Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پرومیتھیوز کے خطوط
فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پرومیتھیوز کے خطوط

ایڈیٹرجون 26, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
farooq adil
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل سے مجھے آغا اقرار ہارون کی یاد آئی۔ آغا اقرار صحافی ہیں اور لاہوریے۔ بات یہیں رک نہیں جاتی۔ تاریخ صحافت پڑھتے ہوئے پیسہ اخبار کا ذکر نہ آئے۔ یہ ممکن نہیں۔
انار کلی بازار کی پیسہ اخبار اسٹریٹ دیکھ رکھی تھی، اس لیے استاد مکرم پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود نے جب اس اخبار کا ذکر چھیڑا تو اس میں میری دل چسپی ساتھیوں سے بڑھ کر تھی۔ دلچسپی کی وجہ انار کلی بازار کی بھید بھری گلیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ اخبار کے اس نام میں بڑی کشش تھی۔ کسی زمانے میں؛ میں سوچا کرتا تھا کہ کسی اخبار کا نام’’اخبار‘‘بھی تو ہونا چاہیے۔
یوں اخبار مانگنے والوں کو اخبار مل جائے۔ یہ ’’ پیسہ اخبار ‘‘ بھی اسی قسم کا نام تھا۔ تو بات یہ ہے کہ ہمارے آغا اقرار اسی پیسہ اخبار کے بانی منشی محبوب عالم مرحوم کے خاندان سے ہیں، یوں سمجھ لیجیے کہ پڑنواسے یا لکڑ نواسے وغیرہ ہوں گے۔
منشی محبوب عالم کیا تھے؟ یہ سمجھنے کے لیے موجودہ دور سے ہمیں شاید کوئی ایک مثال بھی میسر نہ آسکے۔ ماضی سے مثال مل سکتی ہے جیسے عنایت اللہ مرحوم ۔ ایک پیسے کی قیمت میں ملنے والا یہ اخبار 1887 میں جاری ہوا، اس زمانے میں اس کے صفحات کی تعداد آٹھ تھی۔
ان آٹھ صفحات کی اہمیت کیا ہے؟ سن ساٹھ اور ستر کی دہائی میں پاکستان میں شایع ہونے والے بعض بڑے اخبارات کے صفحات کی تعداد چھ اور بعض کی چار ہوا کرتی تھی۔
استاد محترم نے بتایا کہ منشی صاحب مرحوم بڑے زرخیز ذہن کے مالک تھے، نئے نئے تجربات کیا کرتے اور قارئین کی دل چسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اخبار میں نئے موضوعات بھی متعارف کراتے۔ یہ منشی محبوب عالم ہی تھے جنھوں نے سب سے پہلے بچوں کا اخبار شایع کیا پھر خواتین کا۔ پیسہ اخبار پر اگر ڈھنگ سے کوئی تحقیق ہو جائے تو لوگوں کی سمجھ میں آئے کہ اخبار نکالا کیسے جاتا ہے اور چلایا کیسے جاتا ہے۔
اصل میں کہنا یہ ہے کہ آغا اقرار یعنی ہمارے اس دوست نے کئی زمانے بیت جانے کے بعد ایک بار پھر اسی طرح کا ایک کام کر ڈالا ہے جیسے کام ان کے بزرگ منشی صاحب مرحوم کیا کرتے تھے۔ آغا اقرار نے ایک کتاب لکھی ہے:
‘How Does Superclass Rule Nations? A Case Study from Pakistan’
کتاب کا نام جناتی ہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ناموں کا معاملہ عجیب ہوتا ہے ، ہم لوگ زیادہ سے زیادہ وضاحت کے چکر میں کبھی کبھی اسے مشکل بھی بنا دیتے ہیں جیسے آ کیس اسٹڈی فرام پاکستان جیسے الفاظ سے لگتا ہے کہ جیسے یہ ایم فل پی ایچ ڈی کا کوئی مقالہ ہو۔ ایسا نہیں ہے کہ آغا اقرار نے تحقیق نہیں کی، بالکل کی ہے لیکن مقالہ لکھنے والے محقق اور ادیب کی تحقیق میں زمیں آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
مختار مسعود میناروں پر تحقیق کریں تو سنگ و خشت کی عمارات کا تذکرہ، نظریات کے تڑکے کے ساتھ تحریر کو ادب عالیہ کے منصب پر فائز کر دیتا ہے۔ کچھ ایسا معاملہ ہی آغا اقرار کا بھی ہے، اچھا ہوتا کہ وہ اتنا جناتی نام رکھنے کے بجائے اختصار سے کام لیتے اور کتاب کا نام رکھتے: ’’پرومیتھیوز کے خطوط ۔‘‘
