خانیوال : نام ور شاعر ، ادیب ، ماہر اقبالیات گوہر ملسیانی گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 80 برس تھی ۔ گوہر ملسیانی کی غزل ، نعت اور اقبالیات کے موضوع پر متعدد کتب شائع ہوئیں ۔ نعت کے حوالے سے ان کی کتاب عصر حاضر کے نعت گو کو ادبی حلقوں میں بھر پور پذیرائی ملی۔ گوہر ملسیانی کو اتوار کے روز خانیوال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مختلف ادبی تنظیموں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