ملتان۔ (اے پی پی):موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اگلے سال بھی شدید سیلاب کاخطرہ ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے ۔پاکستان سمیت دنیا بھرمیں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہورہاہے ،گزشتہ 120سال کے دوران کرہ ارض کا درجہ حرارت 2سینٹی گریڈبڑھ گیااوریہ رفتارمعمول سے 50فیصدزیادہ ہے جس کے نتیجے میں گلیشیئر پگھل رہے ہیں ،بارشیں ہورہی ہیں اوردنیا بھرمیں سیلاب آرہے ہیں ۔
نامورماہرماحولیات پروفیسرڈاکٹرجی ایم قمرنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں چین بھی سیلاب کاشکارہوا،جاپان اورآسٹریلیاجیسےترقی یافتہ ملک بھی سیلاب کے سامنے بے بس نظرآئے ۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف یہ کہ ہماراانفراسٹرکچرتباہ کررہی ہے بلکہ زراعت بھی بہت بری طرح متاثرہورہی ہے ۔
فیس بک کمینٹ