Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»سیلاب ، سیاست ، استحصال اور ’ اللہ کی رضا ‘ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
ڈاکٹر علی شاذف

سیلاب ، سیاست ، استحصال اور ’ اللہ کی رضا ‘ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

ایڈیٹرستمبر 15, 202555 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
child and mother in flood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں جانتا ہوں کہ ہم انفرادی کوششوں سے موجودہ استحصالی نظام کو نہیں بدل سکتے۔ ظلم کا یہ نظام گہری اور مضبوط جڑیں رکھتا ہے۔ قومیت، حب الوطنی اور مذہب کو اس نظام کی نشوونما کے لیے طاقتور کھاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نظام محنت کشوں کو طبقاتی بنیادوں پر اکٹھا ہونے سے روکتا ہے۔ مجھ سمیت بہت سے لوگ سالہا سال سے مزدور طبقے کو ایک کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر کو اس محاذ پر ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا ہے۔ اپنی عمر کے اس حصے میں آ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مجھے نظام بدلنے کی جدوجہد ملتوی کر کے صرف اور صرف اس کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔ مجھے یہ ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہئے، اپنے مشاہدات کو لکھنا چاہیے اور ان کی تصویر کشی کر کے عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے۔ عوام اپنی قسمت کے فیصلے صرف اور صرف اپنی مرضی سے ہی کر سکتے ہیں۔ ہم صرف طبقاتی تقسیم کی سفاک حقیقت کو ان کے سامنے بےنقاب کر سکتے ہیں اور یہی ہمارا کام ہونا چاہیے۔

موجودہ سیلاب پنجاب میں تباہیاں پھیلا رہا ہے۔ میں نے معروف ترقی پسند سماجی کارکن ، طبیب اور سیاستدان ڈاکٹر عالیہ حیدر کی سیلاب زدگان کو طبی امداد فراہم کرنے کی تحریک اپنے احساس جرم کو مٹانے، اللہ کی رضا حاصل کرنے یا جذبہء حب الوطنی سے سرشار ہو کر جوائن نہیں کی۔ مذہبی دوست مجھے "اللہ آپ کے کارخیر کو قبول فرمائے” کے پرخلوص پیغامات بھیجے ہیں۔ میں ان کا ممنون ہوں مگر یہ میرا مقصد نہیں ہے۔ میرا مقصد ریاستی جبر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا اور اسے تجسیم تحریر میں لانا ہے۔
12 ستمبر سے 14 ستمبر 2025 تک ہم نے چناب نگر، بھروانہ اور جھنگ میں پانچ میڈیکل کیمپس لگائے۔ اس دوران ہم نے 5000 کے قریب مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ادویات فراہم کیں۔ بھروانہ کا دورہ میرے اور ڈاکٹر عالیہ کے لیے ناخوشگوار رہا۔ ہمارے میڈیکل کیمپس کو مقامی ممبر صوبائی اسمبلی نے ہائی جیک کرنے اور انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ایم پی اے کے بڑے بھائی نے ہماری ٹیم سے ملاقات کی تو کچھ ہی دیر میں انہوں نے محنت کشوں کے بارے میں اپنے مکروہ خیالات کا اظہار کر کے ماحول کو ناخوشگوار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدترین سیلاب کی تباہ کاری کے باوجود ان کے حلقے کے عوام خوشحال ہیں۔ ان کے مطابق ان لوگوں کے پاس تمام وسائل اور سہولیات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ لٹے پٹے ہونے کی اداکاری کرتے ہیں اور حکومت اور فلاحی تنظیموں سے امداد بٹورتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہمیں اپنے ڈیرے پر ہی کیمپ کرنے پر مجبور کیا۔ وہ علاقے کی معزز شخصیت ہیں اور اسی لیے ہماری ٹیم نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ ہمارا مقصد ان کے ذریعے سیلاب زدگان تک پہنچنا تھا لیکن ان کے ارادے الگ تھے۔ ان کے ڈیرے پر میڈیکل کیمپ کرتے ہوئے ہمیں اندازہ ہو چکا تھا کہ وہ ہمارے کیمپ سے سیاسی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے ہمیں یہ تاثر دیا کہ ہم ایم پی اے صاحب کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بھوانہ کا دوسرا میڈیکل کیمپ ہم نے ایک امام بارگاہ میں کیا۔ وہاں ایم پی اے صاحب کے حامی متولیوں نے عوام سے باقاعدہ ایم پی اے کے لیے ووٹ مانگے۔ یہ منظر میرے لیے بےحد تکلیف دہ تھا۔ متولیوں اور ایم پی اے کے حامیوں نے کیمپ کو منظم کرنے میں ہمارا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے ہم سب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محنت کش عوام کی ایک بہت بڑی تعداد کیمپ پر امڈ آئی۔ یہ اب تک کا ہمارا سب سے بڑا کیمپ تھا۔ ہمیں واضح طور پر اندازہ ہو چکا تھا کہ وہاں کی مقامی سیاسی قیادت اور صوبائی حکومت عوام کو امداد فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ غریب عوام کا وہ جم غفیر شدید ترین بدحالی کا شکار تھا۔ یہ مقامی قیادت کے دعوے کے بالکل برعکس تھا۔ وہ لوگ نہ تو خوشحال تھے اور نہ اداکار۔ وہ مظلوم تھے اور ان پر ظلم کرنے والے ہمارے ذریعے انہیں یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ ان کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ بہت فحش طرز عمل تھا۔ ہم اپنے کیمپس مقامی معززین کی مدد ہی سے منعقد کرتے ہیں اور اکثر اوقات ہمارے ساتھ تعاون ہی کیا جاتا ہے لیکن بھروانہ کے معززین نے کھل کر اپنی اصلیت دکھائی جو ہمارے لیے سیلاب کی اصل صورتحال کا اندازہ کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔

ہم میں سے کچھ سماجی کارکن اللہ کی رضا کے لیے، کچھ مریضوں سےبسیکھنے کے لیے، اور کچھ وطن سے محبت میں ان کیمپس پر جاتے ہیں۔ وہ خوشحال اور مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ نوجوانوں کو طبقاتی شعور حاصل کر کے صرف اور صرف اسی بنیاد پر پسے ہوئے طبقات کے لیے کام کرنا چاہیے اور ان کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ ہم انفرادی طور پر کچھ کر نہیں سکتے لیکن اجتماعی آواز منظرنامہ بدل سکتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سیاست سیلاب ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : نیپال کا جین زی انقلاب
Next Article کرکٹ اور نفرت کی مسموم فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیاست کا خاتمہ ؟ ۔۔۔ سہیل وڑائچ کا کالم

دسمبر 8, 2025

وجاہت مسعود کا کالم : سیاست محروم الارث کیسے ہوتی ہے؟

مئی 31, 2025

سہیل وڑائچ کا کالم : سیاست کی اندھی محبت!!

مئی 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.