غربت اور ننگ میں انسان کی ہر صلاحیت متاثر ہوتی ہے لیکن اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی ۔ چھوٹی سے کشتی میں 100 افراد سوار ۔۔ تقریباً 20 ڈوب گئے ۔۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے قریب دریاۓ سندھ میں باراتیوں کی کشتی ڈوب گئی ، چھوٹی سی کشتی میں 100 افراد سوار ہوگئے جو کہ بیچ دریا میں موجوں کا مقابلہ نہ کرسکی اور ڈوب گئی ۔۔
پاکستان میں خاص طور پر اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عام طور پر غربت کا راج ہے ۔غربت میں لوگ کم کھاتے ہیں ، کپڑے کم سلواتے ہیں ،پیروں سے ننگے ہوتے ہیں ،بیماری کی صورت میں علاج میسر نہیں ہوتا لیکن آبادی راکٹ کی رفتار سے بڑھاتے ہیں ۔ جب ایک کشتی زیادہ آبادی برداشت نہیں کرتی تو یہ ممالک ننگے بھوکے کیڑے مکوڑوں کا بوجھ کیسے برداشت کرسکتے ہیں نتیجہ یہ ہے کہ سوا ارب کی بے ہنگم آبادی والے 30 سے زائد مسلم ممالک مل کر بھی GDP میں لاہور جتنے بڑے سنگاپور کا مقابلہ نہیں کرسکتے . یہ تمام مسلم امت کے کیڑے مکوڑے اپنی ذاتی ریسرچ سے ایک ڈسپرین کی گولی بنانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی . کل اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ صحت کے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ اگر زیادہ بچے پیدا کرنے کا شوق ہے تو ایسے ملک چلے جاؤ جہاں آبادی کم ہے پاکستان اب یہ بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہا ۔
فیس بک کمینٹ