Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»کیا چیف جسٹس اب چھاپےمار سکیں گے ؟ حبیب خواجہ
اختصاریئے

کیا چیف جسٹس اب چھاپےمار سکیں گے ؟ حبیب خواجہ

ایڈیٹرنومبر 1, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب کون ہسپتالوں میں چھاپے مارے گا ؟ ڈیم اب کون بنائے گا ؟ اور آبادی جو ہے اسے کنٹرول کون کرے گا ؟ چیف کے خواب کا اب کیا ہو گا ؟ حالیہ متنازعہ فیصلے کے بعد یقین جانئے اب چیف صاحب تماشہ لگانے کیلیے باہر نہیں نکل پائیں گے ۔ بقیہ مدت دل لگا کر صرف کیسز سنیں گے ۔ یوں وزراء اور انتظامیہ سکون کا سانس لیں گے اور راوی کو بھی چین لکھنا نصیب ہو گا ۔ ان کی سیکیورٹی کا "اضافی بوجھ” ہر وقت کوئی ادارہ نہیں اٹھا پائے گا ۔ ریٹائرمنٹ کےبعد کی زندگی پاکستان میں گزارنے کا تو سوچیں بھی مت ۔ مگر اس سب پیشرفت کا ذمہ دار ہے کون ؟
چیف کے خلاف سازش کی گئی ہے ، اسے پھنسا دیا گیا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف نیوٹرل اور اپنے تئیں فیصلے کرنے کو ثابت کرنے کیلیے یا دوسرے لفظوں میں شلجم سے مٹی جھاڑتے جھاڑتے ایسا کچھ کرنے لگے تھے جو اس حکومت کو قطعی منظور نہ تھا ۔ آئے روز نئی حکومت کیلیے سبکی کا سامان بنانے اور دیگر مسائل پیدا کرنے پر ورکرز ان کو ہٹانے کیلیے پارٹی میٹنگز اور سوشل میڈیا پر باتیں کرنے لگے تھے ۔
نواز شریف پر توہین رسالت کا الزام لگانے والے اس فیصلے کےبعد آج پکڑ میں آئے ہیں تو چیخوں کیساتھ انہیں اخلاقیات اور ریاست کے اثاثہ جات کے تحفظ کا درد ہونے لگا ہے ۔ انہوں نے جو گرہیں ہاتھوں سے لگائی تھیں اب دانتوں سے کھولنا ہونگی ۔ ( ہائے اس زود پریشاں کا پریشاں ہونا.. )
کیا آپ نے اپنی مخالفانہ سیاست چمکانے کیلیے بارہا عوام کو ریاست کے خلاف نہیں اکسایا تھا ؟ کیا انہی عناصر کی ہلہ شیری نہیں کی تھی جنہیں اب ریاست دشمن قرار دے رہے ہیں ؟
عمران خان کا بروقت خطاب فضا کو کچھ ٹھنڈا کرنے کا باعث بننا چاہئے ۔ اس تقریر میں ویسے تو کچھ غلط نہیں تھا مگر دوہرے معیار پر مبنی سوچ و عمل کی زندہ تصویر تھی ۔ یہی سب کچھ جب نواز شریف کو درپیش تھا تو ان کا طرز عمل بالکل مختلف تھا ۔ جب نظریہ ضرورت کے تحت ن لیگ کے ووٹ بینک میں سنگ لگانے اور حکومت کو متزلزل کرنے کیلیے ان کے مہربانوں نے راتوں رات ایک نئی جماعت کھڑی کر دی تھی جس کے لاکھ نخرے اٹھائے گئے ، اسے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت رجسٹر کروایا گیا جو اب ملینز ووٹوں کی حامل ہو کر پارلیمانی جماعت بن چکی ہے ۔ بوتل میں بند جن جو کافی بچے پیدا کر چکا تھا ، اب بوتل توڑ کر باہر آیا ہے ۔ اور آتے ہی اپنے ہی ارباب پر چنگھاڑنے لگا ہے ۔ اب خالقوں کو چونکہ ضرورت رہی نہیں ، ان کو راہ راست پر لائیں گے ۔ وہی سب جو نواز دور میں کچھ نہ کر پائے تھے ، اب دیکھئے کیسی قوت سے نبٹتے ہیں ان جنات سے ۔ انہیں کسی زریں موقع پر استعمال میں لانے کیلیے لفافے دے کر واپس بوتل میں بند کرتے ہیں یا ان جنات کی بیٹریاں نکال کر اور پر کاٹ کر سارا زور توڑ دیتے ہیں ۔ کچھ بھی ہو ، اللہ نہ کرے قوم ایک بار پھر لال مسجد والا المیہ دیکھے ۔ہمہ گیریت کی وجہ سے اس کے اثرات مشرف دور کے اس واقعے سے کہیں بڑے ہو سکتے ہیں ۔ہر وہ شخص جس کو اس کیس کی جزئیات بھی معلوم نہیں ، لٹھ لیکر دوڑ رہا ہے ۔ کیا یہی اسلام کی تعلیمات ہیں ؟ جلوس یا مظاہرے عوام کا سیاسی حق ہے مگر اس کی آڑ میں سرکاری یا پرائیویٹ املاک کو خدارا نقصان ہرگز نہ پہنچایا جائے ۔ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیل ، فلائٹوں کا شیڈول منسوخ ، چوک بند ، دکانیں مارکیٹیں بند ، دیہاڑی والے مزدور بیروزگار ، ریڑھی اور چھابڑی والے غریب بھی دیہاڑیوں سے محروم مگر کب تک ؟جمعرات اور جمعہ کو تو حالات نارمل ہونے والے نہیں ۔خطبات جمعہ میں خطیب حضرات نے عوام کو ٹھنڈا نہ کیا بلکہ اگر وہ مزید مشتعل ہو گئے تو ہفتہ اور اتوار کو بھی بظاہر حالات جوں کے توں رہیں گے ۔اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامروکا بٹھنڈہ اور مخدوم شاہ محمود قریشی۔۔ظہور دھریجہ
Next Article آسیہ کیس، ہنگامہ آرائی اور وزیر اعظم کی چتاونی ۔۔ شاہد راحیل خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی

جون 26, 2026

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.