Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جنرل باجوہ نوے روز میں انتخابات کا وعدہ پورا کریں : ریٹائرڈ فوجیوں کا مطالبہ
اہم خبریں

جنرل باجوہ نوے روز میں انتخابات کا وعدہ پورا کریں : ریٹائرڈ فوجیوں کا مطالبہ

ایڈیٹرجون 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : پاکستان میں ریٹائرڈ فوجی اور سول افسران کی ایک تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے بعد ایک ملاقات میں بڑے واضح الفاظ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے ملک میں نوے دن کے اندر انتخابات کرا دیں گے۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر کھلے آسمان تلے ‘ویٹرن آف پاکستان’ نامی تنظیم نے ایک پریس کانفرنس میں جس کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھی جا رہی ہے اس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوچھا گیا کہ ان کا ‘نوے دن کا وعدہ کدھر گیا۔’ویٹرن آف پاکستان کی جانب سے جنرل باجوہ کو ان کا وعدہ یاد دلانے کے علاوہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ واشنگٹن سے موصول ہونے والے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے تاکہ اس بات کو ثابت کیا جا سکے کہ اس میں پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے کہ نہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے سابق بریگیڈیر اور مصنف میاں محمود نے میگا فون پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب حالات خراب ہونا شروع ہوئے تو ہماری ایک ٹیم نے جنرل باجوہ سے ملاقات کی جس میں ملک کے بگڑتے ہوئے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔انھوں نے کہا کہ یہ وفد ریٹائرڈ جنرل علی قلی خان کی قیادت میں ملا تھا جس میں ریٹائرڈ ایڈمرل تسلیم ایس جے اور ایئر وائس مارشل مسعود بھی شامل تھے۔
امریکہ سے پاکستان کو لاحق مبینہ خطرات پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے جو خطرات ہیں وہ کوئی ’ڈھکی چھپی بات نہیں‘ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت سابق فوجی انھوں نے بہت سی ایسی امریکی رپورٹس پڑھی ہیں جن میں ان خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ’فرق صرف اتنا ہے یہ خدشات اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں اور ان پر عمل کیا جا رہا ہے۔‘
میاں محمود نے کہا کہ ان کے خیال میں اس وقت امریکہ کی طرف سے شدید ترین خطرات لاحق ہیں اور وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کو اس کا ادراک کرنا چاہیے اور تمام احتیاطی اقدامات کرنے چاہییں تاکہ اس صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔
مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی تنظیم کا دوسرا بڑا مطالبہ ہے اور اس سے پہلے دیگر لوگوں کی طرف سے بھی یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اس خط کی تفصیل پر غور کریں اور یہ فیصلہ کریں کہ یہ لیٹر یہ پاکستان کے لیے دھمکی ہے یا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر یہ خط تھریٹ (خطرہ) ہے تو یہ سب کا ‘ہمارا بحثیت سابق فوجی افسران کے’ فوج کا بحثیت ایک مسلح افواج کے ادارے کے اور فوج کے سربراہ سب کا فرض ہے اس خطرے کا نوٹس لیں اور جو بھی ہمیں کرنا ہے اس ملک کی سلامتی کی حفاظت کے لیے وہ ہم کریں۔’
میاں محمود نے ملک کے موجودہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر شدید تنقید کی اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی طرف سے دو جنگوں میں شرکت کر چکے ہیں اور ان کی دانست میں یہ ملک کی بقا کے لیے یہ تیسری جنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ملک کا دشمن اس وقت رانا ثناء اللہ ہے۔ اس صورت حال کو جسے انہوں نے تیسری جنگ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں وہ ملک دشمنوں کی واضح طور پر نشاندہی کر دینا چاہتے ہیں اور’ہم رانا ثناء اللہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تم ملک کو تباہ کرنے میں جو کردار ادا کرنا چاہتے ہو ہم اس کو ناکام بنا دیں گے۔‘
انھوں نے موجوہ حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک ووٹ سے اقتدار میں آئے ہیں اور انھوں نے ناجائز طور پر ملک کا اقتدار سنبھالا ہوا ہے۔
پریس کانفرنس جو کھلے آسمان تلے کرائی گئی اس میں بڑی تعداد میں اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین موجود تھے جو گاہے بگاہے ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی بلند کرتے رہے۔’
میاں محمود نے کہا کہ وہ اس بات کا برملا اظہار کرنا چاہتے ہیں کون کون سی بیرونی طاقتیں نے یہ حکومت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کون کون سے اندرونی عناصر تھے جنھوں نے بیرونی طاقتوں کی مدد کی اس حکومت کو بنانے میں۔بریگیڈیر میاں محمود نے کہا کہ وہ 23 مارچ 1940 میں دس سال کے تھے جب انھوں نے منٹو پارک میں اس اجلاس میں شرکت کی جہاں ’قائد اعظم محمد علی جناح نے قرار داد پاکستان کی منظور دی تھی۔‘
خیال رہے کہ میاں محمود نے 1947 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور وہ پاکستان ملڑی اکیڈمی سے کمیشن حاصل کرنے والے پہلے بیچ میں شامل تھے۔
محمود خان نے کہا کہ پاکستان جن مراحل سے گزرا ہے وہ سب انہوں نے دیکھے ہیں۔ سابق فوجی آمر جنرل ایوب کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ کیسے ایوب خان نے ملکی کی خودمختاری امریکہ کو بیچی تھی اور پشاور میں امریکہ کو ہوائی اڈا بنانے کی اجازت دی۔ اس دن سے آج تک یہ ملک امریکہ کے زیرِنگیں رہا۔’
انھوں نے کہا کہ ’اب وقت آ گیا ہے جب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں امریکہ زیر نگیں رہنا ہے یا باعزت قوم کے طور پر اپنا مقام حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے جنگ یا دشمنی کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔’امریکہ کے ساتھ دوستی کے جو تعلقات پہلے تھے وہ ہم قائم رکھنا چاہتے ہیں مگر امریکہ کو اس کا احساس کرنا پڑے گا کہ پاکستان کی اندرونی خودمختاری پر ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظفر آہیر کا اختصاریہ : مقبوضہ کشمیر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی
Next Article اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.