Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : جہیز کی کہانی!
تازہ ترین

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : جہیز کی کہانی!

رضی الدین رضیدسمبر 26, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شادی کے بعد پہلا گھر شافی ہسپتال کی چھت پہ بنانے کا ارادہ تو کر لیا۔ لیکن سامنے ایک اور مشکل منہ کھولے کھڑی تھی۔دیکھیے صاحب اگر ہماری کہانیوں میں ہر موڑ پہ ایک اور کہانی جھانکتی ہوئی نہ ملے ہو تو کیا خاک مزا آئے!
بہت برسوں سے ہم نے یہ سوچ رکھا تھا کہ جب بھی شادی کا موقع آیا ہم روایتی قسم کا جہیز نہیں لیں گے۔ بات طے ہونے کے بعد جب ہم نے اس بات کا اظہار کیا تو امی ابا پریشان ہو گئے، یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم کیسے خالی ہاتھ تمہیں بھیجیں؟ ہم ہر گز خالی ہاتھ نہیں ہیں۔ ہمارے ہاتھوں میں ایک بھاری بھرکم ڈگری ہے جو ہر چیز پہ بھاری ہے۔ ہم نے کہا۔
بیٹا لوگ کیا کہیں گے؟ امی نے جواب دیا۔
لوگوں کی تو ہم نے کبھی پروا ہی نہیں کی۔ ہم نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا۔
اور سسرال والے؟ باجی متفکر تھیں۔
انہیں ہم کہہ دیں گے کہ ساری چیزیں ہم خود بنائیں گے۔
اگر انہوں نے تمہیں باتیں سنائیں تو؟ باجی بدستور مصر۔
ارے واہ۔ ڈاکٹر بہو کو بات کرنا آسان ہے کیا؟ ہم نے منہ بناتے ہوئے کہا۔
خوب بحثا بحثی ہوئی اور ہم نے کسی کی نہ چلنے دی۔ آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ جو تحائف ملیں گے وہ ساتھ جائیں گے اور کچھ بنیادی چیزیں، کم سے کم قیمت میں۔
ہم نے کچھ اعلان کیے جو یوں تھے :
شادی کے لیے کوئی ہال، میس یا ہوٹل بک نہیں ہو گا۔ گھر کے سامنے والے گراؤنڈ میں روایتی ٹینٹ لگوا کر دیگیں پکوا لیں گے۔ پہلا اعلان۔
اور جو تمہاری سہیلیاں وغیرہ آئیں گی۔ کسی نے سوال کیا۔
سہیلیوں نے ہماری شادی پہ ہر حال میں آنا ہے چاہے وہ جنگل میں ہو یا صحرا میں۔ بے نیازی عروج پہ تھی۔
چلیے جناب طے ہو گیا۔
مووی نہیں بنے گی۔ ایویں ای خواہ مخواہ کا خرچہ۔ دوسرا اعلان۔
سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے کہ پورے گھر میں ہماری جان نکلتی تھی اگر کسی موقعے پہ تصویر اور مووی نہ بنائی جائے۔
لیکن وہ تو یادگار ہو گی نا۔ یاددہانی کروائی گئی۔
لڑکے والے لے کر آئیں گے نا۔ ہم نے آپ ہی آپ فرض کر لیا۔
زیور میں ہم چار ساڑھے چار تولے کا سیٹ لیں گے بس۔ تیسرا اعلان۔ یاد رہے کہ سونا ساڑھے تین ہزار روپے تولہ تھا۔
فرنیچر میں بیڈروم سیٹ بنوا لیتے ہیں۔ صلاح آئی۔
ہم نے کچھ دیر کے لئے سوچا۔ لکڑی کا تو کافی مہنگا ہو جائے گا۔ کچھ اور کرنا چاہیے۔ کیا کریں؟ کیا کریں؟ ارے ہاں داتا دربار کے باہر کین کا فرنیچر ملتا ہے نا وہ لے لیں گے ایک کمرے کے لیے۔ چوتھا اعلان۔
کیا کین کا بیڈ اور ڈریسنگ ٹیبل ملتی ہے؟ ایک اور سوال آیا۔
نہیں ملتی ہو گی تو آرڈر پہ بنوا لیں گے۔ ناممکنات کے متعلق کیوں سوچیں؟
شادی کا جوڑا؟
بارات پہ وہ لوگ لا رہے ہیں، ہمیں ولیمے کا بنوانا ہے۔ کسی کا اچھا سا دیکھ کر کاپی کروا لیں گے۔ پانچواں اعلان۔
( اور یہ داستان ہم لکھ چکے ہیں کہ کیسے پینوراما کی ڈیزائنر شاپ سیٹھ کا جوڑا ہم نے سستے داموں انارکلی سے بنوایا )
اچھا اب تحائف کی فہرست بنا لیتے ہیں :
فریج۔ آپا
کمبل۔ کوثر باجی
ڈنر سیٹ پلاسٹک
ٹوسٹر
تھرموس
وال کلاک
چائے کی پیالیاں
فوٹو فریم
کچھ جوڑے کپڑے
سونے کی انگوٹھی۔ فرزانہ
سونے کی انگوٹھی۔ قمر
سونے کے ٹاپس۔ فرحت
امی ابا سخت فکرمند۔ ایسا کیسے چلے گا؟
اچھا بہت سے لوگوں نے تحفتا پیسے بھی تو دیے ہیں تو چلو ٹی وی خرید دیتے ہیں۔
سب سے چھوٹا خریدیں تاکہ دیے گئے پیسوں میں آ جائے۔ سولہ انچ ٹی وی سے ہم نے آگے بڑھنے نہیں دیا۔ اس کی قیمت تھی دس ہزار۔ سو نقد تحفہ دینے والوں کے نام ٹی وی ہوا۔امی نے چوری چوری چار رضائیاں، دو گدے، دو تکیے، دو بیڈ شیٹس، کچھ کھیس بھی رکھ دیے۔ گلگت سے ایک چھوٹا ڈنر سیٹ گھر کے لیے منگوایا گیا تھا، وہ بھی شامل کر لیا اور ان سب کو رکھنے کے لیے ایک جستی پیٹی۔
لیں ہو گیا جہیز تیار۔ اب ہم لاہور چلتے ہیں تاکہ کین کا فرنیچر خرید سکیں۔
اتنی دیر میں آپ اس سے لطف اُٹھائیے۔

( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جہیز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسانحہ 9 مئی : فوجی عدالت نے مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت، ریٹائرڈ بریگیڈیئر بھی شامل
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : یہ دنیا مگر بہت ظالم ہے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ذہنی اور فکری آزادی کہاں تلاش کریں؟ ۔۔ کشور ناہید

نومبر 25, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.