Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن مجتبیٰ»جوہی کے پانی چور اور احتجاج کے سو دن۔۔حسن مجتبٰی
حسن مجتبیٰ

جوہی کے پانی چور اور احتجاج کے سو دن۔۔حسن مجتبٰی

رضی الدین رضینومبر 30, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سندھ کے ضلع دادو میں ملکی ذخائر سے مالامال جوہی میں جوہی برانچ پر حکمران پارٹی کے زور آور وڈیروں سرداروں اور ان کے وانٹھوں کے ہاتھوں نہری پانی پر دن دہاڑے ڈاکے کیخلاف متاثرین آبادگاروں کی طرف سے مسلسل احتجاج کو بھی اتنے ہی دن ہونے کو ہیں جتنے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ہونیوالے ہیں۔ یہ احتجاجی چھیاسی دن جوہی میں اور گزشتہ سولہ دنوں سے کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔ ان میں مرد بھی ہیں، عورتیں اور بچے بھی۔ یہ آبادگار اور ہاری ہیں جو جوہی اور کاچھو کے علاقے کے بے تاج یا باتاج بادشاہ ایک سیاسی رہنما، اس کے بھائی اور ان کے قبیلے کے ان لوگوں کے خلاف جو جوہی کے مشرق میں بالائی علاقے سےبادشاہت بناکر بیٹھے ہوئے ہیں اور جوہی برانچ کی پوچھڑی یا زیریں علاقے کے غریب آبادگاروں اور کسانوں کے حصے کا پانی بزور طاقت اور بندوق چرائے ہوئے ہیں۔ میں نے کل شب کراچی احتجاجیوں اور علاقے کے لوگوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی انکا کہنا ہے کہ جوہی برانچ کے بالائی حصے میں با اثر لوگوں اور انکے حواری جگہ جگہ ٹریکٹروں، لفٹ مشینوں (لفٹرز)، پائپوں کے ذریعے پانی زبردستی لوٹ کر اپنی زمینوں پر لے کر جا رہے ہیں۔ جس سے پوچھڑی یا زیریں علاقے جو کہ نو میلوں پر مشتمل ہیں،تک پانی نہ پہنچنے سے ان کی زمینیں اور خود جوہی برانچ کا نچلا حصہ وسیع علاقے میں خشک اور ویران ہو چکا ہے۔ متاثرہ زمینوں کے آبادگاروں کے احتجاج و اعتراضات کرنے پر فائرنگ کر کےان کو بھگا دیا جاتا ہے۔ دادو کنال کی جوہی برانچ میں پانی پر ڈاکے کا یہ سلسلہ دو ہزار آٹھ سے بلا کسی روک ٹوک کے جاری ہے۔ جب سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت برسر اقتدار آئی ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگ الزامات لگاتے ہیں گزشتہ دو سالوں سے آبپاشی انجینئر اور ایس ڈی او مارے خوف کے علاقے میں یا جوہی برانچ پر نہیں آر ہے۔ آبپاشی کے بنگلے اورعمارات جو کہ ایک طرح کا قومی ورثہ ہیں، ان پر بھی بااثر حکمران پارٹی کے وڈیروں نے قبضے کرلئے ہیں۔
نو کلومیٹر پر مشتمل اس علاقے میں پانی کی چوری سے ڈیڑھ لاکھ نفوس متاثر ہوئے ہیں۔ ان متاثرین کی فصل خراب اور مویشی مر چکے، پوچھڑی سے نہر کی برانچ ایک خشک جوہڑ میں تبدیل ہوچکی۔ علاقہ اور نہر کوئی ویرانی سی ویرانی ہے کی تصویر بنے یہ بتاتے ہیں گویا یہاں کوئی جنگ ہوئی تھی۔ بوند بوند پانی کو ترستے لوگ بچے بوڑھے عورتیں بتاتے ہیں کہ یہ جوہی نہیں کوئی صحرا ہے۔ یہ لوگ انصاف کیلئے ہر بڑے چھوٹے وزیر کبیر، سرکاری ادارے، آبپاشی کے چیف انجینئر، سیکرٹری ہر جگہ گئے ہیں(یہاں تک کہ گورنر کے پاس بھی) لیکن اپنے حصے کے پانی پر ڈاکہ نہیں رکو اسکے۔ نہ ہی با اثر لوگ جوہی برانچ کی صفائی اور کھدائی کرانے دیتے ہیں اور کھدائی کی مد میں مختص کی ہوئی رقم حکمران پارٹی کےبعض با اثر لوگ خود ہضم کر گئے ہیں جس کا اعتراف خود متعلقہ چیف انجینئر نے بھی کیا ہے۔ ایک با اثر وڈیرے کی چاول کی فصل سات کروڑ میں بکی ہے۔ اگر پوچھڑی کے حصے میں پانی کا نہ آنا ماحولیاتی مسئلہ یا قدرتی آفت ہوتاہوتو پھر وڈیرےکی چاول کی فصل سات کروڑ میں کیسی بکی؟ متاثرہ علاقے کےلوگ سوال کرتے ہیں۔ پہلے یہ بااثر لوگ چوری کرتے تھے اب ڈاکہ ڈالتے ہیں، ایک احتجاجی شہری کا کہنا تھا۔آخر کار متاثر آبادگاروں اور انکےحمایتیوں اور ہمدردوں چاہے جوہی شہر کے عام شہریوں اور باشعور حلقے نے جوہی برانچ میں حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والے انتہائی با اثر اور مسکین عوام یا شریف شہریوں کیلئےخوفناک بنے وڈیروںکی طرف سے پانی پر ڈاکے کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی ٹھانی۔ وہ چھیاسی دنوں تک جوہی شہر میں احتجاج جاری رکھے ہوئے تھے لیکن انکی کسی نے بھی نہ سنی اور نہ ہی کہیں شنوائی ہوئی۔ جوہی فنڈ نگ این جی اوز کی جنت ہے لیکن یہ نام نہاد سول سوسائٹی بھی متاثرین کی حمایت کو نہیں نکلی کیونکہ انکے فنڈ ڈپٹی کمشنر جاری کرتا ہے اور ڈپٹی کمشنر ظاہر ہے کہ سرکاری پارٹی کے منتخب نمائندے کے زیربار ہوتا ہے۔ علاقے کے پرانے سیاسی کارکن اور متاثر آبادگار غلام قادر المعروف’’شینہیں‘‘ (شیر) رند کی قیادت میں پانی پر ڈاکے کے متاثرین چھیاسی دنوں تک جوہی میں احتجاج کرنے کے بعد اب گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی پریس کلب کے سامنے فٹ پاتھ پر احتجاج کررہے ہیں۔
سندھ کے حکمرانو!سندھو دریا پر ڈیم کی مخالفت تو بڑی بات ہے،پہلے اپنے پڑوسیوں اور علاقے میں جوہی برانچ کی پوچھڑی کے آبادگاروں کو تو اپنی پارٹی کے وڈیروں سرداروں اور انکے وانٹھوں کے ڈاکے سے بچاکر ان مساکین کی زمینوں تک پانی پہنچاؤ۔
بچوں کا عالمی دن اور عریشہ اقبال
کراچی کے لیاقت آباد میں نہ توکوئی حکومتی پارٹی کا سردار بیٹھا ہے نہ وڈیرہ۔ اور نہ ہی اسکول ان کی بھینسوں کے باڑےاور نہ کچھ استاد اور استانیاں ان کے منشی یا وانٹھے پھر کیوں پرائمری اسکول کی بچی پر استانی نے تشدد کر کے اس کے ہاتھ زخمی کردئیے۔ لیاقت آباد کا پرائمری اسکول وہ بھی بابائے اردو مولوی عبدالحق کے نام پر وہاں گرلز ایلیمنٹری اسکول کلاس ٹیچر نے معصوم طالبہ عریشہ اقبال کو ہوم ورک کر کے نہ آنے پر لوہے کی راڈ سے اس بچی کے ہاتھوں پر شدید ضرب پہنچائیں۔ ہوا یہ کہ ان اسکولوں میں تعلیمی سال شروع ہونے پر نیا کورس اسکول مہیا کرتا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے نیا کورس مہیا نہیں کیا گیا۔ کچھ بچیوں کو پرانے کورس کی کتابیں مہیا کی گئیں۔ بچی کے والدین نے مجھے فون پر بتایا کہ باوجود بچی کی وضاحت کرنے پر ٹیچر نے تشدد کیا۔ اگست سے اب تک بچی کے والدین اپنی بچی کیساتھ ہونیوالے تشدد کی دادرسی کیلئے رل رہے ہیں۔ الٹا بجائے داد رسی کےان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہاں بھی تو شہری وڈیرے ہیں کہ یہ اسکول حکومتی نہیں بلدیہ کے کنٹرول میں ہے۔گزشتہ ہفتے بچوں کا عالمی دن تھا۔
گھر سے مسجد ہے بہت دور مگر یوں کرلیں
کسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
(ندا فاضلی)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکے ایل نارنگ ساقی اور ان کی نئی کتاب!!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article شاعری کا زور ہے، نثر کا کیا بنے گا؟۔۔رضا علی عابدی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 4, 2025

کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم

دسمبر 4, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی

دسمبر 4, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.