اہم خبریں

حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟

اسلام آباد : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے معاملے پر مفتی عبدالقوی نے اپنا موقف دے دیا ہے ۔ مفتی قوی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھےکراچی بلوایا گیا تھا۔
مفتی قوی نے کہا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker