Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہر مرض کا شافی علاج۔۔گل نو خیز اختر
کالم

ہر مرض کا شافی علاج۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹراکتوبر 3, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اشتہار بڑا دلچسپ تھا۔میں رکشے کے قریب ہوکر غور سے پڑھنے لگا۔لکھا تھا’ ’چھوٹے قد‘ کینسر‘ ہپاٹائٹس‘ گرتے بالوں‘ بے اولادی‘ موٹاپے‘ جوڑوں کے درد‘ ‘ کالی کھانسی‘ گردن توڑ بخار‘ جسمانی کمزوری‘ پٹھوں کے کھنچاؤ ‘دل کے امراض اور کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد پریشان نہ ہوں ‘ ہر مرض کا شافی علاج موجود ہے،فراز دواخانہ ۔میں نے کچھ دیر غور کیا‘ مجھے لگا جیسے ساری بیماریاں مجھ میں موجود ہیں‘ اگلے ہی دن میں حکیم صاحب کے دواخانے میں موجود تھا۔ میرا خیال تھا کہ حکیم صاحب بیہودہ سے لباس میں ملبوس کوئی روایتی سے حکیم ہوں گے ‘ لیکن میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب واقعی میرا خیال درست ثابت ہوا۔انتظار گاہ میں مریضوں کا رش لگا ہوا تھا‘ ایک طرف ایک بڑا سا اشتہار لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا’’بڑا آپریشن کرانے پر چھوٹا آپریشن فری‘ ‘۔ حکمت میں آپریشن بھی ہوتا ہے یہ مجھ پر پہلی بار منکشف ہوا۔دوسری لائن میں ایک عجیب و غریب انعام کی ترغیب دی گئی تھی‘ لکھا تھا ’’چار دفعہ ریگولر حکیم صاحب سے علاج کرانے پر انعامی کوپن حاصل کریں جس پر آپ کی70 سی سی موٹر سائیکل بھی نکل سکتی ہے‘‘ ساتھ ہی کچھ خوش نصیبوں کی تصویریں بھی دی ہوئی تھیں جن کی موٹر سائیکل نکل چکی تھی۔دو گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد میری باری آگئی‘ حکیم صاحب پر نظر پڑتے ہی میں اورحکیم صاحب دونوں اچھل پڑے۔میں نے اپنی آنکھیں ملیں‘ بازو پر چٹکی کاٹی‘ زور زور سے سر کو جھٹکے دئیے ‘ لیکن حقیقت نہیں بدلی۔


میرے سامنے میرا دوست فراز بھٹی بیٹھا ہوا تھا جسے ہم پیار سے فراڈ بھٹی بھی کہتے تھے۔اس سے پہلے کہ میرے منہ سے کچھ نکلتا‘ اس نے ایک چھلانگ لگائی‘ جلدی سے دروازہ بند کیا اور میرے قریب آکرگھگھیایا’’خدا کے لئے کسی کو پتا نہ چلے ‘‘۔ میں نے غصے سے اس کی طرف دیکھا’’اوکے! نہیںبتاتا لیکن یہ سب کیا ہے‘ تم کب سے حکیم ہوگئے؟ ‘‘۔اُس نے ایک گہری سانس لی اور اپنی کرسی پر بیٹھتے ہوئے بولا’’تمہیں تو پتا ہے چھ سال سے مجھے معدے کی پرابلم تھی‘ اتنے حکیموں کے چکر لگائے ، معدہ تو ٹھیک نہیں ہوا البتہ مجھے حکمت آگئی‘ اب دوسال سے یہ دواخانہ کھولے بیٹھا ہوں‘‘۔ میں نے گھورا’’تو کیا اب تمہارا معدہ ٹھیک ہوگیا ہے؟‘‘ اس نے قہقہہ لگایا’’ہاں! اصل میں معدہ اس لئے خراب تھا کیونکہ اچھی خوراک نہیں مل رہی تھی‘ یقین کرو جب سے دواخانہ کھولا ہے‘ روز بیس ہزار کی دیہاڑی لگا کر اٹھتا ہوں‘ معدہ بھی ٹھیک ہوگیا ہے اور معاشی حالات بھی۔‘‘میں نے حیرت سے پوچھا’’اگر تمہیں حکمت نہیں آتی تو لوگوں کو ٹھیک کیسے کرلیتے ہو؟‘‘۔ اس نے ایک اور قہقہہ لگایا’’ابے لوگ بڑے وہمی ہوتے ہیں‘ اول تو پانچ ہزار کی دوائی خریدتے ہی اس خوف سے ٹھیک ہوجاتے ہیں کہ اگر ٹھیک نہ ہوئے تو مزید دوائی خریدنا پڑے گی،اور بالفرض ٹھیک نہ بھی ہوں تو میرے پاس اپنی دوائی کی بجائے مریض کو غلط ثابت کرنے کے ایک سو ایک طریقے ہیں‘ مریض لاکھ کوشش کرلے لیکن اس سے دوائی کھانے میں کوئی چھوٹی موٹی کوتاہی ہوہی جاتی ہے‘ یہی کوتاہی میرے کام آتی ہے اور مریض کو یقین ہوجاتا ہے کہ حکیم صاحب کا کوئی قصور نہیں‘ غلطی خود اس کی ہے!!!‘‘فراڈ بھٹی آج ایک کامیاب حکیم ہے‘ اس کی کامیابی کی وجہ مریضوں کی صحت یابی نہیں بلکہ کیبل پر گھٹیا ترین اشتہارات کی بھرمار ہے‘


اس کے دواخانے کے اشتہارات میں ہر مشہور بندہ اس کی تعریفیں کرتا نظر آتاہے‘ فراڈ بھٹی کی خواہش ہے کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام میں سے اُس کا ٹارگٹ صرف ایک کروڑ عوام کو اپنے دواخانے تک لانا ہے تاکہ اس کے بعد وہ امریکہ شفٹ ہوجائے اور وہاں کسی اچھے سے ڈاکٹر سے اپنے جوڑوں کے درد کا علاج کرائے۔اِس قسم کے حکیم صاحبان نے ریڈیو پر بھی پورے پورے پروگرام خرید رکھے ہیں جس میں یہ جعلی خط پڑھتے ہیں اورسننے والوں کو’’طبی مشورے‘‘ دیتے ہوئے دواخانے کا ایک چکر لگانے کی ترغیب دیتے ہیں‘ ایسے حکیموں کے علاج سے بہت زیادہ فائدہ ہوتاہے،لیکن صرف حکیموں کو،میٹرک پڑھے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے بھی کیبل کے ساتھ ساتھ رکشوں اور ویگنوں کے پیچھے اشتہارات لگا کر خوشخبریاں سنانا شروع کردی ہیں کہ اب کوئی مرض لاعلاج نہیں۔سادہ لوح لوگوں کو مذہبی طور پر بلیک میل کرنے کے لئےکئی ایک نے اپنے دواخانوں کے نام کے ساتھ سعودیہ‘ اسلامی اور مدینہ وغیرہ کے الفاظ شامل کر لئے ہیں۔ ان کےچیلے سرکاری ہسپتالوں میں پھرتے ہیں اور مریضوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ اگر وہ بہتر علاج کروانا چاہتے ہیں تو اسپتال کا چکر چھوڑیں اورفلاں دواخانے کا رخ کریں۔ ایسے معالجوں نے ذاتی دوائیاں بھی ایجاد کر رکھی ہیں جن کے نام سن کر ہی ہنسی آتی ہے۔ ایک حکیم صاحب کے دواخانے کی دوائیوں کے نام ملاحظہ فرمائیں


’’شربت ِ رگڑا،معجونِ کھانسی روک،سفوفِ ٹیکنیکل،شربت ِ شوگر جڑ سے اکھاڑ،معجون ِ دمہ ختم،شربتِ پیار محبت!!! دلچسپ بات یہ ہے کہ ا سپیشلسٹ ڈاکٹر کی فیس زیادہ سے زیادہ دو ہزار تک ہوتی ہے لیکن اِس قسم کے اشتہاری معالج مشورے کے کوئی پیسے نہیں لیتے تاہم مشورے کے ساتھ دوائی کا کورس لینا ضروری ہے جس کی قیمت بیس ہزار تک ہے۔ہم سب علاج کی بجائے جادوئی علاج چاہتے ہیں‘ اسی بات کا فائدہ ایسے معالج اٹھاتے ہیں ‘ یہ بھی ایک قسم کے عامل بابے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ایک رات کے عمل سے محبوب آپ کے قدموں میں۔ سٹیرائیڈز استعمال کرانے والے یہ معالج مریض کو وقتی آرام دلا کراپنی دھاک بٹھا دیتے ہیں اور اس کے بعد مریض ساری زندگی اپنے اندر زہر پالتا رہتا ہے۔ ان حکیموں کا دعویٰ ہے کہ یہ جس مرض کا علاج کرتے ہیں وہ زندگی بھر دوبارہ کبھی نہیں ہوتا حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مرض واپس آئے نہ آئے بہرحال مریض کبھی واپس نہیں آتا۔قاسمی صاحب ایسے ہی ایک حکیم صاحب کے بارے میں بتاتے ہیں کہ موصوف قبض کا ایسا علاج کرتے تھے کہ اس کے بعد مریض ساری زندگی قبض کے لئے ترس جاتا تھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اشتہارات دواخانے ڈاکٹر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملیحہ لودھی کو ہٹانے کا پس منظر اور منیر اکرم کی ’’گج وَج‘‘۔۔نصرت جاوید
Next Article کشمیر پالیسی: جنرل قمر جاوید باجوہ کا احساس ذمہ داری اور عمران خان کا لب و لہجہ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

جنگ گروپ نے عید الاضحی پر کارکنوں کو دو ماہ کی تنخواہ سے محروم کردیا : حکومتی حلقے خاموش!!!

جون 2, 2025

ڈاکٹر حریم طارق کی ڈائری : میں ڈاکٹر بنوں گی

فروری 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.