یہ پرومیتھیوز کون تھا؟ ممکن ہے کہ ہمارے جیسے اردو میڈیم نہ جانتے ہوں لیکن صاحبان مطالعہ جانتے ہیں کہ یہ یونانی مائیتھالوجی کا ایک بڑا دلچسپ کردار ہے جو روشنی چرانے کے ’’ جرم‘‘ پر فخر کیا کرتا اور اپنے سماج کے اندھیروں میں دیا جلا کر اپنے حصے کا فرض ادا کیا کرتا۔ آغا نے بھی یہی کام کیا ہے لیکن روشنی چرانے والے پرومیتھیوز کے قلم سے۔
مرحوم و مغفور عارف نظامی نے پاکستان ٹوڈے نکالا تو ان کی نگاہ میں اس وقت کا یہ نوجوان بھی آیا اور انھوں نے اس سے کہا کہ یار، یہ اخبار تمھارا ہے، تم اس میں لکھو اور کھل کر لکھو۔ یہ بات نوجوان کے دل میں ترازو ہو گئی اور اس نے سوچا کہ اگر عارف نظامی جیسا شخص ان پر اعتماد کر رہا ہے تو پھر کچھ ایسا کام کرنا چاہیے جس پر انھیں بھی فخر ہو اور وہ خودبھی اطمینان محسوس کر سکیں۔
اقرار کے ذہن میں پیدا ہونے والی یہ کشمکش دراصل ایک تحقیقی صحافی اور ادیب کا ذہن لے کر پیدا ہونے والے شخص کے درمیان تھی۔ اس کشمکش کا فایدہ یہ ہوا کہ ایک ایسی تحریر وجود میں آ گئی جسے صحافت کے پیمانے پر پرکھیں تو یہ ایک سنجیدہ صحافی کی تحقیق ہے اور اگر ادیب کی نگاہ سے دیکھیں تو سیدھا سیدھا ادب ہے۔اگر یہ گنتی کا معاملہ ہو تو کہا جاسکتا ہے، اقرار اپنے دامن میں اس وقت چالیس سچائیاں چھپائے بیٹھے ہیں۔
ان میں ایک سچائی تو وہی ہے جس کا ذکر ابتدا میں ہوا یعنی سینیٹروں یا عوامی نمایندوں کی مراعات۔ اقرار نے جب کبھی اس موضوع پر لکھا ہو گا، یقیناً ہمارے عوامی نمایندوں نے اپنی مراعات میں اضافے میں اسی قسم کی کوئی حماقت کی ہوگی جیسی اب چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کے ضمن میں ہوئی ہے۔
اس پر اقرار کے ذہن میں یہ الجھن پیدا ہوئی کہ یہ درست ہے کہ عوامی نمایندے اگر اپنی مصروفیات اور کاروبار کو چھوڑ چھاڑ کر ایوان نمایندگان میں بیٹھ کر قوم کی خدمت کرتے ہیں اور قوم ان کے گزر بسر کا انتظام کرتی ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں لیکن یہ بھی تو جاننا چاہیے کہ ماضی میں ایسی کیا روایت رہی ہے؟ اس پر پرومیتھیوز نے انھیں جو خط لکھا، حیرت انگیز تھا۔ اس نے بتایا کہ یونانی سینیٹر مختلف لوگ تھے، وہ اپنے اخراجات کا بوجھ اپنی قوم پر نہیں ڈالتے تھے بلکہ وہ اپنی دولت سے قوم کی زندگی کو آسان بناتے تھے۔
یہ کتاب ہمیں صرف یہی ایک کہانی نہیں سناتی، بے شمار کہانیاں سناتی ہے۔ ہم ان دنوں gated سوسائٹیوں کے فریب میں مبتلا ہیں۔ gated سوسائٹی کے ساتھ ایک علت جدید ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھی ہمارے یہاں پیدا ہوئی، یہ بھی ایک نفسیاتی اور اقتصادی رجحان ہے۔
اس رجحان نے ماضی میں کیا جوسو کیا لیکن آج کی حقیقت یہ ہے کہ یہ عارضہ ہماری 47 فیصد زرعی اراضی کھا چکا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ، زرعی اراضی کو سنگ و خشت کے جہان میں بدل کر ہم کیسے خوش حال بن سکتے ہیں؟ یہ کہانی بھی اقرار نے اپنے کردار کی زبانی ہمیں سنا دی ہے۔
آج ہمارا دیس جن آزاروں میں مبتلا ہے، ان کی تعداد یقیناً چالیس نہیں ہوگی، اس سے کچھ زیادہ ہی ہوگی لیکن جاننے کو یہ چالیس کہانیاں بھی بہت ہیں جن کے بارے میں اقرار کے استاد غلام باغ والے مرزا اطہر بیگ کا کہنا ہے کہ یار، تم نے پچاس ہزار الفاظ میں عجب کمال کر ڈالا ہے۔
آغا اقرار کا یہ کمال انگریزی میں ہے اور نیٹ پر دستیاب ہے جسے طلب ہے، وہ کنوئیں پر جا پہنچے اور پیاس بجھالے لیکن میں نے مصنف سے کہہ دیا ہے کہ اگر تم نے اس کتاب کا اردو ترجمہ نہ کیا اور کتابی شکل میں بھی اشاعت کا اہتمام بھی نہ کیا تو میری نظر میں یہ جرم قابل دست اندازی پولیس ہوگا۔
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:موجودہ حکومت اور گزشتہ کئی دہائیوں کا بوجھ
Next Article فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.