے کبھی ادھر اْدھر نہیں ہونا چاہیے ، ہر حالت میں نتیجے کی پروا کئے بغیر حق قول و فعل میں نظر آنا چاہیے ۔باطل کو رائج کرنے میں خاموش رہ کر مددگار بننے کی بجائے سب کچھ نثار کر کے نظریے کی حفاظت کرنی چاہیے ، زندگی تو ختم ہونے والی ہے ، نظریہ اگر سمجھوتے ، دنیاداری ، مفاد پرستی اور خوف کی بھینٹ چڑھ جائےتو معاشرے میں غیرانسانی اور باطل روئیے اور روایتیں جنم لینے لگتی ہیں جو دنیا کی خوبصورتی کو گہنانے اور روحوں کو مضمحل کرنے لگتی ہیں ۔ مجھے لگتا ہے ہمیں کسی وقت رک کر اپنے لفظوں ،سوچ اور عمل کا موازنہ کرنا چاہیے ۔دیکھنا چاہیے کہ جن سنہری اصولوں کی پاسداری کا عہد کرتے رہتے ہیں وہ ہماری عملی زندگی میں ہمارے ہمراہ ہیں یا الماری میں سجے ہیں ،یہ کام عالمگیر سچائیوں کے ضابطے کی کتاب میں رقم اصولوں سے مطابقت اور مخالفت پر نشان لگا کر بھی کیا جا سکتا ہے ۔اس کے بعد آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی آنکھوں کو غور سے دیکھیں ، اپنے چہرے پر پھیلی بے چینی یا گہرے اطمینان کا تاثر تلاش کریں ، آپ کا اصل آپ کے سامنے آجائے گا ، اگر معاملات متضاد ہوں تو اسی وقت محاسبے کا تہیہ کرلیں زندگی سنور جائے گی ۔پسند ناپسند کو ایک طرف رکھ کر عالمی سچائی کو اوڑھ لیں ، کمپیوٹر جس انسان کی ایجاد ہے وہ اپنے وجود میں پہلے سے موجود سسٹم کو وقت کی زبان اور رفتار کے مطابق بہتر ڈھال سکتا ہے ، خیر کو متحرک اور شر کو خاموش کرکے واقعتاً نیک اور مثبت زندگی جی سکتا ہے ۔لیکن کنٹرول والا بٹن اس کی رسائی میں ہونا چاہیے ، کسی اور کے ہاتھ میں نہیں،جب انسان اپنے نظام سے کٹ جاتا ہے تو دوسروں کا محتاج ہوتا جاتا ہے ۔غور کریں اس وقت ہم بحیثیت قوم شدید محتاجی اور غلامی کے کربناک دور سے گْزر رہے ہیں، حْب الوطنی کے دعویدار سامان پیک کر کے اْڑنے کو بے تاب ، جہاں سخت اور ناپسندیدہ کام کرلیں گے مگر اپنی زمین میں چھپے موتی تلاشنے کے لئے ہل نہیں بنائیں گے ۔ شاید مائیں مٹی سے جڑت اور اپنائیت کی گْڑھتی دینا بھول گئیں یا تربیت میں کوتاہی ہوگئی ۔ایک نسل ٹریک سے ہٹی تو پھر سب ایسے ہجوم کا حصہ بنتے گئے جہاںمادیت کا راج ہے ، قدریں اور اصول ثانوی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اب ہم دنیا میں ایک ایسی قوم کے طور پر متعارف ہو چکے ہیں جن کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ جہاں جہالت کو پروان چڑھانے کی کھلی اجازت ہے ، لوگوں نے عقیدے ، علاقے اور زبان کے خیمے تلے مختلف ریاستیں قائم کر رکھی ہیں ، نوجوان نئے علوم سے بہرہ ور ہو کر تحقیق و ایجادات کرنے کی بجائے نئے صوبے اور الگ ملک بنانے کی تگ و دو میں بھٹک رہے ہیں ، زیادہ تر لوگ فارغ ہیں اس لئے دوسروں کو برابھلا کہنے کو کام سمجھ کر کرتے ہیں ، حق و باطل کے معرکے سے ہر شخص نے اپنے لئے حسین رضی اللہ عنہ اور مخالف کے لئے یزید کا کردار منتخب کر رکھا ہے ۔مخالفت برداشت کرنے کا رواج ہی نہیں ، ہجوم کی حکمرانی کا رواج ہے وہ بھرے بازار میں کسی نہتے کو قتل کرنا ، املاک جلانا ، رستے بلاک ، ہسپتال بند کرانا چاہے تو کوئی ان کے لئے رکاوٹ نہیں بن سکتا ، ہر گھڑی کسی نہ کسی کے ہاتھوں یرغمال رہنے اور سمجھوتے کرنے والی ریاست ماں کھڑکی سے سب دیکھ رہی ہے مگر کسی کو روک نہیں سکتی ۔ وہ صرف مالدار ملکوں سے قرض کے حصول اور بجلی پانی کے بلوں کی وصولی پر مامور ہے۔لوگوں کی تفریح اور دھیان باندھے رکھنےکے لئے اعلیٰ سرکس مختلف کرتب دکھاتا سب کو حیران کرتا رہتا ہے۔بڑا دیالو ہے کسی کو مایوس نہیں ہونے دیتا ، بہرحال ہم حق پر بات کر رہے تھے تو اس حوالے سے یہ غزل پڑھیں ، شاعر کلیم عاجز نے محبوبیت کا رنگ اوڑھے شکووں بھری یہ غزل 15 اگست 1975 کو دلی میں وزیراعظم اندرا گاندھی کے سامنے پڑھی ۔ہم بھی یہ غزل اْن کے لئے سمجھ لیتے ہیںجو ازل سے محبوبیت کے درجے پر فائز ہیں اور ہمارے شکوے کا بالکل برا نہیں مناتے ۔
میرے ہی لہو پر گزر اوقات کرو ہو
مجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو
دن ایک ستم ایک ستم رات کرو ہو
وہ دوست ہو دشمن کو بھی تم مات کرو ہو
ہم خاک نشیں تم سخن آرائے سر بام
پاس آ کے ملو دور سے کیا بات کرو ہو
ہم کو جو ملا ہے وہ تمہی سے تو ملا ہے
ہم اور بھلا دیں تمہیں کیا بات کرو ہو
یوں تو کبھی منہ پھیر کے دیکھو بھی نہیں ہو
جب وقت پڑے ہے تو مدارات کرو ہو
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
بکنے بھی دو عاجزکو جو بولے ہے بکے ہے
دیوانہ ہے دیوانے سے کیا بات کرو ہو
(بشکریہروزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر صغرا صدف کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : پنجابی جیالا بنام صدر زرداری !!
Next Article آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، پاکستان اسٹاک تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.